13/08/2024
Mufti wakeel ahmad qasmi
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mufti wakeel ahmad qasmi, Hardoi.
13/08/2024
✍️: سمیع اللہ خان
*وقت کے سید الشہداء اسماعیل ہانیہ کو دفن کردیا گیا ہے،* ہمارا پیارا کمانڈر سپردِ خاک ہوچکا ہے، فرشتوں کی آغوش میں اس کی روح اپنے چہیتے پوتوں، نواسوں نواسیوں اور بیٹوں کے حسین گلدستے سے جاملی ہے، جلیل القدر مومنین نے ان کا استقبال کیا اور جنت کی کھڑکیاں پیشگی کھول دی کہ کڑے سفر کا مسافر راہِ وفا میں سرخرو ہو کر آیا ہے، دل افسردہ مگر یقین مستحکم ہے_
قطر میں جنازے کا منظر طاقتور ہوگیا طاغوت کے لیے چیلینج بن گیا کہ امیرِ قطر حاضر بھی تھے اور ان کی آنکھیں اشکبار تھیں، یقیناً وہ قدر و منزلت جانتے تھے کہ کیسا شیر دل جانباز اس ملت نے کھو دیا ہے،
افغانستان و ترکی نے جہاں ریاستی سطح پر کمانڈر کے جنازے کو سلامی دی وہیں امیر قطر بذات خود حاضر ہوگئے اور مومنین کے دلوں میں بس گئے،
باطل کا نشانہ بننے والے شہید اور طاغوت کی بمباری سے شہید ہونے والے بطل اسلامی کے جنازے میں شریک ہونا بھی امتیاز ہے، جلیل القدر شناخت ہے،
عساکر مومنین کے جنازے حق و باطل میں تمیز کرنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، امیرِ قطر نے اپنی پہچان بتادی کہ وہ اصیل عرب ہیں اصیل عرب !
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اصیل عرب، محمدی عرب ابھی موجود ہی نہیں بلکہ رحمانی لشکر میں شامل ہیں اور شیطانی گروہ سے برسرپیکار بھی ہیں ۔
آلِ سعود و آل نہیان سے لےکر مصر کے سیسی نے اپنا قبلہ واضح کردیا کہ وہ کمانڈر کے قاتلوں کےساتھ ہیں وہ شیطان اور دجال کے ساتھ ہیں، وہیں قطر ، ترکی اور افغانستان نے اعلان کردیا ہے کہ وہ رحمان کے لشکر میں ہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سپاہیوں کے ساتھ ہیں، قبلہء اول پر ہیکل سلیمانی کے تسلط اور دجالی عزائم کے خلاف ہیں، اہلِ حق کا خیمہ واضح ہوگیا اور ہماری صفوں میں موجود کالی بھیڑیں بےنقاب ہوگئی ہیں_
اخوان المسلمون اور ان سے متعلقہ تحریکاتِ اسلامی نیز محبینِ افغان کا قبلہ درست ہے ان کا نظریہ انہیں مسجد اقصیٰ کی طرف جاتا ہے ان کےعلاوہ وہ لوگ ہیں جو کمانڈر کی موت پر خوش ہیں ان کا قبلہ ہیکلِ سلیمانی اور دجالیت ہے ان کا نظریہ سعودیت اور منحرف و عیاش آلِ نہیان و سیسی جیسے دین بیزار شیطانی عرب کی چاپلوسی ہے۔ وہ " ویل للعرب " کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہیں!
ہمارے قائد کا جنازہ بڑی شان سے اٹھا ایسی شان سے اٹھا ہے کہ شیطانوں کے دوست کھسر پھسر کر رہے ہیں رحمان کے بندے " بالدم و بالروح نفدیک یا اقصیٰ" اور " نفدیک یا قائد " کے ذریعے شیطانوں کو للکار رہے ہیں ، یہ شہادت گرچہ دردناک ہے لیکن اس کے بطن سے حرّیت جنم لےگی، مومنین کا سورج طلوع ہوگا اور بابِ اسماعیل ہانیہ اس کا صدر دروازہ قرار پائےگا، اس کے سامنے غداروں کو کوڑے مارے جائیں گے اور مومنین کے درمیان غنیمت کی تقسیم ہوگی_ ان شاءاللہ العزیز
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Culinary Team
Attire
Telephone
Address
Hardoi