Jamia Ahle Sunnat Jauharul Uloom Gunjaria

Jamia Ahle Sunnat Jauharul Uloom Gunjaria یہ علاقہ اتر دیناج پور، مغربی بنگال کا قدیم اور معروف ترین دینی ادارہ ہے۔

جامعہ اہل سنت جوہر العلوم گنجریا میں طلبہ کے لئے زیر تعمیر غریب نواز ہاسٹل کی چھت ڈھلائی
24/08/2025

جامعہ اہل سنت جوہر العلوم گنجریا میں طلبہ کے لئے زیر تعمیر غریب نواز ہاسٹل کی چھت ڈھلائی

1500 سالہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلمزیارتِ موئے مبارکجشن دستار بندی بمقام جامعہ اہل سنت جوہر العلوم گ...
23/08/2025

1500 سالہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
زیارتِ موئے مبارک
جشن دستار بندی

بمقام جامعہ اہل سنت جوہر العلوم گنجریا، گنجریا بازار، ضلع اتر دیناج پور، مغربی بنگال

بتاریخ: 5 و 6 ستمبر، 2025ء، بروز جمعہ و سنیچر

تفصیلی پوسٹر کا انتظار کریں
17/08/2025

تفصیلی پوسٹر کا انتظار کریں

جشن آزادی مبارک ہو
15/08/2025

جشن آزادی مبارک ہو

13/08/2025

تعزیت نامہ
مناظر اہل سنت حضرت مفتی سلیم اختر مجددی نقشبندی کے انتقال پر ملال پر دلی اظہارِ افسوس

انا للہ وانا الیہ راجعون

آج دل نہایت بوجھل اور آنکھیں اشکبار ہیں کہ مناظر اہل سنت حضرت مفتی محمد سلیم اختر مجددی نقشبندی اس فانی دنیا سے رحلت فرما گئے۔ یہ خبر 11 اگست 2025 بروز منگل، رات تقریباً دس گیارہ بجے، بمبئی سے موصول ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اہلِ سنت کے علمی و روحانی حلقوں میں غم کی ایک لہر دوڑ گئی۔

حضرت مفتی صاحب کی زندگی کا ہر لمحہ دینِ متین کی خدمت، اہلِ سنت و جماعت کے عقائد و نظریات کے دفاع، اور علم و عرفان کی اشاعت میں بسر ہوا۔ آپ کی ولادت 23 مارچ 1949 کو نیا بستی پاچھو رسیا، بنگال میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم گاؤں کے مکتب مدرسہ اہل سنت تقویت الاسلام میں حاصل کی، بعد ازاں فارسیات و عربیات کے مختلف مدارج طے کرتے ہوئے 1969 میں جامعہ اشرفیہ مبارک پور سے فارغ التحصیل ہوئے۔ اسی دوران آپ نے حضرت مفتی بحر العلوم علیہ الرحمہ سے فتویٰ نویسی کی تربیت بھی حاصل کی۔

آپ نے نہ صرف تدریس اور خطابت کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، بلکہ مناظرانہ معرکوں میں بھی مخالفینِ اہل سنّت کو لاجواب کر کے سنّی مسلک کا جھنڈا بلند کیا۔ لال ماٹی اور کٹھل باڑی کے تاریخی مناظرے، اور پھر 1973 کا کوسیاری مناظرہ، آپ کی علمی جرأت اور فکری پختگی کے روشن عنوان ہیں۔

آپ کی تدریسی خدمات کا سلسلہ مختلف اداروں سے ہوتا ہوا بمبئی کے علاقے ملاڈ میں دارالعلوم غریب نواز کے قیام پر منتج ہوا، جسے آپ نے 1983 میں اپنے ہاتھوں سے قائم کیا اور تاحیات اس کے ذریعے قرآن و سنّت کی روشنی عام کرتے رہے۔ آج اس ادارے کے فیض یافتہ شاگرد ملک کےاطراف و اکناف میں علم و ہدایت کے چراغ روشن کر رہے ہیں۔

آپ کی تحریری خدمات میں ’’میلاد و قیام‘‘ جیسی مدلل و محقق کتاب شامل ہے، جسے اہلِ علم نے بے حد سراہا ہے۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ حضرت مفتی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ کی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے، ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور لواحقین، تلامذہ و محبین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

