Khanqah Irfania خانقاہ عرفانیہ

Khanqah Irfania  خانقاہ عرفانیہ صاحب کرامت ولی ، قطب الاقطاب حضرت مولانا پیر عرفان مظاہری (چشتی قادری نقشبندی سہروردی ) جہازقطعہ گڈا جھارکھنڈ انڈیا

Ye khanqah Sahib e karamat buzurg, qutubul aqtab, hazrat maulana peer irfan mazahiri (chishti, qadri, naqshbandi, soharwardi, damat fuyoozuhum, jahazkita, godda, jharkhand, India ) ki hai . Hazrat ko charon silsile se khilafat hasil hai. Aur un ke bis se zayid khulafa aur hazaron murideen hai jo mulk ke qarib qarib har state se taalluq rakhte hai. . Hazrat ke bare me tafsil se janne ke ljye padhen kitab " hayat e maulana irfan jahazi (urdu)

نہایت رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ حضرت مولانا پیر عرفان مظاہری چشتی قادری رحمہ اللہ کے مریدِ خاص، جناب عبدالغفا...
28/04/2026

نہایت رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ حضرت مولانا پیر عرفان مظاہری چشتی قادری رحمہ اللہ کے مریدِ خاص، جناب عبدالغفار صاحب (شکاری پالیہ، بنگلور) انتقال فرما گئے ہیں۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل، مورخہ 28 اپریل 2026، نمازِ ظہر کے بعد ادا کی جائے گی، ان شاء اللہ۔

حضرت کے تمام مریدین، متعلقین اور عامۃ المسلمین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

نیک اور صالح اولاد اللہ کی عظیم نعمت ہے: مولانا  غلام رسول قاسمیحضرت مولانا پیر عرفان مظاہری کے پوتے محمد یحییٰ کی تقریب...
20/04/2026

نیک اور صالح اولاد اللہ کی عظیم نعمت ہے: مولانا غلام رسول قاسمی

حضرت مولانا پیر عرفان مظاہری کے پوتے محمد یحییٰ کی تقریبِ عقیقہ میں علماء کا اظہارِ خیال

گڈا، جھارکھنڈ

خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ میں پیر طریقت حضرت مولانا محمد عرفان مظاہری چشتی قادریؒ کے پوتے اور مفتی محمد سفیان قاسمی کے فرزند محمد یحییٰ کی تقریبِ عقیقہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حضرت کے خلفاء، مریدین، اعزاء و اقارب اور دوست و احباب کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور نومولود کو دعاؤں سے نوازا گیا۔

تقریب کے موقع پر ایک دعائیہ نشست کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت حضرت کے خلیفہ مولانا محمد اویس صاحب مظاہری سیریچک بھاگلپور نے فرمائی۔ اس نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد غلام رسول قاسمی نے کہا کہ اولاد اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور قیمتی دولت ہے، مگر دنیا و آخرت میں وہی اولاد باعثِ سکون بنتی ہے جو نیک اور صالح ہو، اس لیے اولاد کی صحیح دینی و اخلاقی تربیت بے حد ضروری ہے۔
قاری محمد ارشاد صاحب نے کہا کہ انسان پر لازم ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر ادا کرے اور اولاد کی نعمت کا شکر ادا کرنے کا ایک اہم طریقہ عقیقہ ہے۔
اس موقع پر نومولود کے والد مفتی محمد سفیان قاسمی نے کہا کہ بے شک اولاد اللہ کی عظیم نعمت ہے، لیکن یہ ایک امتحان بھی ہے، لہٰذا ہمیں ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع رکھنا چاہیے اور اس کی یاد سے غافل نہیں ہونا چاہیے، نیز اس کے لیے اللہ سے توفیق کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔
آخر میں حضرت مولانا محمد اویس مظاہری نے تمام خلفاء و مریدین کی جانب سے رقت آمیز دعا فرمائی، جس میں نومولود محمد یحییٰ کی صحت و سلامتی اور بزرگانِ دین، بالخصوص اپنے دادا کے نقش قدم پر چلنے کی دعا کی گئی، جس پر حاضرین نے آمین کہا۔

