Madarsa Ghausia Faizul Uloom Badhya

Madarsa Ghausia Faizul Uloom Badhya यह एक अल्पसंख्यक संस्था है।

05/03/2025
05/03/2024
08/02/2022

سلطان الہند خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالٰی عنہ
غلام معین الدین، مدرسہ غوثیہ فیض العلوم بڑھیا
ہندوستان ہاں وہی ہندوستان جو کفر کا شرک کا طرح طرح کی گمراہی کا مرکز تھا انسانوں میں رنگ ونسل بود وباش اور علاقائی اعتبار سے بے شمار فرقے تھے ہر چھوٹی بڑی چیز کو معبود بنا اس کی پوجا جاری تھی انسان میں رنگ ونسل کی بنیاد پر فرقہ بندی کا اتنا زبردست ماحول تھا کہ پوری انسانیت چار طبقوں میں بٹی تھی برہمن چھتری ویش اورشودر لیکن جب اللہ کا فضل لا متناہی ابر کرم بن اہالیان ہند برسا تو خوب ہریالی ہوئ اسلام کی مساوات اور پیار کی خوشبودار بہار اور بیار سے ہر ہر طرف لالہ زار بن گیا، اللہ تعالیٰ نے مدینے والے پیارے سرکار کا صدقہ سرزمین ہند میں اجمیر کی خطہ کو عطا فرمایا سرکار غریب نواز نے ہندوستان کے زہر آلودچھوت چھات کےبھیانک ماحول میں اسلام کا جو توحید ورسالت کا نظریہ پیش فرمایا تو اللہ کے بندے جو شیطان رجیم کی غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر اللہ وحدہ لاشریک کی بارگاہ میں فوج در فوج شامل ہوتے چلے گئے اور دیکھتے دیکھتے لاکھوں لاکھ سرکار غریب نواز کے دست مبارک پر توبہ کرکے دائرہ اسلام سے وابسطہ ہوتے رہے حضور غریب نواز رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اسلام کا ایسا پودا لگایا جو آج اتنا تناور درخت بن چکا ہے جس ٹھنڈی چھاؤں میں ہر ہندوستانی ہی نہیں بلکہ دنیا کا ہر متنفس چین وسکوں پاتا ہے آپ کی خدمت خلق رشد وہدایت کا ہی کا نتیجہ ہے بڑے بڑے سلاطین اور عہدے داران ادب واحترام سے اپنی محبت اور احترام کا خراج پیش کرتے چلے آئے اور آج بھی اس کا سلسلہ جاری ہے دنیا کے کونے کونے سے کھنچ کھنچ کر آپ کے در دولت پر اپنی حاضری پیش کرتے ہیں ابھی کل بھارت کی مرکزی حکومت کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کیبنٹ کے ایک بڑے وزیر مختار عباس نقوی نے جاکر عقیدت کا نذرانہ پیش کیا ہے اور ہر چھوٹی بڑی سیاسی اور غیر سیاسی جماعت حاضری لگاتی ہے!

29/01/2022

پیٹ بڑا شیطان رے بابا پیٹ بڑا شیطان!
غلام معین الدین، مدرسہ غوثیہ فیض العلوم بڑھیا
دنیا کی موجودہ صورتحال پر نگاہ ڈالیں تو ہر طرف خود غرضی مفاد پرستی اپنے ذاتی مفادات ومقاصد کے حصول کے لئے سب کچھ کر گزر جانے کی بری عادت سب سے زیادہ دکھائی پڑتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہو طرف افراتفری اور بے چینی صاف طور پر دکھائی دے رہی ہے، اوریہ صورتحال بلا تفریق دین ومذہب سب میں دکھائی دیتی ہے شرق سے غرب جنوب سے شمال سب اس کے لپیٹ میں ہے اپنے آپ کو سب سے اچھا ثابت کرنے کے لیے جی جان سے سام، دام ڈنڈ کو اپنا یا جاتا ہے ہمارے ملک کی سیاسی پارٹیوں کا حال اس سے الگ نہیں ہے کبھی دھرم کے نام پر کبھی ذات کے نام پر کبھی علاقائی عصبیت کے نام عوام کو گمراہ کرکے اپنا الو سیدھا کیا جاتا ہے لیکن جب عوام کو اپنی روزی روٹی کا مسئلہ ستانے لگتا ہے جب گھر کے کچن کا سسٹم ڈھس مس ہونے لگتا ہے بیمار ماں باپ کے علاج، بچوں کے تعلیم کا خرچ اٹھانے کے لئے بازوؤں میں ارتعاش پیدا ہونے لگتا ہے جب مکان کے پھوس کی چھت کی کرائن اڑنےلگتی ہے تب اس کو احساس ہونے لگتا ہے کہ کاش ہم نے اپنی بنیادی ضروریات کو ترجیح دی ہوتی اور کسے کے بہکاوے میں نہ آکر صحیح اور درست فیصلہ لیا ہوتا تو آج یہ نوبت نہیں آتی، ابھی اخباری رپورٹ دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ کہ ایک کروڑ سے زائد افراد نے ریلوے میں مختلف درجات کی اسامیوں کے کوشش کی جس کے پاداش میں ایسے ویڈیو سامنے آرہے ہیں کہ افسوس ہوتا ہے کہ ان میں بہت سارے نوجوان روروکریہ کہہ رہے ہیں کہ صاحب ہماری ماں میری پڑھائ لکھائی کی وجہ اپنی بیماری میں دوا نہیں منگواتی تھیں کہ بچہ باہر پڑھ رہا ہے اس کے خرچے میں کمی ہو جائے گی، ٹوٹی چپل کو کئی بار سوئی اور دھاگے سے سل کر پہننا پڑا ہے مجھے مت مت مارو میں دنگائ اور فسادی نہیں ہوں اور نہ ہی میں کوئی ملک کا غدار ہوں صاحب بس مجھےاپنے بوڑھے ماں باپ کی خدمت کے لئے اور چھوٹے چھوٹے بچوں کی کفالت کے لئے ایک چھوٹی سی نوکری مانگ رہاہوں اور اگر پڑھا لکھا ہو کوالیفائیڈ ہوکر بھی اگر روزگار مانگنا جرم ہے تو بتائیں کیا کروں اس لئے کہ بوڑھے ماں باپ کی بیماری بچوں کی آہ زارای دن کا سکون اور رات کا چین چھین لیتی ہے صاحب مجھے کوئی عالی شان بنگلہ نہیں بنوانا ائیر کنڈیشن گاڑی نہیں خریدنا ہے بس گھر کے بوڑھے اور بچوں کا پیٹ پالنا ہےصاحب لاٹھی مت چلاؤ ورنہ میرا گھر برباد ہوجائے گا

Address

Itwa
272192

Telephone

+917800976233

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madarsa Ghausia Faizul Uloom Badhya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category