Jamiat Ahle Hadees Hyderabad
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamiat Ahle Hadees Hyderabad, Education Website, Himayatnagar.
18/01/2025
Tawheed - Oneness of Allah.
سلف کے معنی :
شیخ محمد امان جامی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں : سلف لغت میں " سَلَفَ" سے ماخوذ ہے، جو قدامت اور گزر جانے پر دلالت کرتا ہے، اسی سے سلف ان لوگوں کو کہتے ہیں جو گزر چکے ہیں، شیخ نے یہ معنی ابن فارس کی کتاب "مقاييس اللغة" سے لیا ہے جو لوگوں کے نزدیک "معجم مقاييس اللغة" کے نام سے مشہور ہے -
سلف اصطلاح میں :
اس لفظ کے کئی اطلاق ہیں
1- عام اطلاق. 2- خاص اطلاق
◼️1- عام اطلاق : اس سے مراد ہر وہ شخص ہے جو علمائے اہل سنت میں پہلے سے گزر چکا ہو، ایسے شخص کو سلف کہیں گے، اور یہ معنی عام ہے، چنانچہ اس معنی میں شیخ البانی رحمہ اللہ سلف ہیں، شیخ ابن باز رحمہ اللہ سلف ہیں، شیخ ابن عثيمين ہمارے لیے سلف ہیں،
امام شافعی رحمہ اللہ ، امام احمد رحمہ اللہ ، شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ہمارے لیے سلف ہیں،
شیخ الاسلام امام محمد بن عبدالوهاب رحمہ اللہ ہمارے سلف ہیں، شیخ الاسلام امام ابن قیم رحمہ اللہ ہمارے سلف ہیں یہ سب اس عام معنی کے اعتبار سے ہے -
◼️ 2- خاص اطلاق : اس سے ہماری مراد ہے مہنج سلف صالحین، کیونکہ یہ خاص معنی کے اعتبار سے ہے - یہ ایک زمانے کے ساتھ خاص ہے - بعض علماء نے اسے صرف صحابہ کے زمانے تک خاص کر دیا ہے ہے، اور کہا ہے سلف صرف صحابہ ہیں، دوسرے لوگ جو ان کے راستے پر چلتے ہیں انھیں اتباع السلف کہتے ہیں -
اس طرح اصطلاحی اعتبار سے اس معنی میں تین طرح کے لوگ ہیں -
1- سلف 2- اتباع سلف 3- خلف
1-سلف : یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین ہیں -
2- اتباع السلف : یہ وہ لوگ جو صحابہ کے منہج کو اپنائے اچھے طریقے سے اب تک چلے آ رہے ہیں -
3- خلف : یہ وہ لوگ ہیں جو صحابہ کے راستے کی مخالفت کرتے ہیں - ہر اعتبار سے یا کچھ اعتبار سے انہیں خلف کہتے ہیں -
◼️ سلف صالحین :
بعض علماء نے کہا ہے : اس سے قرنِ اول کے لوگ مراد ہیں، یعنی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین اور جن کی ملاقات ایمان کی حالت میں صحابہ سے ہوئی ہو، اس طرح وہ صحابہ اور تابعین ہوئے -
چنانچہ سلف وہ لوگ ہیں جن کی ایمان کی حالت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی ہے اور اسی حالت میں وفات بھی ہوئی ہے - اسی طرح صحابہ سے ایمان کی حالت میں ملاقات کی ہو اور اسی پر وفات ہوئی ہو-
بعض اہل علم نے کہا : اس سے مراد پہلے کی تین صدیوں کے لوگ ہیں، کیونکہ ان تین صدیوں کی فضیلت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کی ہے :
رسول اللہﷺنےفرمایا :
"بہتر لوگ میرے زمانے کے ہیں، پھر وہ جو ان سے نزدیک ہیں، پھر وہ جو ان سے نزدیک ہیں"
{صحیح البخاری ٢٥٠٩، صحیح مسلم ٢٥٣٣}🍁
اس طرح سلف سے مراد صحابہ، تابعین، اور تبع تابعین سب ہوں گے لیکن بعد کے لوگوں میں صحابہ کی موافقت کی شرط لگائی جائے گی،
یعنی تابعین میں سے جو صحابہ کے مہنج پر ہو گا - فرقوں کا ظہور ہو چکا تھا، تو کیا وہ خوراج جو صحابہ کے زمانے میں پیدا ہوئے اور صحابہ سے ان کی ملاقات بھی ہوئی ان کا شمار سلف میں ہو گا؟
بالکل بھی نہیں، وہ سلف نہیں ہیں..
