Islam with bint Ahmed

Islam with bint Ahmed واٹس ایپ نمبر برائے خواتین
03120878944
واٹس ایپ نمبر برائے م?

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کورس مکمل طور پر فری ہیں ان سب اخوات کے لیے جو اپنے رمضان کو بہتر سے بہترین بنانا چاہیں
23/02/2024

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کورس مکمل طور پر فری ہیں ان سب اخوات کے لیے جو اپنے رمضان کو بہتر سے بہترین بنانا چاہیں

04/01/2024

اس زات پر درود پڑھیے جو مجلس میں ہر شخص کی جانب ایسے متوجہ ہوتے کہ سننے والوں میں سے ہر شخص سمجھتا کہ بارگاہ رسالت میں سب سے محبوب وہی ہے
صلی اللہ علیہ وسلم

02/01/2024

✨ہر لڑکی چاہتی ہے کہ وہ سب سے منفرد ہو۔۔✨
*سب سے دلکش ۔ ۔ اس جیسا کوئی نہ ہو۔ ۔*
*میں آپ کو بتاؤں انفرادیت کیا ہے؟*
*انفرادیت یہ ہے کہ بھری بھیڑ میں* *تمام لڑکیاں سر سے دوپٹہ اتارے* *شانوں پر بال پھیلائے ہوئے ہوں۔۔*
*گانوں کی دھن میں محو رقصاں ہوں۔۔*
*شوخ چنچل اپنا آپ لوگوں کو دکھا کر فخر محسوس کر رہی ہوں۔۔۔*
*اور اس بھری بھیٹر میں آپ سر سے *پاؤں تک عبایا میں چھپی ہوں۔۔*
اس بھری محفل میں ہر عورت خوشبو پرفیوم لگا کر زنا کے زمرے میں آ رہی ہے لیکن آپ نے کوئی پرفیوم نہیں لگائی تو آپ زنا کے زمرے سے بچ گئی
*جس نے حکم الہی اوڑھ رکھا ہو۔۔* *جس کی چال مدھم مگر پر وقار ہو۔۔ جس کا لہجہ دلکش مگر سخت ہو کہ کسی کو مائل نہ کر سکے۔۔*
*وہ ہوتی ہیں منفرد لڑکیاں!*
*انفرادیت اصل میں اسے کہتے ہیں* *جہاں تمام لڑکیاں ایک جیسی ہوں*
*اور آپ ہمیشہ با پردہ ہوں لباس *تقویٰ اوڑھ رکھا ہو*
*ان میں منفرد بنیں ۔۔*
*عام نہیں !*

✨ *صِبۡغَةَ اللّٰهِ ‌ۚ وَمَنۡ اَحۡسَنُ مِنَ اللّٰهِ صِبۡغَةً وَّنَحۡنُ لَهٗ عٰبِدُوۡنَ* ۞
*اللّٰه کا رنگ (اختیار کرو) اور رنگ میں اللّٰه سے بہتر کون ہے اور ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں۔*
*(البقرة:138)* *╭┄┅┅┅─══❁══─┅┅┅•┄*
*•‍━•••◆◉✿❁✿❁✿◉◆•••‍━•*

01/01/2024

تم تو عزتو ں کے رکھوالے تھے تم کو فحاشی کی غلیظ راہ کس نے دکھائ
سمجھ میں نہیں آتا کہ کس بات کا نوحہ کیا جائے قوم کی بیٹیوں کی عزتیں لٹ جانے کا یا قوم کے بیٹوں کی آنکھ سے حیا کے آٹھ جانے کا کافر کی بیٹی کو چادر پہنانے والے محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی بیٹو کیا تم نے ضمیر ،قومیت ،غیرت کا سودا کیسے گوارا کیا کسی عفیفہ کا دامن عزت تار کرتے ہوئے تمہارے ہاتھ کیوں نہ کانپے تمہارا دل کیوں نہ لرزا کیا تمہیں آباؤ اجداد کا اسباق بھول گئے کیا اس کے بعد تمہیں واحد قہار کے غضب سے خود کو محفوظ سمجھتے ہو یاد رکھو اس کی لاٹھی بے آواز ہے
غیرت ہے بڑی چیز جہان تگ و دو میں
پہناتی ہے درویش کو تاج سردارا
#جمشید #

