Al-Quraan Coaching Centre".".

Al-Quraan Coaching Centre".". Al-Quraan Coaching Center is the best educational centre, in Saharanpur/ and Forbesganj Araria Bihar

12/03/2026
25/10/2024

برادران اسلام
بہت ہی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سیمانچل ادھیکار منچ فاربس گنج کے زیر اہتمام ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کے عنوان پر جو تاریخی احتجاجی مظاہرہ 26 اکتوبر کو ہونا طے پایا تھا ضلع کے ناگفتہ حالات کے پیش نظر ملتوی ہو گیا ہے اور با اتفاق پرشاسن و عوام و خواص9 نومبر کو صبح 9 بجے سے عین تفصیل کے مطابق مظاہرہ کیا جائے گا

21/10/2024

ہے کمال رتبہ مصطفی بلغ العلی بکمالہ
یہ اثر ہے ان کے جمال کا کشف الدجا بجمالہ
کسی ایک ادا کی تو بات کیا حسنت جمیع خصالہ
وہ جس نے خدا کا پتہ دیا صلوا علیہ و آلہ
صلی اللہ علیہِ وسلم

ہر ابتدا سے پہلے ہر انتھا کے بعد
ذات نبیﷺ بلند ہے ذات خدا کے بعد
دنیا میں جنتے بھی لوگ ہیں احترام کے قابل
میں سبھی کو مانتا ہوں مگر مصطفیﷺ کے بعد

وہاں کٹی تھی انگلیاں حسن یوسف کو دیکھ کر ♥️❤️❤️
یہاں خود چاند کٹ گیا انگلی مصطفی کو دیکھ کر

محمد کی غلامی دین حق کی شرط اول ہے
اگر ہو اس میں کوئی خامی توسب کچھ نا مکمل ہے

02/10/2023

دیواروں کے کان ہوں یا نہ ہو فرشتوں کے پاس قلم ضرور ہوتا ہے

02/10/2023

"الفاظ"
"الفاظ" کی اپنی ہی ایک دنیا ہوتی ہے۔ ہر "لفظ" اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے،
کچھ لفظ "حکومت" کرتے ہیں۔ ۔ ۔
کچھ "غلامی"
کچھ لفظ "حفاظت" کرتے ہیں۔ ۔ ۔
اور کچھ "وار"۔
ہر لفظ کا اپنا ایک مکمّل وجود ہوتا ہے ۔ جب سے میں نے لفظوں کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ سمجھنا شروع کیا،
تو سمجھ آیا ۔۔۔۔!!
لفظ صرف معنی نہیں رکھتے،
یہ تو دانت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔ جو کاٹ لیتے ہیں۔ ۔ ۔
یہ ہاتھ رکھتے ہیں،
جو "گریبان" کو پھاڑ دیتے ہیں۔ ۔ ۔

یہ پاؤں رکھتے ہیں،
جو"ٹھوکر" لگا دیتے ہیں۔ ۔ ۔

اور ان لفظوں کے ہاتھوں میں "لہجہ" کا اسلحہ تھما دیا جائے،
تو یہ وجود کو "چھلنی" کرنے پر بھی قدرت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔

اپنے لفظوں کے بارے میں "محتاط" ہو جاؤ،
انہیں ادا کرنے سے پہلے سوچ لو کہ یہ کسی کے "وجود' کو سمیٹیں گے
یا کرچی کرچی بکھیر دیں گے۔ ۔ ۔
کیونکہ
یہ تمہاری "ادائیگی" کے غلام ہیں اور تم ان کے بادشاہ ۔ ۔ ۔

اور "بادشاہ" اپنی رعایا کا ذمہ دار ہوتا ہے اور اپنے سے "بڑے بادشاہ" کو جواب دہ بھی۔

01/10/2023

والدین کے ساتھ حسنِ سلوک فرض بھی ہے اور قرض بھی، فرض آپ کو جنت میں لے جائے گا، اور قرض آپ کی اولاد آپ کو چکائے گی.*
*وَبِالوَالِدَیْنِ اِحْسَانَا*

30/09/2023

*‏ہم تکلیف کے جس مقام پر بھی ہوں مگر ہم سے آگے اور ہم سے بھی زیادہ تکلیف میں ضرور کچھ لوگ ہوتے ہیں، انہیں دیکھ کر ہمیں شکر کی لاٹھی تھام لینی چاہیے تاکہ راستہ سہولت وآسانی سے کٹ سکے.**

27/09/2023

*جسکا موڈ ہر وقت خراب رہتا ہو ۔لوگ اسکے موڈ کی پرواہ کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔*
*کیونکہ*
*کوٸی چیز کتنی بھی قیمتی کیوں نہ ہو۔جب وہ مستقل خراب رہنے لگے تو اسکا ٹھکانہ کچرے کا ڈھیر ہی ہوتا ہے۔اس لیے مسکراٸیے۔*
*اور آگے بڑھیے.* 🌹.

19/09/2023

*💕 یہ صبر آخر اتنا مشکل کیوں ہوتا ہے..؟ اور مسئلہ یہ ہے کہ اسکے بغیر چین بھی نہیں پڑتا یہ سوال میں اکثر خود سے پوچھتا تھا اور جب پھر رفتہ رفتہ میں نے زندگی کو سمجھنا شروع کیا تو پتہ چلا کہ زندگی تو صبر کے سوا کچھ بھی نہیں کوئی بچھڑ گیا تو صبرل کوئی روٹھ گیا تو صبر کسی نے کردار پہ انگلی اٹھائی تو صبر جو مانگا وہ نہ ملا تو صبر ماضی کی یادیں ستائیں تو صبر اور کسی کا ذکر کرتے ہوئے آنکھ بھر آئے تو صبر مگر صبر تب ہی آتا ہے جب انسان ﷲ کی رضا میں راضی ہونا سیکھ لیتا ہے💕*

16/09/2023

*💕ساری عمر رشتے نبھاتے رہو ، بس ایک بار غلطی ہو جائے تو سارے رشتے روٹھ جائیں گے ، ساری محبتیں امتحان لینے لگیں گی ، سارے تعلق حساب مانگنے لگیں گے ۔ ساری عمر ذمہ داریاں نبھاتے گزر جائے گی ، ایک بار صرف ۔ ایک بار اپنی خوشی کے لئے بغاوت کر گزرو ۔ تو ساری محبتیں سارے احساسات اور ساری کاوشوں پر سوالیہ نشان لگ جائے ۔ بڑی تلخ ہے یہ زندگی، شاید ہی کسی کی سگی ہوگی، شاید ہی کسی کو راس آئی ہوگی۔ شاید ہی کسی کے کام آئی ہوگی ۔ شاید ہی کسی کے لئے آسان ہو گی۔ ساری عمر ہر کسی کے ساتھ اچھا کرتے رہو لیکن کسی مجبوری سے ایک بار ساتھ نہ دے سکو تو ساری اچھائیاں کنوئیں میں گرجاتی ہیں۔ ساری عمر کی ریاضتیں ضائع ہو جاتی ہیں ۔بڑی ہی تلخ ہے یہ زندگی💕*

Address

Forbesganj
854318

Telephone

+919808686726

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Quraan Coaching Centre".". posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al-Quraan Coaching Centre".".:

Shortcuts

Share

Category