26/09/2026
محترم سعید اختر مدنی صاحب (غفر اللّہ تعالیٰ) سے ملاقات علی گڑھ سے رہی ہے، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کئی پروگرام میں شریک ہوئے، آپ کے صاحب زادے سالم سلفی کے توسط سے تعارف ہوا، طویل گفتگو رہی ہے۔ آپ جب بھی ملتے تو حوصلہ افزائی فرماتے۔ اپنے علاقے کے طلبہ کو دیکھ بہت خوش ہوتے اور دعاؤں سے نوازتے۔
آپ نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ متحدہ امارات میں دعوت و تبلیغ میں گزارا۔ آپ نے ہمیشہ ایمانداری اور کفایت شعاری کو مقدم رکھا۔ آپ نے عہدہ و منصب سے دوری ہی بنائے رکھا۔ آپ چاہتے تو مشروعہ کے سائے میں رہتے لیکن فکرِ آخرت میں غرق رہے، زاہدانہ زندگی گزار دی۔
الحمدللہ سارے اولاد بر سر روزگار ہیں۔
آپ سے ممبرا اور حیدرآباد میں بھی ملاقات رہی ہے، ایک بار آپ حیدرآباد میں ابناء کے پروگرام میں شریک تھے۔ وہاں بھی ملاقات رہی۔ اپنی ملازمت کے بارے میں بتایا تو بہت خوش ہوئے اور مزید خیر و برکت کی دعاؤوں سے نوازا۔
آپ کا احسان مجھ ادنی فرد پر یہ تھا کہ آپ میرے والد کے جنازے میں شریک ہوئے۔ آپ نے میرے بہتے آسوؤوں کو پوچھا، صبر کی تلقین فرمائی، ہمت بندھائی، صلات جنازہ کے لئے آپ سے درخواست کی تو آپ نے فرمایا : بیٹا آپ ہی پڑھائیں، آپ ہی سب سے زیادہ مستحق ہیں۔ تو میں نے جنازے کی صلات پڑھائی۔
اس کے بعد چوتھے دن آپ تقریباً پانچ کلو مچھلی ہدیتاً پیش فرمایا جسے میں بصد احسان قبول فرمایا۔
پھر تقریباً تین دن بعد پھر پانچ کلو مچھلی کا تحفہ لیکر دوبارہ تشریف لائے، اس احسان سے سرفراز رہا۔
اُس دن کی بات ہے جب استاد الاساتذہ شیخ عبدالسلام مدنی ٹکریا والے انتقال فرمائے تو جنازے میں مَیں بھی شریک تھا ، دیکھا کہ سعید اختر بستوی صاحب میت کے سرہانے تشریف فرما ہیں، آنکھوں سے آنسو جاری ہے، آپ عبدالسلام مدنی غفر اللّہ تعالیٰ کا چہرہ دیکھ رہے تھے پھر آپ جھکے اور پیشانی کو بوسہ دیا اور اپنی والہانہ محبت کا اظہار فرما رہے تھے۔ جنازے کے بعد ملے تو آپ اپنی کار سے مجھے جھکہیاں تک چھوڑے۔ جزاہ اللہ خیرا و احسن اجزاء۔
آپ سے حیدرآباد میں بھی ملاقات رہی جب آپ اپنے صاحب زادے سالم سلفی کے پاس ٹولی چوکی میں قیام فرما تھے۔
ملازمت جب حیدرآباد سے دہلی منتقل ہوئی تو آپ بہت خوش ہوئے۔ ملازمت کی نوعیت معلوم ہونے پر صبر، استقلال، ایمانداری پر قائم رہنے کی تلقین فرمائی۔ اور خیر و برکت کی خوب دعائیں دی۔
اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے، عذاب قبر ونار سے بچائے، اور جنت الفردوس الأعلى میں مقام عطا فرمائے۔ اور اہل وعیال کو صبر جمیل سے نوازے۔ آمین، یا أرحم الراحمين۔