Scholars of J&K

Scholars of J&K اس پیج پر دین کی باتیں دوسروں تک پہنچانا ہمارا مقصد ہے.
(3)

17/09/2026
جموں و کشمیر کی قدیم و تاریخی مرکزی مسجد تالاب کھٹیکاں، جموں کے امام و خطیب، شعلہ بیان مقرر، صاحبِ فکر و بصیرت اور نوجوا...
09/09/2026

جموں و کشمیر کی قدیم و تاریخی مرکزی مسجد تالاب کھٹیکاں، جموں کے امام و خطیب، شعلہ بیان مقرر، صاحبِ فکر و بصیرت اور نوجوان نسل میں بے حد مقبول عالمِ دین حضرت مفتی محمد عنایت اللہ قاسمی صاحب مسلم پرسنل لا بورڈ کا رکن نامزد کیے جانے پر دلی مسرت و صدقِ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں.
مفتی محمد عنایت اللہ قاسمی صاحب قوم و ملت کا ایک قیمتی علمی و دینی اثاثہ ہیں۔ وادیٔ چناب کے پہاڑی اور پسماندہ خطے بونجواہ سے تعلق رکھنے والے مفتی صاحب نے اپنی علمی قابلیت، فکری بصیرت، بے باکی، اخلاص اور حسنِ اخلاق کے ذریعے جموں و کشمیر میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے. ان کا شمار خطے کے نامور اور مؤثر علماءِ کرام میں ہوتا ہے.
مفتی صاحب کی دینی خدمات، حق گوئی، خلوصِ نیت اور بالخصوص نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں. ان کا اخلاق، انکساری، اخلاص و خلوص ہم سب کے لیے ایک روشن مثال ہے.
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس اہم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے، ان کے علم و عمل میں برکت دے اور انہیں قوم و ملت کی مزید مؤثر خدمت کے لیے قبول فرمائے. آمین

Address

Gali
Jammu
182209

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Scholars of J&K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category