جامعہ اسلامیہ خیر العلوم

جامعہ اسلامیہ خیر العلوم Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from جامعہ اسلامیہ خیر العلوم, Education, khair technical centre, Domariaganj.

15/اگست 2026 کے پرمسرت موقع پر جامعہ اسلامیہ خیر العلوم، ڈومریا گنج میں منائے جارہے قومی تہوار کی جھلک۔
15/08/2026

15/اگست 2026 کے پرمسرت موقع پر جامعہ اسلامیہ خیر العلوم، ڈومریا گنج میں منائے جارہے قومی تہوار کی جھلک۔

الحمد للہ 2026-07-29 کو جامعہ اسلامیہ خیر العلوم، ڈومریا گنج میں اس سال کا چوتھا علمی، ادبی اور ثقافتی پروگرام منعقد ہوا...
30/07/2026

الحمد للہ 2026-07-29 کو جامعہ اسلامیہ خیر العلوم، ڈومریا گنج میں اس سال کا چوتھا علمی، ادبی اور ثقافتی پروگرام منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ پروگرام کا آغاز حافظ ابو عبیدہ کی تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا، جس کے بعد عبداللہ فوزان نے حمد باری تعالیٰ اور محمد صابر نصیر احمد نے نعتِ رسول ﷺ پیش کیا۔ پروگرام میں عربی اور انگریزی زبانوں میں دلچسپ مکالمے پیش کیے گئے ۔ بعد ازاں "فوٹوگرافی: جائز یا ناجائز" کے عنوان پر ایک مدلل اور علمی مناظرہ منعقد ہوا، جس میں موافق اور مخالف دونوں فریقوں نے اپنے اپنے دلائل بہتر انداز میں پیش کیے۔ برجستہ تقاریر، فوری ترجمہ، سوال و جواب اور خبر نامہ جیسے متنوع علمی مقابلے بھی پیش کیے گئے، جو طلبہ کی علمی و فکری استعداد کو پختہ کرتے ہیں ۔

اس محفل میں سعودى جامعات میں زیر تعلیم ابناء جامعہ کی شرکت اور ان کے تأثرات نے چار چاند لگا دیا۔
آخر میں ناظمِ اعلیٰ ڈاکٹر فیضان احمد حفظہ اللہ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جامع نصيحت کیا اور ابناء قديم کا شکریہ ادا کیا۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت اجتماع کو قبول فرمائے، جامعہ کو مزید ترقی و استحکام عطا فرمائے اور سب کو دینِ اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔

26/07/2026

یہ فارم جامعہ اسلامیہ خیر العلوم سے ثانویہ، عالمیت یا فضیلت کی سند حاصل کرنے والے احباب کے لیے ہے۔ اس کا مقصد ابناء جامعہ سے جامعہ کا تعلق مضبوط کرنا ہے۔

الله کے فضل سے آج بتاريخ 2026-07-26 بروز اتوار جامعہ اسلامیہ خیر العلوم ڈومریاگنج میں عالم اسلام کی ممتاز اسلامی درسگاہ ...
26/07/2026

الله کے فضل سے آج بتاريخ 2026-07-26 بروز اتوار جامعہ اسلامیہ خیر العلوم ڈومریاگنج میں عالم اسلام کی ممتاز اسلامی درسگاہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے استاذ دکتور، مایہ ناز علمی و تحقیقی شخصیت اور متعدد کتابوں کے مؤلف فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر الطاف الرحمن/ حفظہ اللہ ورعاہ کی تشريف آوری ہوئی۔ آپ نے جامعہ کے تمام شعبوں کی زیارت کی اور طلبہ کو گراں قدر نصیحتوں سے نوازا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی آمد کو باعث خیر و برکت بنائے ۔آمین۔

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته یہ گوگل فارم جامعہ اسلامیہ خیر العلوم کے قدیم ابناء (ثانویہ، عالمیت یا فضیلت کرنے والوں)...
24/07/2026

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
یہ گوگل فارم جامعہ اسلامیہ خیر العلوم کے قدیم ابناء (ثانویہ، عالمیت یا فضیلت کرنے والوں) کے لیے تیار کیا گیا ہے۔اس کا مقصد ابناء کا تعلق مادر علمی سے مزید مضبوط کرنا ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ یہ فارم بھریں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

یہ فارم جامعہ اسلامیہ خیر العلوم سے ثانویہ، عالمیت یا فضیلت کی سند حاصل کرنے والے احباب کے لیے ہے۔ اس کا مقصد ابناء جامعہ سے جامعہ کا تعلق مضبوط کرنا ہے۔

الحمد للہجامعہ اسلامیہ خیر العلوم ڈومریاگنج کے طلبہ کے درمیان تیسرا ثقافتی پروگرام نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوا۔اس...
10/07/2026

الحمد للہ
جامعہ اسلامیہ خیر العلوم ڈومریاگنج کے طلبہ کے درمیان تیسرا ثقافتی پروگرام نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوا۔
اس پروگرام کا مقصد طلبہ کی علمی، ادبی، لسانی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا اور صحت مند مسابقاتی جذبے کو فروغ دینا تھا۔
پروگرام میں مختلف جماعتوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ مقابلوں میں تلاوتِ قرآنِ کریم، حمد، نعت، اردو برجستہ تقاریر، عربی و انگریزی مکالمہ، اردو نظم، اردو و عربی سوال و جواب، جنرل نالج اور دیگر علمی و ادبی سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں طلبہ نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
پروگرام کے چند خوبصورت مناظر آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔
اللہ تعالیٰ اساتذۂ کرام اور تمام طلبہ کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، جامعہ کو مزید ترقی و استحکام سے نوازے، اور طلبہ کو علمِ نافع اور عملِ صالح کی دولت سے مالا مال فرمائے۔ آمین۔

