25/12/2024
⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
*☞ مشورے میں خیر ہے:-*
*★_ ایک مرتبہ عورتوں کی عدت کا مسئلہ ایا, وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے رکھا گیا, حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا قریش کی بوڑھی عورتوں کو جمع کرو, ان کو مسئلہ دیا کہ تم غور کرو, انہوں نے بتایا کہ یہ مسئلہ ہے, تو حل ہو گیا,*
*★_ مسئلے جب ائیں گے تو صلاحیتیں ٹھیک کریں گی, اگر مشورہ کریں گے تو خیر ہے مشورہ نہیں کریں گے تو ندامت سے نہیں بچ سکیں گے، یہ ضرور پچھتائیں گے.*
*★_ یہ معاشرہ ماحول ہے, اس کو قائم رکھو تاکہ جو بھی اوے اس کام کو سمجھے, ذمہ داری کو سمجھے, یہ امانت ہے, اس لیے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بہت فکر تھی کہ میرے بعد کیا ہوگا ؟*
*★_ ایک دن خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے، کہنے لگے کہ میں نے خواب دیکھا ہے ایک مرغے نے مجھے تین ٹھونگیں ماری، اسمہ بنت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کی تعبیر بتائی کہ کوئی غیر عربی آدمی اپ کو شہید کرے گا،*
*★_ فرمایا میں سورہ شعراء سے ذمہ دار طے کرتا ہوں کہ وہ میرے بعد ذمہ دار بنائے، یہ وہ لوگ ہیں جن سے حضور ﷺ راضی رہے، ان کو میں نہ چھانٹا ہے، مشورے کی ذمہ داری امانت دار تقویٰ والوں کو دی،*
*🎙️_حضرت مولانا ابراہیم صاحب دیولہ,