29/09/2024
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاءاللہ سر زمینِ گنگوہ پر ماہ ربیع الاول کی نسبت سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر مختلف مساجد میں سیرت النبی کے پروگرام ہوئے جن میں جناب حضرت مولانا ازہر مدنی صاحب کے پرمغز خطاب سے گنگوہ و اطراف کے لوگوں نے استفادہ کیا اور کل بروز ہفتہ اختتامی پروگرام میں ازہر ہند دارالعلوم دیوبند کے استاد حدیث و نائب مہتمم جناب حضرت اقدس مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی کی تشریف آوری سے اور حضرت کے شیریں بیاں سے امت مستفید ہوئی اور حضرت والا مدرسہ مدنیہ تعلیم القرآن گنگوہ میں تشریف لائے اور طلباء عظام اور اساتذہ کرام کو اپنی قیمتی نصیحتوں سے نوازا
اللّٰہ تبارک و تعالیٰ حضرت والا اپنی شایانِ شان اجر جزیل عطا فرمائے
شاہد قاسمی گنگوہی