01/01/2024

اے نئے سال بتا تجھ میں نیاپن کیا ہے ؟

ہر طرف خلق نے کیوں شور مچا رکھا ہے ؟

روشنی دن کی وہی تاروں بھری رات وہی

آج ہم کو نظر آتی ہے ہر ایک بات وہی

آسمان بدلا ہے افسوس نا بدلی ہے زمیں

ایک ہندسے کا بدلنا کوئی جدت تو نہیں ؟

اگلے برسوں کی طرح ہوں گے قرینے تیرے

کسے معلوم نہیں بارہ مہینے تیرے

جنوری فروری مارچ میں پڑے گی سردی

اور اپریل مئی جون میں ہو گی گرمی

تیرا من دہر میں کچھ کھوئے گا کچھ پائے گا

اپنی میعاد بسر کر کے چلا جائے گا

تو نیا ہے تو دکھا صبح نئی شام نئی

ورنہ ان آنکھوں نے دیکھے ہیں نئے سال کئی

بے سبب لوگ کیوں دیتے ہیں مبارک باديں ؟

غالباً بھول گئے وقت کی کڑوی یادیں

تیری آمد سے گھٹی عمر جہاں سے سب کی

فیضؔ نے لکھی ہے یہ نظم نرالے ڈھب کی

30/12/2023

کوئ بھی حالت مستقل نہیں ہے خواہ خوشی ہویا پریشانی لیکن ہم آزمائے جاتے ہیں
ان مع العسر یسرا
ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے
#فضائل

29/12/2023

اللہ کریم جب ایک در بند فرماتے ہیں تو دوسرا ضرور کھول دیتے ہیں لیکن ہم اس بند دروازے پر افسوس کرنے میں اس قدر محو ہوتے ہیں کہ ہمیں دوسرا در دکھتا ہی نہیں
واستعینو بالصبر والصلوۃ
اور مدد طلب کرو صبر اور نماز کے ساتھ
#فضائل

27/12/2023

آہ کو نسبت ہے کچھ عشاق سے
آہ نکلی اور پہچانے گئے

26/12/2023

یقیں کر کے تیرے کن پہ اے مولا
کتنی حسرتیں دل میں سجائے بیٹھے ہیں

25/12/2023

یوم قائد اعظم کے حوالے سے فکر انگیز پیغام

شاعر افتخار عارف

بے اثر ہو گئے سب حرف و نوا تیرے بعد

کیا کہیں، دِل کا جو اَحوال ہُوا تیرے بعد

تُو بھی دیکھے تو ذرا دیر کو پہچان نہ پائے

ایسی بدلی تِرے کُوچے کی فِضا تیرے بعد

اور تو کیا کِسی پیماں کی حفاظت ہوتی

ہم سے اِک خواب سنبھالا نہ گیا تیرے بعد

کیا عجَب دِن تھے ،کہ مقتل کی طرح شہر بہ شہر

بین کرتی ہوئی پھرتی تھی ہوا تیرے بعد

تِرے قدموں کو جو منزل کا نشاں جانتے تھے

بھُول بیٹھے تیرے نقشِ کف ِپا تیرے بعد

مہر و مِہتاب دو نِیم، ایک طرف خواب دو نِیم

جو نہ ہونا تھا ،وہ سب ہو کے رہا تیرے بعد
#قائداعظم

25/12/2023

مایوس کن لمحات میں تسلی آمیز تھپکی تماش بینوں کی تالیوں سے کہیں بہتر ہے

24/12/2023

اگر تمہیں کسی کا درد محسوس نہیں ہوتا تو تم عابد ،زاہد ،عالم تو ہو سکتے ہو نیک نہیں ہو سکتے
ڈاکٹر اسرار رحمۃ اللہ علیہ

Address

Gurdaspur
143526

Telephone

+923120878944

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islam with bint Ahmed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Islam with bint Ahmed:

Shortcuts

Share

Category