واضح رہے کہ محمد یحییٰ کی پیدائش 3 اپریل بروز جمعہ ہوئی، جبکہ 16 اپریل بروز جمعرات، پیدائش کے چودہویں دن عقیقہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ دعائیہ نشست کا آغاز قاری محمد ارشاد صاحب کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جبکہ محمد منصار سلمہ نے نعتِ پاک پیش کی۔

اس تقریب میں حضرت کے اصلاحی سلسلہ سے وابستہ حضرات اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں مولانا محمد رفاقت سین پور، حافظ محمد نسیم نکٹہ، محمد منصار دگھی، حافظ محمد منصور گوپی چک، مولانا محمد جعفر رجون، حافظ ابو الکلام مرغابنی، الحاج محمد یونس کیتھ پورہ، محمد سجاد کیتھ پورہ، مولانا محمد شمشیر قاسمی سیریچک، مولانا محمد شمشیر قاسمی بنسی پور، قاری محمد جاوید کیتھ پورہ اور مولانا محمد عتیق جہاز قطعہ شامل تھے۔ ان کے علاوہ مولانا محمد عقیل دگھی، ماسٹر جعفر جہاز قطعہ، فیض الدین جہاز قطعہ، محمد جاوید اسنبنی اور مولانا محمد اختر جہازی کی بھی شرکت رہی۔ آخر میں نومولود کے نانا الحاج محمد یونس کیتھ پورہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
(بشکریہ روزنامہ فاروقی تنظیم رانچی)

حضرت مولانا پیر عرفان مظاہری کے پوتے محمد یحییٰ کی تقریبِ عقیقہ میں علماء کرام کا اظہارِ خیالنیک اور صالح اولاد اللہ کی ...
18/04/2026

حضرت مولانا پیر عرفان مظاہری کے پوتے محمد یحییٰ کی تقریبِ عقیقہ میں علماء کرام کا اظہارِ خیال

نیک اور صالح اولاد اللہ کی عظیم نعمت ہے: مولانا محمد غلام رسول قاسمی

گڈا، جھارکھنڈ

خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ میں پیر طریقت حضرت مولانا محمد عرفان مظاہری چشتی قادریؒ کے پوتے اور مفتی محمد سفیان قاسمی کے فرزند محمد یحییٰ کی تقریبِ عقیقہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حضرت کے خلفاء، مریدین، اعزاء و اقارب اور دوست و احباب کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور نومولود کو دعاؤں سے نوازا گیا۔

تقریب کے موقع پر ایک دعائیہ نشست کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت حضرت کے خلیفہ مولانا محمد اویس صاحب مظاہری سیریچک بھاگلپور نے فرمائی۔ اس نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد غلام رسول قاسمی نے کہا کہ اولاد اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور قیمتی دولت ہے، مگر دنیا و آخرت میں وہی اولاد باعثِ سکون بنتی ہے جو نیک اور صالح ہو، اس لیے اولاد کی صحیح دینی و اخلاقی تربیت بے حد ضروری ہے۔
قاری محمد ارشاد صاحب نے کہا کہ انسان پر لازم ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر ادا کرے اور اولاد کی نعمت کا شکر ادا کرنے کا ایک اہم طریقہ عقیقہ ہے۔
اس موقع پر نومولود کے والد مفتی محمد سفیان قاسمی نے کہا کہ بے شک اولاد اللہ کی عظیم نعمت ہے، لیکن یہ ایک امتحان بھی ہے، لہٰذا ہمیں ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع رکھنا چاہیے اور اس کی یاد سے غافل نہیں ہونا چاہیے، نیز اس کے لیے اللہ سے توفیق کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔

آخر میں حضرت مولانا محمد اویس مظاہری نے تمام خلفاء و مریدین کی جانب سے رقت آمیز دعا فرمائی، جس میں نومولود محمد یحییٰ کی صحت و سلامتی اور بزرگانِ دین، بالخصوص اپنے دادا کے نقش قدم پر چلنے کی دعا کی گئی، جس پر حاضرین نے آمین کہا۔