الحمد للہ طلبۂ جامعہ کے مابین اردو، عربی اور انگریزی زبانوں کے سیکھنے، ان میں مہارت پیدا کرنے، طلبہ کی لسانی صلاحیتوں کو...
21/06/2026

الحمد للہ
طلبۂ جامعہ کے مابین اردو، عربی اور انگریزی زبانوں کے سیکھنے، ان میں مہارت پیدا کرنے، طلبہ کی لسانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں نکھار پیدا کرنے کے مقصد سے "حفظِ مفردات (عربی، اردو و انگریزی)" کے عنوان سے ایک شاندار مسابقہ منعقد کیا گیا۔ یہ مسابقہ جامعہ اسلامیہ خیر العلوم ڈومریاگنج کے فعال شعبہ "لجنۃ الثقافۃ" کے زیرِ اہتمام اور جامعہ کے قدیم فضلاء (جو اس وقت سعودی جامعات میں زیرِ تعلیم ہیں) کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔
اس مسابقے میں طلبہ نے بھرپور تیاری اور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ ابتدائی مراحل کے بعد دو مضبوط ٹیمیں فریق حریری اور فریق ابن قتیبہ فائنل مرحلے تک پہنچیں۔ دلچسپ مقابلے کے بعد فریق حریری نے محض دو نمبروں کے فرق سے کامیابی حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
مسابقے میں شریک طلبہ کی مجموعی تعداد 86 تھی۔ تمام شرکاء کو حوصلہ افزائی کے لیے انعامات سے نوازا گیا۔ اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر شعبۂ لجنۃ الثقافۃ، معاونینِ مسابقہ اور تمام شرکاء مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور طلبہ کے لیے علم و عمل میں مزید ترقی و کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

الحمدلله 2026-6-11 بروز جمعرات جامعہ اسلامیہ خیر العلوم، ڈومریا گنج میں فضیلۃ الشیخ دکتور عبد الصبور مدنی/ حفظہ اللہ (نا...
11/06/2026

الحمدلله 2026-6-11 بروز جمعرات جامعہ اسلامیہ خیر العلوم، ڈومریا گنج میں فضیلۃ الشیخ دکتور عبد الصبور مدنی/ حفظہ اللہ (نائب شیخ الجامعہ جامعہ سلفیہ، بنارس ) کی آمد ہوئی۔ آپ نے جامعہ کے طلبہ کو گراں قدر نصیحتوں سے نوازا اورمستقبل کی تابناکی کے لیے مفید مشورے دیے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی آمد کو مبارک بنائے۔آمین ۔

الحمدلله 2026-5-23 بروز جمعرات جامعہ اسلامیہ خیر العلوم، ڈومریا گنج میں ڈاکٹر شمس الرب خان/ حفظہ اللہ( اسسٹنٹ پروفیسر مہ...
24/05/2026

الحمدلله 2026-5-23 بروز جمعرات جامعہ اسلامیہ خیر العلوم، ڈومریا گنج میں ڈاکٹر شمس الرب خان/ حفظہ اللہ( اسسٹنٹ پروفیسر مہاراشٹر کالج، ممبئ یونیورسٹی، ممبئی) کی آمد ہوئی۔ آپ نے جامعہ کے طلبہ کو گراں قدر نصیحتوں سے نوازا اورمستقبل کی تابناکی کے لیے مفید مشورے دیے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی آمد کو مبارک بنائے۔آمین ۔

الحمدلله جامعہ اسلامیہ خیر العلوم ڈومریاگنج میں نئے  تعلیمی سال 27-2026 کا  باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔ درس وتدریس،تعلیم وتر...
02/05/2026

الحمدلله جامعہ اسلامیہ خیر العلوم ڈومریاگنج میں نئے تعلیمی سال 27-2026 کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔ درس وتدریس،تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ طلبہ کی علمی،ادبی اور لسانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انھیں جلا بخشنے کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی طلبہ کے مابین پہلا ثقافتی تعارفی مسابقاتی پروگرام بتاریخ 30/ اپریل 2026 بروز جمعرات جامعہ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس میں بچوں کی گونا گوں صلاحیتوں کے ادراک اور انھیں نکھارنے کی خاطر حسن قراءت، نظم خوانی، عربى اردو و انگریزی مکالمہ،سوال وجواب، فورى ترجمہ اور برجستہ تقاریر کا مسابقہ ہوا۔ہر مسابقہ میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بہترین پروگرام پیش کیا۔ آخر میں ایک طالب کی جانب سے مزاحیہ انداز میں "خبریں" پیش کی گئیں اور انعام واكرام کے بعد محفل كا شاندار اختتام ہوا۔
مجلس کی صدارت شيخ الجامعه فضیلۃ الشیخ عبد الستار سراجی حفظہ اللہ نے فرمائی اور نظامت کا فریضہ فضیلۃ الشیخ معین الدین سلفی نے انجام دیا۔
اللہ سب کی کاوشوں کو قبول کرے اور اس پروگرام کو مفید بنائے۔

Address

Khair Technical Centre
Domariaganj
272189

Opening Hours

Monday 8am - 1pm
Tuesday 8am - 1pm
Wednesday 8am - 1pm
Thursday 8am - 1pm
Saturday 8am - 1pm
Sunday 8am - 1pm

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ اسلامیہ خیر العلوم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category