28/04/2026
نہایت ہی مسرت و شادمانی کے ساتھ آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مدرسہ علیمی نسواں کالج کی تعلیمی بیداری و سنگ بنیاد کانفرنس بموقع جشن ردائے فضیلت و قرات بتاریخ 17 مئی بروز اتوار منعقد ہو رہی ہے.. یہ ادارہ حضرت علامہ مولانا مظہر حسین علیمی صاحب قبلہ کی سربراہی اور حضرت مولانا صدام حسین صاحب قبلہ کی نگرانی میں تعلیم و تربیت کا بہترین مرکز بن کر چمک رہا ہے.. یہ ادارہ کا پہلا عظیم الشان اجلاس ہے جس میں کئی بچیاں ردائے فضیلت و قرات سے سرفراز ہو رہی ہیں ساتھ ہی ان شاء اللہ تعالیٰ بچیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ادارہ کے سنگ بنیاد کا پروگرام خطیب اعظم ہندوستان آل رسول شہزادہ غوث اعظم حضرت علامہ سید امین القادری صاحب قبلہ کے دست اقدس سے ہونا طے پایا ہے... اس پروگرام میں جید تمام علماء کرام و مشائخ عظام کی شرکت ہو رہی ہے بالخصوص پیر طریقت رہبر شریعت حضرت سید عبد الرب صاحب قبلہ المعروف چاند بابو و اولاد حضور شعیب الاولیا پیکر اوصاف مظہر شعیب الاولیا شہزادہ حضور چشتی میاں ،پیر طریقت حضرت مولانا حافظ وقاری محمد افسر علوی صاحب قبلہ و شہزادہ حضور قطب الاولیامفکر اسلام حضرت علامہ الحاج صوفی شیخ ابوحسام ڈاکٹر سید قمرالاسلام صاحب قبلہ (بانی خدمت خلق فاونڈیشن جہانگیر الہ باد و دیگر علماء کرام و شعرائے عظام کی شرکت ہو رہی ہے..
آپ تمام حضرات مردوں اور خواتین سے گزارش ہے کہ وقت مقررہ پر تشریف لائیں اور ثواب دارین حاصل کریں
الداعی الی الخیر : محمد صدام حسین علیمی ناظم اعلی ادارہ ہذا