Islamichubb

Islamichubb ISLAMIC HUBB is an inspiration towards humanity, a motivation towards Islam, a thinking which is cha

30/04/2025
*ایک اہم نعمت*از ✍️ مفتی محمّد کفیل احمدڈائیریکٹر اسلامک ھبواعبد ربك حتى يأتيك اليقينترجمہ: اللہ کی عبادت کرو یہاں تک کہ...
28/01/2025

*ایک اہم نعمت*
از ✍️ مفتی محمّد کفیل احمد
ڈائیریکٹر اسلامک ھب

واعبد ربك حتى يأتيك اليقين
ترجمہ: اللہ کی عبادت کرو یہاں تک کہ تمہیں موت آجائے۔

یہ آیت مبارکہ زندگی کے ہر لمحے میں اللہ کی عبادت کا حکم دیتی ہے، کیونکہ انسان کی تخلیق کا مقصد ہی عبادتِ الٰہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

"وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ، مَا أُرِيدُ مِنْهُم مِّن رِّزْقٍ وَمَا أُرِيدُ أَن يُطْعِمُونِ" (الذاریات: 56-57)
ترجمہ: "میں نے جنات اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔ نہ مجھے ان سے رزق مطلوب ہے اور نہ یہ کہ وہ مجھے کھلائیں۔"

عبادت الٰہی کا حق سب سے زیادہ جوانی میں ادا کیا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ زندگی کا سب سے قیمتی اور مضبوط دور ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

"قیامت کے دن، جب کوئی سایہ نہ ہوگا، اللہ سات قسم کے لوگوں کو اپنے عرش کا سایہ عطا فرمائے گا۔"
ان میں ایک وہ جوان ہوگا جس نے اپنی جوانی اللہ کی عبادت میں گزاری۔
"وَشَابٌّ نَشَأَ فِي عِبَادَةِ رَبِّهِ" (بخاری: 660)

جوانی انسان کی زندگی کا وہ مرحلہ ہے جو اس کی باقی زندگی کی سمت متعین کرتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب انسان کی توانائیاں عروج پر ہوتی ہیں، جسم مضبوط اور عقل تیز ہوتی ہے۔ یہی وہ موقع ہے جب بڑے اور نمایاں کارنامے انجام دیے جا سکتے ہیں۔ اگر اس وقت کو مثبت کاموں میں لگایا جائے تو انسان اپنی آخرت سنوار سکتا ہے اور دنیا میں بھی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔

اصحابِ کہف کی مثال ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ وہ صرف سات نوجوان تھے، لیکن اپنے ایمان پر جمے رہے اور باطل کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی ثابت قدمی کو رہتی دنیا تک مثال بنا دیا:
"إِنَّهُمْ فِتْيَةٌ آمَنُوا بِرَبِّهِمْ وَزِدْنَاهُمْ هُدًى" (الکہف: 13)

اسی طرح حضرت یوسف علیہ السلام کی زندگی بھی نوجوانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ آپ کو گناہ کرنے کا پورا موقع دیا گیا، لیکن آپ نے صاف کہہ دیا:
"مَعَاذَ اللَّهِ"
یعنی "میں گناہ سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔"
آپ نے اپنی عزت اور پاکدامنی کے لیے جیل کی سختیاں برداشت کیں لیکن گناہ قبول نہ کیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو مصر کی حکومت عطا کی اور دنیا نے آپ کی عظمت کو تسلیم کیا۔

آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور انہیں اپنے لیے، اپنے خاندان کے لیے اور اپنی قوم کے لیے مفید بنائیں۔ وقت کا ضیاع، موبائل اور دیگر غیر ضروری مشاغل کو چھوڑ کر اپنی زندگی کو ایک مقصد کے تحت گزاریں۔ اپنی تعلیم اور کیریئر کا تعین کریں اور ماہرین کے مشورے سے اپنی سمت متعین کریں۔

یاد رکھیں، قوم کی کامیابی اتباعِ حق میں ہے۔ کٹی ہوئی پتنگ ہوا میں کبھی زیادہ دیر نہیں رہتی؛ اگر اوپر چلی بھی جائے تو جلد ہی کانٹوں میں پھنس جاتی ہے۔ اسی طرح وہ قومیں جو اپنے اصولوں کو چھوڑ دیتی ہیں، کامیابی سے محروم ہو جاتی ہیں۔

آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی جوانی کو عبادتِ الٰہی اور تعمیری کاموں میں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری صلاحیتوں کو دین و دنیا کے لیے مفید بنائے۔ آمین۔

Address

Fatima Manzil Balreddy Nagar Colony Tolichowki Hyderabad
Hyderabad Shah Guda
500008

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamichubb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Islamichubb:

Shortcuts

Share