واضح رہے کہ محمد یحییٰ کی پیدائش 3 اپریل مطابق 14 شوال بروز جمعہ ہوئی، جبکہ 16 اپریل بروز جمعرات، پیدائش کے چودہویں دن عقیقہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ دعائیہ نشست کا آغاز قاری محمد ارشاد صاحب کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جبکہ محمد منصار سلمہ نے نعتِ پاک پیش کی۔

اس تقریب میں حضرت کے اصلاحی سلسلہ سے وابستہ حضرات اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں مولانا محمد رفاقت سین پور، حافظ محمد نسیم نکٹہ، محمد منصار دگھی، حافظ محمد منصور گوپی چک، مولانا محمد جعفر رجون، حافظ ابو الکلام مرغابنی، الحاج محمد یونس کیتھ پورہ، محمد سجاد کیتھ پورہ، مولانا محمد شمشیر قاسمی سیریچک، مولانا محمد شمشیر قاسمی بنسی پور، قاری محمد جاوید کیتھ پورہ اور مولانا محمد عتیق جہاز قطعہ وغیرہ شامل تھے۔ ان کے علاوہ مولانا محمد عقیل دگھی، ماسٹر جعفر جہاز قطعہ، فیض الدین جہاز قطعہ، محمد جاوید اسنبنی اور مولانا محمد اختر جہازی کی بھی شرکت رہی۔ آخر میں نومولود کے نانا الحاج محمد یونس کیتھ پورہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

عید الفطر اللہ پاک کی جانب سے انعام کا دن ہےمفتی محمد سفیان قاسمی کا عید کی نماز سے قبل عوام سے خطاب بنگلور، کرناٹک مسجد...
21/03/2026

عید الفطر اللہ پاک کی جانب سے انعام کا دن ہے
مفتی محمد سفیان قاسمی کا عید کی نماز سے قبل عوام سے خطاب

بنگلور، کرناٹک

مسجد عائشہ شکاری پالیہ بنگلور میں عید الفطر کی نماز مفتی محمد سفیان قاسمی خلیفہ عارف باللہ حضرت مولانا محمد عرفان مظاہری چشتی قادری دامت فیوضھم نے پڑھائی اس موقع پر انھوں نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ و سلم نے آج کے دن کو یوم الجائزہ کہا ہے یعنی انعام ملنے کا دن، اس کا مطلب یہ ہے کہ پورے رمضان میں جنھوں نے روزہ رکھا فرض نمازوں کے ساتھ تراویح کی نماز پڑھی اور دیگر عبادت کی آج اللہ پاک ان سب کا بدلہ عنایت فرماتے ہیں. لہٰذا جن لوگوں نے رمضان المبارک کی قدر کی وہ قابل مبارک باد ہیں

نماز کے بعد مفتی صاحب نے پوری امت مسلمہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ساتھ ہی اپنے ملک میں امن و سلامتی ،خوشحالی اور بھائی چارگی کے علاوہ پوری دنیا میں امن و امان کے قیام کے لئے دعا کی. بطور خاص ہمیں اللہ کی معرفت حاصل ہو جائے اور ہمارا تعلق اللہ سے مضبوط ہوجائے اس کے لئے خصوصی دعا کی.

واضح رہے کہ ان دنوں مفتی صاحب کا قیام بنگلور میں ہے جہاں وہ اپنے والد گرامی عارف باللہ حضرت مولانا محمد عرفان مظاہری چشتی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مریدین و محبین سے ملاقات کے علاوہ اصلاح و تزکیہ کی غرض سے تشریف لائے ہوئے ہیں

15/03/2026

رمضان میں کس عبادت کا زیادہ ثواب ہے
بنگلور میں مفتی سفیان قاسمی کا اصلاحی بیان
Banglor me m***i sufyan qasmi ka islahi bayan
Topic : Ramazan me kis ibadat ka ziyada sawab hai?

