Azad Discourse Forum Dept of Urdu Manuu

Azad Discourse Forum Dept of Urdu Manuu

Share

ADF,will be EXCLUSIVELY meant for discussing issues pertaining to Urdu Language, Literature, Culture, humanities, and field of their specializations. Phil.

AZAD DISCOURSE FORUM
THE DEPT OF URDU MANUU
1-Introduction:
“Every man who says frankly and fully what he thinks is so far doing a public service. We should be grateful to him for attacking most unsparingly our most cherished opinions.” John Stuart Mill. "One person with a belief is equal to ninety-nine who have only interests." - John Stuart Mill.

“The Institution, The Department and The Forum a

Photos from Ummeed Educational & Welfare Trust's post 19/04/2022

آج امید ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم پوکھڑیا ضلع مدھے پورہ بہار گئ ۔ جہاں آگ لگنے کی وجہ سے 62 گھر جلنے کی خبر تھی ۔ منظر دل دہلانے کے لئے کافی تھا ۔ گھر آگ کی لپیٹ میں اس قدر آیا کہ بدن کے کپڑے کے علاوہ کچھ نا بچ سکا ۔ لوگ پریشان حال ہیں ۔ رہنے کا انتظام نہیں لوگوں کی آنکھوں میں آنسو ہے ۔ اور آپ حضرات سے بس امید ۔
ہم نے فی الحال ہر ایک شخص کو پانچ پانچ سو روپیہ دیا ہے۔ لیکن اس سے کیا ہونے ہوالا ہے ۔
اس وقت آپ حضرات ان کی مدد کے لئے آگے آیئں ۔ تاکہ ان کا آشیانہ پھر سے تیار ہوجائے۔
نیچے ٹرسٹ کا اکاؤنٹ نمبر ہے آپ اس پر بھیج دیں ۔ ہم انشاء اللہ متاثرین تک پہنچیں گے ۔