کیونکہ وہ صحابہ کے منہج پر نہیں چلے، بلکہ صحابہ سے انھوں نے قتال کیا، اس طرح قدریہ بھی ہیں -
اس طرح جو صحابہ کے بعد ہیں ان کیلئے یہ شرط لگائی جائے گی کہ وہ صحابہ کے موافق ہوں - اور صحابہ سب کے سب سلف ہیں، مطلق طور پر بغیر کسی قید کے،
جبکہ تابعین اور تبع تابعین سلف ہیں مگر اس شرط کے ساتھ ساتھ کہ انکا منہج صحابہ کے منہج کے مطابق ہو -
شیخ سلیمان الرحیلی حفظه الله فرماتے ہیں :
میرے نزدیک، واللہ اعلم، سلف سے مراد صحابہ ہیں اور تابعین اور تبع تابعین اتباع سلف میں سب سے بہتر ہیں - یعنی وہ لوگ جنھوں نے صحابہ کی موافقت کی ہو گی،
اور یہ بھی ہمارے لیے نمونہ ہیں-
متقدمین اور متاخرین ائمہ سلف کے کلام سے درج ذیل باتیں ثابت ہوتی ہیں :
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ہمارے نزدیک سنت کے اصول یہ ہیں کہ اس منہج کو مضبوطی سے تھام لیا جائے جس پر صحابہ رسول اللہﷺ قائم تھے، اور اسکی پیروی کی جائے -
علامہ سفارینی کہتے ہیں : مذہب سلف صالحین سے مراد وہ منہج ہے جس پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین تھے، اور جن کی اقتداء کے بعد نمایاں تابعین اور تبع تابعین نے بھلے طریقے سے، اور وہ آئمہ دین بھی جو ان کے منہج پر قائم تھے جنھوں نے دین کے اندر بہت نام کمایا اور جن کا نمایاں کارنامہ ہے، اور لوگ جن کے کلام کو لیتے آئے ہیں -
اس طرح ہم نے جانا کہ اصطلاح میں سلف :
کبھی عام معنی کیلئے آتا ہے -
اور کبھی خاص معنی کیلئے آتا ہے -.
◼️ سلف عام معنی میں :
ہم سے پہلے علمائے اہل سنت میں سے صحابہ تک جو بھی گزرے ہیں وہ سب سلف ہیں اس بنیاد پر آپ کہہ سکتے ہیں : سلف نے اسطرح کہا، شیخ الاسلام ابن تیمیة رحمه الله نے اس طرح کہا اور یہ دو طرح سے صحیح ہے :
پہلی وجہے: عام معنی کے اعتبار سے وہ سلف میں سے ہیں اور یہی اس کا اصطلاحی صحیح معنی ہیں -
دوسری وجہ : شیخ الاسلام امام ابن تیمیة رحمه الله سلفیوں کی طرح اپنے سے پہلوں سے نقل کرتے ہیں، اور جو ان سے پہلے کے علماء ہیں وہ اپنے سے پہلے کے صحابہ سے نقل کرتے ہیں -
◼️ شیخ سیلمان الرحیلی حفظه الله فرماتے ہیں میں یہ اس لیے کہہ رہا ہوں، کیونکہ کچھ لوگ اس وقت بہت ہی 🚨 خطرناک قسم کے ہیں، کتابیں 📚 لکھ کر دوسروں سے موافقت لیتے ہیں، جس سے ان کا مقصد ان اصولوں میں شک پیدا کرنا ہوتا ہے جنھیں ہم نے سیکھا اور منہج سلف صالحین سے حاصل کیا ہے - بظاہر وہ منہج سلف کی مخالفت نہیں کرتے، لیکن وہ جدید طریقے سے چاہتے ہیں کہ منہج سلف کے متعلق ہمارا رویہ بدل جائے - اس وقت مارکیٹ میں ان کی کتابیں 📚 بھری ہوئی ہیں -
انھیں میں سے کوئی فہم سلف کے التزام کے وجوب پر لکھے گا، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ فہم سلف صالحین کے مطابق فہم نصوص کے قاعدے کو منہدم کر دینا چاہتا ہے -
📘منہج سلف کا تحقیقی جائزہ
🎙️ شیخ سلیمان الرحیلی حفظه الله ورعاه
By: Jamiat Ahle Hadees Hyderabad
29/03/2024
مردوں اور عورتوں کی نماز کے طریقے میں کوئ فرق نہیں ہے-
By: Jamiat Ahle Hadees Hyderabad
29/03/2024
قال رسول الله ﷺ:"أكثروا الصلاة علي يوم الجمعة، و ليلة الجمعة فمن صلى علي صلاة صلى الله عليه بها عشراً"
اللهم صلِّ على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم
The Most important thing in Islam.
16/01/2024
The Most expensive buildings across the globe that are worth billions
Some media reports claim that the total cost of the expansion project cost the Saudi Arabian government around USD 100 billion (around Rs 6.8 lakh crore).
Source: https://www.lifestyleasia.com/ind/living/real-estate/most-expensive-buildings-around-the-world/
Rule 1: No Hate Speech or Bullying Rule 2: Be Kind and Courteous Rule 3: No Promotions or Spam Rule 4: Respect Everyone's Privacy
Credit By : Hakeem Muhammad Suhail
04/01/2024
Iftar moment in Ramadan @ Masjid e Nabavi, Madinah Al Munawwarah
03/01/2024
Class No. 4 Correction Of Engineer Muhammad Ali Mirza | Mistkes of Mirza | M***i Abdul Hakeem Saeedi Class No. 4 Correction Of Engineer Muhammad Ali Mirza | Mistkes of Mirza | M***i Abdul Hakeem Saeedi---------------------------------------------------------...
17/11/2023
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Himayatnagar