— محمد شہباز عالم مصباحی
صدر شعبۂ عربی، سیتل کوچی کالج، کوچ بہار

31/07/2025

جامعہ اہل سنت جوہر العلوم گنجریا کے استاذ ماسٹر محمد اسلم صاحب کی وفات پر جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے مؤقر استاذ حضرت مولانا مسعود احمد برکاتی مصباحی دام ظلہ کے تعزیتی کلمات

مدرسہ جوہر العلوم گنجریا کے استاذ ماسٹر محمد اسلم کا انتقال پر ملالسرکار پٹی گنجریا کے معزز فرد جناب ماسٹر اسلم صاحب کا ...
31/07/2025

مدرسہ جوہر العلوم گنجریا کے استاذ ماسٹر محمد اسلم کا انتقال پر ملال

سرکار پٹی گنجریا کے معزز فرد جناب ماسٹر اسلم صاحب کا قضائے الٰہی سے ابھی تھوڑی دیر پہلے انتقال پر ملال ہوگیا۔ إنا للہ وانا الیہ راجعون البقاء والدوام للہ. مدرسہ جوہر العلوم گنجریا میں ابتدائی تعلیم کے دوران چند ماہ میں نے ان سے تعلیم حاصل کی تھی۔ وہ رشتے میں پھوپھا لگتے تھے اور پھر سرکار پٹی سے ہونے کے ناطے ہم لوگ ایک ہی خاندان سے تھے ۔ سرکار پٹی کے بارے میں بہت سی تاریخی معلومات مجھے ان سے حاصل ہوئیں، جب بھی ان سے ملاقات ہوتی مجھے دعاؤں سے نوازتے اور کہتے کہ پرانے بوڑھوں کے طرز پر بابو تم ہی دکھتے ہو، ورنہ نئی نسل کا حال دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ جامعہ اہل سنت جوہر العلوم گنجریا میں ایک لمبے عرصے تک انہوں نے ناظرہ کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم دی. گنجریا مدرسہ سے پہلے وہ کیمری، رام پور کے بھی ایک ادارے میں انگریزی کے معلم رہ چکے تھے جہاں ان کے ساتھ جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے سینئر استاذ حضرت مولانا مسعود احمد برکاتی مصباحی بھی اس وقت اس مدرسے میں استاذ تھے۔ سال گزشتہ جب گنجریا مدرسہ کے سالانہ جلسہ کے موقع پر حضرت مولانا مسعود صاحب بطور خصوصی خطیب تشریف لائے تھے تو ماسٹر اسلم صاحب سے ملنے اور ان کی عیادت کے لیے ان کے گھر گئے تھے اور بہت دیر تک ماسٹر صاحب سے گفتگو کی تھی حتی کہ ممبئی میں رہ رہے ان کے بیٹے شکیل بھائی سے بھی فون پر بات کی تھی جس سے ماسٹر صاحب سے ان کے دیرینہ اور دلی تعلقات کا علم ہوا تھا. رب کریم ماسٹر صاحب کی بال بال مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس کی بہاریں نصیب کرے اور ان کے پسماندگان خصوصی پھوپھی کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلين صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم.

نوٹ: نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سوگوار:
محمد شهباز عالم مصباحی
سرکار پٹی، گنجریا

27/07/2025
06/04/2025

جامعہ اہل سنت جوہر العلوم گنجریا میں حفظ و قرأت کے ساتھ اعدادیہ سے ثالثہ تک کے طلبہ کا داخلہ جاری ہے۔ خواہش مند طلبہ جلد از جلد پہنچ کر داخلہ لے لیں ۔ سیٹیں محدود ہیں۔ عمدہ قیام و طعام کے ساتھ مہذب ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کی جاتی ہے ۔ ادھر اُدھر نہ بھٹکیں، ورنہ تعلیم تو مل سکتی ہے، تہذیب نہیں جو کہ زندگی کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے ۔

30/03/2025

عالم اسلام کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں اور ساتھ میں یہ گزارش ہے کہ غزہ کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کریں. اراکین جامعہ اہل سنت جوہر العلوم گنجریا

Address

Gunjaria
Islampur
733202

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Ahle Sunnat Jauharul Uloom Gunjaria posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category