بمقام مسجد اقبال شکاری پالیہ بنگلور
اصلاحی بیان مفتی محمد سفیان قاسمی خلیفہ قطب الاقطاب حضرت مولانا محمد عرفان مظاہری چشتی قادری (ادام اللہ فیوضھم) گڈا جھارکھنڈ

Islahi bayan m***i sufyan qasmi khalifa qutubul aqtab hazrat maulana irfan mazahiri chishti qadri (Adaamallahu fuyoozahum) godda jharkhand
At : shikari paliya banglor

خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ کے سالانہ اجلاس میں علماء کرام و بزرگان دین کا خطاب ہماری زندگی کا مقصد صرف اللہ کی رضا ہونی چا...
15/02/2026

خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ کے سالانہ اجلاس میں علماء کرام و بزرگان دین کا خطاب

ہماری زندگی کا مقصد صرف اللہ کی رضا ہونی چاہیے

گڈا جھارکھنڈ

صاحب کرامت ولی ، قطب الاقطاب حضرت مولانا محمد عرفان جہازی مظاہری (چشتی قادری نقشبندی سہروردی) نور اللہ مرقدہ کے فیوض و برکات اور توجہات کا مرکز خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ گڈا جھارکھنڈ کا سہ روزہ سالانہ اجلاس عام اختتام پذیر ہوا ،اس اجلاس میں ہندوستان کے مختلف خطوں سے حضرت کے خلفاء ، مریدین اور متوسلین جمع ہوئے اور خانقاہ عرفانیہ کی اصلاحی و روحانی مجلسوں میں شریک ہوئے. آخری روز بعد نماز مغرب سے تقریباً 11 بجے رات تک عمومی اجلاس ہوا جس میں کئی علماء کرام اور بزرگان دین کا روح پرور خطاب ہوا

بنگلور سے تشریف لانے والے حضرت کے خلیفہ مولانا شفیق احمد صاحب قاسمی نے بصیرت افروز خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر انسان اپنی زندگی میں حقیقی تبدیلی اور روحانی استحکام چاہتا ہے تو اس کو بزرگوں کا دامن تھامنا چاہیے، صالحین کی رفاقت اپنانی چاہیے اور اسے کسی معتبر خانقاہ سے وابستگی اختیار کرنی چاہیے،انہوں نے اپنے پیر و مرشد حضرت مولانا محمد عرفان صاحب جہازی مظاہریؒ (چشتی و قادری) کے بلند روحانی مقام کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرتؒ کا ولایت میں اعلی مقام ہونے کے ساتھ ساتھ وہ جلیل القدر عالمِ دین بھی تھے، جنہیں اللہ تعالیٰ نے بہت سی کرامات کے ساتھ سلبِ امراض جیسی کرامت سے بھی نوازا تھا۔

مفتی محمد الیاس صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء دمکا نے اصلاح باطن اور تزکیۂ نفس کے موضوع پر نہایت مدلل اور پر مغز خطاب کیا ۔ انہوں نے خانقاہ کے پس منظر، اس کی دینی و روحانی خدمات اور اس کے فیوض و برکات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ حضرتؒ نے اپنے بعد ایک ایسے مخلص اور باکمال وارث کو ہمارے درمیان چھوڑا ہے جو خانقاہ کے موجودہ پیر و مرشد حضرت مولانا و مفتی محمد سفیان صاحب قاسمی کی ذاتِ گرامی ہیں۔ ہمیں ان سے استفادہ کرنا چاہیے اور ان کی صحبت کو غنیمت سمجھنا چاہیے

ان کے علاوہ ہارون خان صاحب سہسرام، مولانا سلیم الدین قاسمی باگھاکول ، مولانا عبد القیوم صاحب قاسمی جہازقطعہ مولانا محمد شاہنواز چترویدی سین پوری اور دیگر علماء و بزرگان دین کا اثر انگیز خطاب ہوا جبکہ شاعر اسلام مولانا شمشاد خادم دمکاوی،شاعر اسلام جناب افتخار حسین احسن اور ابو الکلام کرہریا وی نے مسحور کن نعت و نظم سے مجلس کو گل و گلزار بنا دیا.

