Dar e Arqam

Dar e Arqam JAMIAT DAR E ARQAM
a/c - 754120110000164
IFSC- BKID0007541

پیج کا مقصد اسلامی تعلیمات کو عام کرنے،قرآن و سنت کی اشاعت, دینی،دعوتی،تعلیمی، سماجی بیداری لانا۔ خدمت خلق بنیادی عزم ہے۔
खिदमत ए ख़लक़,एजुकेशन,वेल्फेयर.सालिहात गर्ल्स स्कूल की स्थापना.

15/07/2026
15/07/2026

پیج کا مقصد اسلامی تعلیمات کو عام کرنے،قرآن و سنت کی اشاعت, دینی،دعوتی،تعلیمی، سماجی بیداری لانا۔ خدمت خلق بنیادی عزم ہے۔
खिदमत ए ख़लक़,एजुकेशन,वेल्फेयर.सालिहात गर्ल्स स्कूल की स्थापना.
JAMIAT DAR E ARQAM
a/c - 754120110000164
IFSC- BKID0007541

قول فیصلتکفیر سے زیادہ تعمیر کی ضرورتمسلم قوم کے راہنما، دینی ذمہ داران وبعض اہل علم وفضل جتنا زور لوگوں کو گمراہ، فاسق،...
02/07/2026

قول فیصل
تکفیر سے زیادہ تعمیر کی ضرورت
مسلم قوم کے راہنما، دینی ذمہ داران وبعض اہل علم وفضل جتنا زور لوگوں کو گمراہ، فاسق، فاجر، بددین یا کافر قرار دینے یا ثابت کرنے پر صرف کرتے ہیں،اگر اتنا ہی زور لوگوں کو سچا مسلمان، پختہ مؤمن، باعمل، متقی اور بااخلاق انسان بنانے، انہیں اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت، تزکیہ و توبہ، اصلاح احوال اور دین حق کی طرف دعوت دینے پر صرف کریں، تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے امت میں ایک عظیم دینی، اخلاقی، فکری اوراسلامی و سماجی انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔
اسلام کا حقیقی مزاج یہ نہیں کہ لوگوں کو دین سے خارج کرنے کے مواقع تلاش کیے جائیں، بلکہ یہ ہے کہ ہر ممکن طریقے سے انہیں دین سے جوڑے جانے کی فکر کی جاتی رہے۔ قرآن کریم کا اسلوب۔ دعوت، حکمت، خیرخواہی اور اصلاح کا ہے، جبکہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا منہج دلوں کو فتح کرنا، کردار سنوارنا اور انسانوں کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے وابستہ کرنا ہے، نہ کہ انتشار،تردد اور تنفر و ردعمل میں مبتلاء ہونے کے مواقع فراہم کرنا۔ بلاشبہ جہاں شرعی اصولوں کے مطابق باطل کی تردید، انحراف کی نشان دہی اور گمراہی سے خبردار کرنا ضروری ہو، وہاں اس فریضے سے غفلت بھی درست نہیں لیکن امت کی اصل ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ انسان۔ ایمان، تقویٰ، حسن اخلاق اور صالحیت کی راہ پر گامزن ہوں۔
اسلامی فکر کا تقاضا یہی ہے کہ ہماری دعوت کا مرکز "تکفیر سے زیادہ تعمیر" ہو، "رد سے زیادہ اصلاح" ہو، "نفرت سے زیادہ خیرخواہی" ہو، اور "دور کرنے سے زیادہ قریب لانے" کی کوشش ہو۔ یہی قرآن کریم کا مزاج، سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا منہج اور انبیائے کرام علیہم السلام کی دعوت کا جوہر ہے۔ اسی راستے میں امت کی وحدت، اس کی قوت اور ایک حقیقی اسلامی انقلاب کا راز پوشیدہ ہے۔
ہارون رشید عاصم
۔جمعیت دار ارقم
087078 12449

Address

Lakhimpur

Telephone

+918707812449

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dar e Arqam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Dar e Arqam:

Shortcuts

Share