Ummeed Educational & Welfare Trust
Account No
40091917056
SBIN0003015

29/06/2021

جمہوریت کی بقاء اور ملک میں امن و امان عدل و انصاف کو بحال کرنے کے لیئے میڈیا کا غیر جانب دار ہونا بے حد ضروری ہے۔ کیونکہ گزشتہ کئ سالوں سے میڈیا کے کردار پر سوال اٹھتا رہا ہے۔
میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے. جسے غیر جانب دار رہنا ہے ۔ جسے سچائ کا علمبردار ہوناہے۔ ان دنوں میڈیا پرپیگینڈہ پھیلانے مسلمانوں کو ٹاگیٹ کرنے اور اس کے خلاف اشتعال انگیز مہم چلانے کا کام انجام دیتی ہے۔ بیشتر نیوز چینل اور اخبارات ایسی خبروں کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں۔ جس کے زریعہ ملک میں نفرت کا ماحول پیدا ہوجائے۔
گزشتہ ہفتہ اتر پردیش پولس کی اینٹی ٹیررزم اسکواڈ نے عمر گوتم اور جہانگیر قاسمی کو تبدیلی مذہب کے جرم میں گرفتار کرلیا ۔ حالانکہ آرٹیکل 25 تمام اشخاص کو آزادی ضمیر اور آزادی سے مذہب قبول کرنے اس کے پیروی اور اس کی تبلیغ کرنے کا مساوی حق دیتا ہے۔ اس واقعہ کے بعد ماضی کی طرح پرنٹ میڈیا اور الیکٹرنک میڈیا کی بانہیں کھل گئیں ۔ بڑی بڑی ہیڈنگ لگانی شروع کردیں ۔ اینکروں کی عید ہوگیئں۔ حد تو تب ہوئ جب 23 جون کو دینک جاگرن نے فرنٹ پیج پر ہیڈنگ لگائ۔" چھاتروں کو بنانا چاہتے تھے مانو بم " پاکستان اور عرب دیسوں سے ہورہی تھی فنڈنگ" اور ٹی وی اینکروں نے دنیا کے تمام دہشت گرد تنظیموں سے ان کا نام جوڑکر ایک بار پھر ملک میں نفرت پھیلانے میں لگ گئ ۔ ابھی سال گزشتہ کورونا وائریس کو تبلیغی جماعت سے جوڑ کر پورے ملک میں مسلمانوں کے خلاف ایک الگ ماحول بنادیا گیا تھا۔ ٹھیلے والوں اور دودھ والوں سے ان کا نام پوچھ کر اسے اپنے گلیوں اور محلوں سے بھگانے لگےتھے۔
معاملہ عمر گوتم۔ جہانگیر قاسمی ۔ تبلیغی جماعت یا دیگر مسلم نوجوانوں کا ہو میڈیا فوراً جج بن جاتا ہے اور لوگوں کے سامنے ایک بے گناہ شخص کو مجرم بناکر پیش کردیتاہے۔ اور یہ سڑا ہوا سماج اسے حقیقت جان کر تسلیم کرلیتا ہے۔ جنوری 2020 میں بمبے ہائ کورٹ نے شوشانت سنگھ کے کیس کی شنوائ کے دوران جسٹس ایس کلکرنی کی ٹیم نے میڈیا ٹرائل پر تشویش کا اظہار کیا تھا ۔ اور ساتھ ہی اپنے حدود کو عبور نا کرنے کی صلاح دی تھی ۔ جبکہ میڈیا ٹرائل نہ صرف جھوٹ کو پیش کرتا ہے بلکہ ٹی وی ایکٹ کے پروگرام کوڈ کے خلاف اور ساتھ ہی ساتھ پولس کے زریعہ جانچ کی جارہے معاملے میں مداخلت بھی کرتا ہے ۔ اور یہ ایک مجرمانہ فعل ہے جس کہ وجہ سے ہزاروں گھر تباہ و برباد ہوجاتےہیں ۔ اور یقین مانیئے میڈیا اب لوکتنتر کا پلر نہیں کلر ہے ۔
اتر پردیش میں الیکشن جوں جوں قریب ہوگا ہندوتوا مسلمانوں کے خلاف نئے نئے ہتھکنڈے اپنائیگی. فرقہ وارانہ فسادات کو جنم دینے کی کوشش کریگی۔ اور اتر پردیش کی پولس حکومت کے اشاروں پر کام انجام دیگی ۔ تاکہ ڈر اور خوف کا ایسا ماحول بنے کہ لوگ مہنگائ۔ بے روزگاری ۔ بھوک مری اور کرپشن کو بھول جائیں۔
#سیف الاسلام قاسمی

سالم شجاع انصاری کی غزل گوئی 11/06/2020

سالم شجاع انصاری کی غزل گوئی وہ جن کے نام پہ شہروں کے نام رکھے گئے انہیں سے مانگا گیا ہے ثبوت شہریت سالم شجاع انصاری کی اہم خصوصیات یہ بھی ہے کہ انکے شعروں میں تغزل کے ساتھ ساتھ تصوف کے روشن جلوے نظ...

لاک ڈاٶن ٤ ۔ لاک ڈاٶن ٣١ مٸ تک بڑھا 17/05/2020

لاک ڈاٶن ٤ ۔ لاک ڈاٶن ٣١ مٸ تک بڑھا پورے ملک میں کورونا کا قہر ہے ۔ اور اس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ اب تک بھارت میں ٩٠ ہزار لوگ اس سے متأثر ہوچکے ہیں۔ اور دو ہزار سے زاٸد لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس وقت پورے...

ہاں میں مزدور ہوں، سنو میری روداد غم 16/05/2020

میں سماج کے بہت نیچے پائیدان کا ہوں ، میں دوسروں کا گھر بناتا ہوں، زمین کی کھدائی کرتا ہوں پتھر کی توڑائی کرتا ہوں کچی اور پکی اینٹ تیار کرتا ہوں دوسروں کے کھیتوں میں ہل چلاتا ہوں کسی کے گھر صاف

ہاں میں مزدور ہوں، سنو میری روداد غم ملک سے لیکر بیرون ملک تک مزدور کی پہچان صرف مزدور ہے اور آج پوری دنیا میں ہم سے زیادہ پریشان کوئی نہیں ہماری زندگی خطرے میں ہے، ہمارا مستقبل خطرے میں ہے ہماری خاندان ہ....

Want your school to be the top-listed School/college in Hyderabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


DEPT OF URDU MAULANA AZAD NATIONAL URDU UNIVERSITY
Hyderabad
500032