20/05/2026
مانو آئی ٹی آئی میں داخلے۔ 26 مئی آخری تاریخ
حیدرآباد، 20 مئی پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے مانو کیمپس حیدرآباد میں واقع انڈسٹریل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (آئی ٹی آئی) میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جملہ 5 ٹریڈس میں داخلوں کا عمل جاری ہے۔ جن میں ڈرافٹسمین - سیول، ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ، الیکٹریشین، الیکٹرانکس میکانک کے ٹریڈس ایسے ہیں جس میں 10 ویں کامیاب طلبہ داخلہ لے سکتے ہیں۔ جب کہ پلمبنگ کے ٹریڈ میں داخلہ کے لیے آٹھویں کامیاب طلبہ بھی اہل ہیں۔
آئی ٹی آئی پرنسپل ڈاکٹر عرشیہ اعظم کے بموجب ایسے طلبہ جو دسویں کامیاب ہوں اور ہنر پر مبنی کوئی کورس کرتے ہوئے روزگار سے منسلک ہونا چاہتے ہیں وہ ان ٹریڈس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ ان سبھی ٹریڈس میں داخلہ لینے والے طلبہ کو کسی طرح کی کوئی فیس نہیں دینی ہے۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 مئی 2026 ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورس کی تکمیل کے بعد بے شمار طلبہ، سرکاری، نجی شعبوں کے علاوہ بیرون ملک بھی ملازمت کر رہے ہیں۔
داخلہ فارم مانو آئی ٹی آئی، حیدرآباد کیمپس، گچی باﺅلی، حیدرآباد 500032 سے مفت حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ تفصیلات کے لیے فون نمبرات :040-23008428/ 9440692452 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر محمد مصطفےٰ علی سروری
پبلک ریلیشنز آفیسرانچارج
05/05/2026
MANUU Home | Maulana Azad National Urdu University | MANUU
“We must not for a moment forget, it is a birthright of every individual to receive at least the basic education without which he cannot fully discharge his duties as a citizen.”
27/04/2026
مانو میں نئے بی ٹیک کورسز کا آغاز
حیدرآباد، 24 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2026-27 سے اپنے ہیڈ کوارٹر، حیدرآباد میں 'اسکول آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی' کے تحت نئے بی ٹیک کورسز شروع کیے گئے ہیں۔
آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (AICTE) ، نئی دہلی سے منظور شدہ ان نئے کورسز میں بی ٹیک کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ، بی ٹیک انفارمیشن ٹیکنالوجی، بی ٹیک الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ اور بی ٹیک سول انجینئرنگ شامل ہیں۔ ان کورسز میں داخلہ انٹرنس ٹیسٹ (داخلہ امتحان) کے ذریعے دیا جائے گا، جو 19 مئی 2026 کو منعقد ہوگا۔
ڈاکٹر محمد یوسف خان کے مطابق، نئے قائم شدہ اسکول آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں جدید ترین انفراسٹرکچر، وائی فائی کی سہولت سے لیس کلاس رومز اور بہترین سہولیات دستیاب ہیں۔ فیکلٹی کے زیادہ تر ارکان آئی آئی ٹی (IIT) اور این آئی ٹی (NIT) سے تعلیم یافتہ، پی ایچ ڈی ہولڈرز اور تجربہ کار ہیں۔ اسکول میں ایک جدید لائبریری (OPAC سسٹم سے لیس) اور مکمل آلات پر مبنی لیباریٹریز بھی موجود ہیں۔یونیورسٹی انتہائی کم فیس پر یہ کورسز پیش کر رہی ہے۔ لڑکوں کے لیے فیس 5500 روپے فی سمسٹر جبکہ لڑکیوں کے لیے پہلے سمسٹر کی فیس 1650 روپے رکھی گئی ہے۔ ہاسٹل کے معیار پر پورا اترنے والے طلباءو طالبات کے لیے ہاسٹل کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔داخلہ امتحان کا نصاب انٹرمیڈیٹ (10+2) کی سطح کے فزکس، کیمسٹری اور ریاضی (Maths) پر مبنی ہوگا۔ امتحان کل 100 نمبرات کے انتخابی سوالات (MCQs) پر مشتمل ہوگا، جس میں 50 نمبر ریاضی کے، 25 نمبر کیمسٹری اور 25 نمبر فزکس کے لیے مختص ہیں۔آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اپریل 2026 ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات 9848171044 سے حاصل کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد مصطفےٰ علی سروری
پبلک ریلیشنز آفیسرانچارج
27/03/2026
🚀 Overseas Job Opportunity in Germany 🇩🇪
Apply Now:
https://vm.ltd/TOMCOD/zmrgD7
🔌 Position: Electrician
🎓 Qualification: ITI in Electrician Trade
💰 Salary: ₹2,60,000 – ₹2,70,000 per month
📌 Eligibility Criteria:
✔️ Fluent in English communication
✔️ Age: 19 – 30 years
✔️ Minimum 2 years' experience
✔️ Contract: 2 years (renewable)
✔️ German Language Training up to A2 Level provided by TOMCOM
🛠 Job Responsibilities:
🔹 Install, maintain & repair electrical systems
🔹 Diagnose issues and perform maintenance
🔹 Follow safety standards
🔹 Work with technicians & engineers
📩 Apply Now!
Fill the Google Form:
https://vm.ltd/TOMCOD/zmrgD7
📞 Contact: +91 94400 49520 / 94400 52081