11/07/2023
Madarsa HABIBIA ISLAHUL MUSLIMEEN Tolichowki Hyd.
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یتیم
الحمد للہ رب العالمین والصلوۃوالسلام علی رسولہ الکریم اما بعد ۔یتیم کی تعریف معنوی۔وہ بچہ جس کے والد فوت ہوگئے ہوں ۔اور ایک روایت میں ہیکہ جس کی والدہ بھی انتقال کرگئی ہوں اسے بھی یتیم کے ہی زمرے میں رکھا جائے اور ان پر شفقت کا دست رکھاجائے ۔
🚫یتیم کی تعریف ظاهری: جوهری نے کہا ہے کہ انسانوں میں یتیم وہ ہے جس کا باپ نہ ہو اور چوپاوں میں جس کی ماں نہ ہو.
🚫یتیم کی معنوی تعریف میں مولا علی علیہ السلام کی حدیث موجود ہے جس میں مولا علیہ السلام نے فرمایا:
💎لیس الیتیم من مات والدہ ان الیتیم یتیم العلم و الادب.💎
👍ترجمہ: یتیم وہ نہیں ہے جس کا باپ مر گیا ہو یتیم وہ ہے جو علم و ادب سے محروم ہو.
📖خداوند متعال جو کہ صمد و بے نیاز ذات ہے اپنی کتاب میں یتیم کے متعلق ارشاد فرماتا ہے.
"و اذ اخذنا میثاق بنی اسرائیل لا تعبدون الا اللہ و بالوالدین احسانا و ذی القربی و الیتامی و المساکین ......"
📖 (البقرہ :83)
👍ترجمہ : اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے میثاق (عهد)لیا کہ تم(بنی اسرائیل)اللہ کے علاوہ کسی اور کی عبادت نہ کریں اور ماں باپ کے ساته نیکی کریں اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں کے ساته نیکی کریں.....
✳دوسری آیہ.کریمہ میں ارشاد فرماتا ہے.
""...ولکن البر من آمن باللہ و الیوم الآخر و الملائکہ و الکتاب و النبیین و آتی المال علی حبہ ذوی القربی و الیتامی و المساکین.... 📖(البقرہ : 177)
👍ترجمہ: ... اور اچهائی اس کے لئے ہے جو اللہ و آخرت کے دن پر و ملائکہ و کتاب (قرآن)و انبیاء پر ایمان لے آئے اور اس(اللہ)کی محبت میں رشتہ داروں و یتیموں اور مسکینوں کو مال دے (عطا کرے).
حدیث میں یتیم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ارشاد ہوتا ہے.
🌻غیاث بن ابراہیم نے اباعبد اللہ علیہ السلام سے نقل کیا ہے انهوں نے فرمایا کہ :
💎امیر المومنین(حضرت علی) علیہ السلام نے فرمایا :
ادب الیتیم مما تؤدب منه ولدك..........
👍ترجمہ : یتیم کو ادب سکهاو اس سے جس سے تم اپنے بیٹے کو ادب سیکهاتے ہیں.........
یعنی اپنے بیٹے میں اور یتیم میں فرق نہ کرو.
🌻دوسری حدیث میں آیا ہے کہ هشام بن سالم نے اباعبد اللہ علیہ السلام سے راویت کی ہے انهوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :
"" لما اسری بی الی السماء رءیت قوما تقذف فی اجوافهم النار ، و تخرج من ادبارهم.
فقلت من هؤلاء يا جبرئیل ؟
فقال : هؤلاء الذين ياكلون اموال اليتامي ظلما.
👍ترجمہ: جب مجهے آسمان کی طرف سیر کرایا گیا تو میں نے ایک قوم کو دیکها جن کے منه میں آگ کا گولا جارہا تها اور وہ دوسری طرف(ادبار) سے نکل رہا تها. میں نے کها.
اے جبرئیل : یہ کون ہیں ؟
تو جبرئیل علیہ السلام نے کها یہ وہ قوم ہے جو یتیم کے مال کو ظلما کهاتے تهے. (اللہ اکبر)
📖حوالہ احادیث:
📒ینابیع الحکمہ . صفحہ : 413-412 باب :الیتیم.
👇👇👇👇👇👇
یتیم چاہے ظاہری یتیم ہو یا معنوی یتیم ہو آیت کے ذیل میں دونوں آتے ہیں. ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر پہلو میں یتیم کو اسکی کمی کا احساس نہ ہونے دیں اور اسکی جس حد تک ہو سکے اس کی مدد کی جائے.
👏یااللہ ! تیری عزت و جلالت کا واسطہ تیرے خاص بندوں کا واسطہ جو محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و انکے اهلبیت علیہم السلام ہیں ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرما.
اور ہم سب کو تمام آفت سماوی و ارضی سے دور رکھ .
ہمارے لئے رزق حلال کے کمائی کے اسباب فراہم فرما .
حرام عمل ،فکر، رفتار و گفتار سے محفوظ فرما.
ان تمام چیزوں سے ہم کو دور رکھ جس کی وجہ سے ہم جہنم کی آگ میں دهکیل دیے جائیں.
ہم سب کو ہمارے آقائے نامدار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر چلنا آسان عطاء فرما
آمین یا رب العالمین .
🌴اللَّـهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّد وعلی آلِ مُحَمَّد کماصلیت علی ابراھیم وعلی آل ابراھیم انک حمید مجید 🍂
👏طالب دعاء ----
حضرت مولانا محمد مدثر احمد القاسمی
مہتمم مدرسہ حبیبیہ اصلاح المسلمین حیدرآباد
~~~~~~~~~~~~~~~~
09550622270
09949297560
09030062181
04023562181