اخیر میں خانقاہ عرفانیہ کے سجادہ نشین اور حضرت مولانا محمد عرفان جہازی کے خلیفہ و جانشین مفتی محمد سفیان قاسمی کا خطاب ہوا جس میں انھوں نے اللہ سے اپنا تعلق مضبوط کرنے پر زور دیا انھوں نے کہا کہ ہمارا دھیان اور ہماری توجہ ہر وقت اللہ کی طرف رہنی چاہیے اور ہمارا جو بھی عمل ہو اس میں صرف اللہ کی رضا مقصود ہو بلکہ ہماری زندگی کا مقصد صرف رضاء الہی ہونی چاہیے، اس کے لئے مجاہدہ کی ضرورت ہے، اس کے بعد ذکر اللہ کی مجلس ہوئی اور پھر ان کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا، اجلاس کے بعد بہت سے افراد حضرت مفتی صاحب کے ہاتھ پر بیعت ہوئے

اس پروگرام میں حضرت مولانا محمد عرفان مظاہری رحمۃ اللہ علیہ کے جن خلفاء نے شرکت کی ان میں مولانا محمد شفیق صاحب قاسمی کٹیہار مقیم بنگلور ، مولانا محمد اویس صاحب سیریچک بھاگلپور ، مولانا عبد الحمید صاحب رگھو ناتھ پور پاکوڑ ،مولانا عثمان صاحب رگھو ناتھ پور پاکوڑ کمال الدین اربا رانچی، محمد ہارون خان سہسرام اور مفتی محمد سفیان قاسمی جہازقطعہ گڈا ہیں جبکہ اشہد صاحب الہ آباد، ناصر صاحب بنگلور اور دیگر خلفاء کچھ اعذار کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے

حضرت کے مریدین و محبین میں سے جن لوگوں نے شرکت کی ان میں مولانا شمشاد صاحب برتلہ دمکا صغیر احمد برتلہ مولانا نوشاد بچھیا پہاڑی دمکا ،ارشد آلودہا پاکوڑ اشرف رولا گرام پاکوڑ ،مفتی الیاس قاسمی استا جوڑا دمکا مولانا عبد القیوم قاسمی جہازقطعہ ، حافظ محمد نسیم نکٹا ، مولانا عتیق جہازقطعہ مولانا محمد جعفر رجون، حافظ منصور گوپی چک حافظ اقبال چیرو ڈیہ دمکا محمد منصار دگھی قاری محمد جاوید صاحب کیتھ پورہ وغیرہ وغیرہ شامل ہیں

ان کے علاوہ علاقہ کے مؤقر علماء کرام و دانشوران عظام مولانا سلیم الدین صاحب قاسمی باگھاکول قاری ظفر صاحب مال پرتاپور، مولانا ضیاء الحق دھپرا ، جناب محمد آفتاب صاحب پچوا قطعہ ، نظام الدین صاحب کیتھیہ ماسٹر محمد جعفر جہازقطعہ اور دیگر حضرات شریک جلسہ رہے
ناظم جلسہ مولانا محمد شاہد سنگارپوری نے انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے

اس اجلاس میں حضرت کو ایصال ثواب کرنے کے ساتھ تمام مومنین کے لئے اور خاص طور سے اس سال رحلت فرمانے والے حضرت کے خلیفہ مولانا بشیر الدین صاحب قاسمی آلودہا پاکوڑ اورحضرت کے مرید حاجی عبد الوحید صاحب مرحوم دہرادون اور والدہ شیخ مبارک صاحب بنگلور کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا گیا

واضح رہے کہ خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ کا یہ سالانہ اجلاس ہر سال 20 شعبان المعظم کو منعقد ہوتا ہے۔ ابتدائی تین دنوں تک ہر نماز کے بعد خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں ذکر و اذکار، ایصال ثواب ،وعظ و نصیحت اور دعاؤں کا سلسلہ جاری رہتا ہے، جبکہ اختتام پر عمومی اجلاسِ عام منعقد کیا جاتا ہے۔

( بشکریہ روزنامہ فاروقی تنظیم رانچی شماری 15 فروری 2026)

خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ کا سالانہ اجلاسِ عام اختتام پذیرعلم و معرفت، تزکیۂ نفس اور اصلاحِ باطن پر مبنی خطابات سے سامعین...
11/02/2026

خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ کا سالانہ اجلاسِ عام اختتام پذیر

علم و معرفت، تزکیۂ نفس اور اصلاحِ باطن پر مبنی خطابات سے سامعین فیض یاب

✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804

گڈا (جھارکھنڈ): محبوب العلماء صاحبِ نسبت بزرگ حضرت مولانا محمد عرفان صاحب جہازی مظاہریؒ (چشتی و قادری) کی خصوصی توجہات کا مرکز خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ ضلع گڈا (جھارکھنڈ) کا سہ روزہ پانچواں سالانہ عظیم الشان اجلاسِ عام بتاریخ 9 فروری 2026ء بروز سوموار نہایت روح پرور، ایمانی اور پُرنور ماحول میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اجلاس کے اختتامی دن منعقدہ عظیم الشان پروگرام کی صدارت سجادہ نشیں خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ حضرت مولانا و مفتی محمد سفیان صاحب قاسمی نے فرمائی۔ خطبۂ صدارت میں انہوں نے مہمانانِ گرامی، علماء کرام، مشائخِ عظام اور شرکائے اجلاس کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ مرید ہونا سنت ہے اور اصلاحِ نفس، صفائے قلب اور قربِ الٰہی کے حصول کے لیے کسی کامل اللہ والے سے وابستگی نہایت ضروری ہے۔ بعد ازاں انہوں نے نہایت رقت آمیز دعاء فرما کر اجلاس کے روحانی لمحات کو دوام بخشا۔

اجلاس کے ایک اہم مرحلے میں سرپرستِ اعلیٰ حضرت مولانا شفیق احمد صاحب قاسمی کٹیہاری نے بصیرت افروز خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر انسان اپنی زندگی میں حقیقی تبدیلی اور روحانی استحکام چاہتا ہے تو اسے کسی معتبر خانقاہ کے جانشیں کی صحبت اختیار کرنی چاہیے، بزرگوں کا دامن تھامنا چاہیے اور صالحین کی رفاقت اپنانی چاہیے۔ انہوں نے اپنے پیر و مرشد حضرت مولانا محمد عرفان صاحب جہازی مظاہریؒ (چشتی و قادری) کے بلند روحانی مقام کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرتؒ عظیم اللہ والے ہونے کے ساتھ ساتھ جلیل القدر عالمِ دین بھی تھے، جنہیں اللہ تعالیٰ نے سلبِ مرض جیسی کرامت سے نوازا تھا۔

مولانا ومفتی محمد الیاس صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء دمکا (جھارکھنڈ) نے بطورِ مہمانِ خصوصی و مقرر نہایت مدلل، جامع اور پُرمعارف کلیدی خطاب سے محفل کو سرفراز فرمایا۔ اپنے پُراثر خطاب میں انہوں نے خانقاہ کے پس منظر، اس کی دینی و روحانی خدمات اور اس کے فیوض و برکات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ حضرتؒ نے اپنے بعد ایک ایسے مخلص اور باکمال وارث کو ہمارے درمیان چھوڑا ہے جو ہم سب کے موجودہ پیر و مرشد حضرت مولانا و مفتی محمد سفیان صاحب قاسمی کی ذاتِ گرامی ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ یہ ہمارے لیے سعادت اور اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہے کہ ہمیں زندہ رہنمائی میسر ہے اس لیے ہم پر لازم ہے کہ ہم ان سے زیادہ سے زیادہ علمی و روحانی استفادہ کریں، ان کی صحبت کو غنیمت جانیں اور ان کی رہنمائی میں اپنے ایمان، اعمال اور اخلاق کو مضبوط و مستحکم بنائیں۔

