05/08/2024
*ایک مسرت افزا خبر*
*وابستگان دارالعلوم علیمیہ کے لبے بہت خوشی اور مسرت کا مقام ہے کہ اس ادارہ میں زیر تعلیم طالب علم عزیز القدر `محمد غفران ( متعلم فضیلت سال اول)` نے معروف دینی درس گاہ دارالعلوم مینائیہ گونڈہ کے زیر اہتمام منعقد کل ہند مقابلہ حسن قراءت میں `پہلی پوزیشن` حاصل کی ہے اور انھیں مقابلہ منعقد کرانے والوں کی طرف سے `توصیفی سند اور اکیاون ہزار روپیہ` کے نقد انعام سے سرفراز کیا گیا ہے۔*
*یوں ہی ادارہ کے ایک دوسرے طالب علم عزیز القدر `ابو شحمہ` نے اسی مقابلہ میں `تیسری پوزیشن` حاصل کی ہے ، جس کے صلہ میں انھیں `توصیفی سند اور گیارہ ہزار روپے` کے نقد انعام سے سرفراز کیا گیا۔*
*ادارہ کے اساتذہ اپنے ان دونوں ہونہار فرزندوں اور ان کے استاذِ قراءت حضرت قاری محمد ہاشم صاحب کو اس کامیابی پر تہنیت اور مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کی صحت و سلامتی اور ترقی درجات و مراتب اور علم و عمل میں اضافہ کے لیے بارگاہ رب ذو الجلال میں دعا گو ہیں۔*
*`مفتی محمد نظام الدین قادری علیمی`*
استاذ و مفتی دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی یوپی
Follow our WhatsApp channel for more information!
*`Roznama-ziya-e-sayyad`*👇🏻
https://whatsapp.com/channel/0029Va5OyBE7tkjHNx5O5x3h