مولانا شہنواز عمر صاحب چترویدی نے کتاب و سنت کی بصیرت افروز تعلیمات کی روشنی میں حالاتِ حاضرہ کا نہایت جامع اور فکرانگیز تجزیہ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر قوم حقیقی کامیابی کی دہلیز پر قدم رکھنا چاہتی ہے تو اس کے لیے قرآن و حدیث پر مخلصانہ عمل کے ساتھ ساتھ علماءِ کرام سے مضبوط اور زندہ تعلق قائم کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی تعلق فکری رہنمائی، اخلاقی استحکام اور دینی تشخص کی بقا کا ضامن ہے جو فرد اور معاشرے دونوں کو صحیح سمت عطا کرتا ہے۔

اس موقع پر مولانا عبدالقیوم صاحب قاسمی نے اصلاحِ اعمال، تقویٰ اور دینی شعور پر جامع خطاب فرمایا اور کہا کہ انسان کی کامیابی کا راز اخلاصِ عمل اور شریعتِ مطہرہ پر مضبوطی سے قائم رہنے میں مضمر ہے۔ بعد ازاں مولانا سلیم الدین صاحب قاسمی نے تزکیۂ نفس کے موضوع پر نہایت مؤثر اور فکرانگیز خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ باطنی کمال کے بغیر کوئی پیر و مرشد نہیں بنتا اس لیے ہر مسلمان کو کسی اللہ والے سے تعلق قائم کرنا چاہیے تاکہ دل کی صفائی اور اصلاحِ باطن ممکن ہو سکے۔

حضرتؒ کے خلیفہ جناب محمد ہارون خان صاحب (شہسرام) نے جلسے کے اغراض و مقاصد پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اجلاس میں نعتیہ کلام پیش کرنے والے شعراء و نعت خواں حضرات میں مولانا و ماسٹر افتخار حسین احسن صاحب (بانکا) اور ابوالکلام صاحب (گڈا) شامل تھے جن کی عقیدت سے لبریز نعتوں نے محفل کو مزید روحانیت، کیف و سرور سے معمور کر دیا۔ اسی دوران نعتیہ کلام کے بعد مولانا شمشاد خادم صاحب (دمکا) نے مفتی محمد سفیان ظفر صاحب قاسمی کی شان میں پُرخلوص اور سچائی سے لبریز منظوم کلام پیش کیا جسے سامعین نے بے حد سراہا۔

پروگرام کی نظامت مولانا شاہد سنگارپوری نے نہایت خوش اسلوبی، حسنِ ترتیب اور وقار کے ساتھ انجام دی۔ صدرِ جلسہ کے خطاب سے قبل ناظمِ اجلاس نے عوام الناس سے تقریباً ایک لاکھ روپے چندہ جمع کرایا جس میں مریدین اور حاضرین نے بھرپور تعاون پیش کیا۔ اجلاس کا آغاز حافظ محمد رئیس صاحب کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس نے پورے پروگرام کو نورِ قرآنی سے منور کر دیا۔

دعائیہ کلمات سے قبل حضرتؒ کے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد خانقاہی نظام کے تحت ذکر و اذکار کی روح پرور محفل منعقد ہوئی۔ جلسہ گاہ کھچا کھچ بھری ہوئی تھی اور حاضرین نہایت ادب، خشوع اور یکسوئی کے ساتھ ذکرِ الٰہی میں مشغول ہو گئے جس سے پورے ماحول پر ایک عجیب کیف و سرور اور روحانی کیفیت طاری ہو گئی۔ ہر طرف سکونِ قلب، نورانیت اور باطنی سرشاری کا احساس نمایاں تھا۔ اختتامی دعا کے بعد مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں سجادہ نشیں کے دستِ مبارک پر بیعت کی یوں اس مبارک لمحے میں اپنے ایمان کو تازگی بخشی اور اصلاحِ باطن کے عزمِ نو کے ساتھ رخصت ہوئے۔

یہ عظیم الشان اجلاس شرکائے محفل کے لیے علم و معرفت، تزکیۂ نفس اور اصلاحِ باطن کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوا۔ کثیر تعداد میں مریدین، متوسلین، محبین، علماء کرام اور عوام الناس نے شرکت کر کے خانقاہی ماحول میں روحانی سکون اور قلبی اطمینان حاصل کیا۔

واضح رہے کہ خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ کا یہ سالانہ اجلاس ہر سال 20 شعبان المعظم کو منعقد ہوتا ہے۔ ابتدائی تین دنوں تک ہر نماز کے بعد خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں ذکر و اذکار، وعظ و نصیحت اور دعاؤں کا سلسلہ جاری رہتا ہے، جبکہ اختتام پر عمومی اجلاسِ عام منعقد کیا جاتا ہے۔

قوم و ملت کے اصل معمار تعلیم و تربیت کا فریضہ انجام دینے والے اساتذہ ہیں معہد عرفانیہ خانقاہ جہازقطعہ میں منعقد پروگرام ...
27/01/2026

قوم و ملت کے اصل معمار تعلیم و تربیت کا فریضہ انجام دینے والے اساتذہ ہیں

معہد عرفانیہ خانقاہ جہازقطعہ میں منعقد پروگرام سے مولانا محمد سرفراز صاحب قاسمی کا خطاب

گڈا جھارکھنڈ

یوم جمہوریہ کی مناسبت سے 26 جنوری 2026 کو بروز سوموار بعد نماز مغرب معہد عرفانیہ خانقاہ جہازقطعہ میں بچوں کا تعلیمی و ثقافتی پروگرام ہوا اس موقع سے دار العلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے سابق استاد مولانا محمد سرفراز صاحب قاسمی (سانکھی) کا پر مغز خطاب ہوا، انھوں نے معہد کے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے معہد کے استاد مولانا محمد اشفاق صاحب شاہ پوری کو مبارکباد پیش کی ، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ قوم و ملت کے اصل معمار وہ اساتذہ ہوتے ہیں جو بچوں کو محنت سے پڑھاتے ہیں اور خاص طور سے ابتدائی درجات کے اساتذہ کو سخت محنت کرنی پڑتی ہے تبھی کوئی بچہ تیار ہوتا ہے اس لیے تعلیم و تربیت کا فریضہ انجام دینے والے تمام اساتذہ خواہ وہ کسی بھی ادارے سے وابستہ ہوں قابل مبارکباد ہیں ،

مفتی محمد سفیان قاسمی نے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج جو ہم آزادی کی سانس لے رہے ہیں اور ہمارے ملک میں جمہوریت کی بالا دستی ہے یہ انھیں مجاہدین آزادی کی مرہون منت ہے، پروگرام میں کئی مؤقر حضرات تشریف فرما تھے جن میں مولانا محمد اشفاق جہازی ، حافظ محمد خالد صاحب مولانا محی الدین صاحب، محمد اسلم، محمد ارشاد ،سجاد صاحب کیتھ پورہ وغیرہ وغیرہ شامل ہیں اخیر میں مفتی محمد سفیان قاسمی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا

20/01/2026
25/12/2025

پاکوڑ میں مفتی محمد سفیان قاسمی کا اصلاحی بیان
Pakur me M***i sufyan qasmi ka islahi bayan
At : jama masjid pakuria, pakur jharkhand

ہماری اصلاح کیسے ہوگی ؟
اصلاحی بیان مفتی محمد سفیان قاسمی خلیفۂ مجاز عارف باللہ حضرت مولانا پیر عرفان مظاہری چشتی قادری
بمقام جامع مسجد پکوڑیا ضلع پاکوڑ جھارکھنڈ

23/12/2025

ذکر جہری کا روحانی منظر
zikr e jahri ka roohani manzar
مفتی محمد سفیان قاسمی خلیفہ حضرت مولانا پیر عرفان مظاہری چشتی قادری نقشبندی سہروردی
بمقام پکوڑیا ضلع پاکوڑ جھارکھنڈ
Majlis e zikr
m***i sufyan qasmi khalifa hazrat maulana peer irfan mazahiri chishti qadri naqshbandi soharwardi

At pakuria, pakur jharkhand

Address

Jahazkita
Godda

Telephone

+918210041806

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khanqah Irfania خانقاہ عرفانیہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share