20/08/2026
*اہلِ خیر حضرات کی خدمت میں پُرخلوص اپیل*
السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
*مرکز الہدیٰ التعلیمی والخیری، دیوریا یوپی* ایک ایسا دینی، تعلیمی اور رفاہی ادارہ ہے جو آنے والی نسلوں کی دینی و اخلاقی تربیت، علمِ نافع کی اشاعت اور خدمتِ خلق کے عظیم مقصد کے تحت مسلسل اپنی خدمات انجام دے رہا ہے.
الحمدللہ! یہ ادارہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اہلِ خیر حضرات کے تعاون سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اب ادارے کی توسیع اور تعلیمی و رفاہی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید زمین کی خریداری کا اہم اور ناگزیر مرحلہ درپیش ہے، جس کے لیے آپ کے تعاون، دعا اور توجہ کی اشد ضرورت ہے.
لہٰذا تمام صوبائی، علاقائی اور صاحبِ استطاعت حضرات سے نہایت ادب و عاجزی کے ساتھ گزارش ہے کہ اس عظیم کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. آپ حضرات QR Code کے ذریعے اپنی استطاعت کے مطابق 500، 1000 یا اس سے زیادہ رقم عطیہ کرکے اس دینی مشن کو مضبوط بنانے میں اپنا حصہ ضرور شامل کریں.
یاد رکھیے!یہ صرف ایک زمین کی خریداری نہیں، بلکہ یہ علمِ دین کی شمع روشن رکھنے،بچوں کے بہتر مستقبل بنانےاور اپنے لیے آخرت کا سرمایہ جمع کرنے کا سنہرا موقع ہے.
ہوسکتا ہے کہ یہ آپ کی دی ہوئی ایک معمولی سی رقم کسی طالبِ علم کے علم کا ذریعہ بن جائے، کسی غریب کے لیے سہارا بن جائے، اور آپ کے لیے قبر و آخرت کی دائمی روشنی بن جائے.
لہٰذا خود بھی تعاون فرمائیں، اور اپنے دوستوں، احباب، رشتہ داروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے اس پیغام کو عام کرکے اس نیکی میں شریکِ ثواب بنیں.
اللہ تعالیٰ آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے، آپ کی ہر جائز حاجت پوری فرمائے، اور اس تعاون کو آپ کے لیے صدقۂ جاریہ اور نجاتِ آخرت کا ذریعہ بنائے. آمین یا رب العالمین🤲
*بجانب : مركز الہدیٰ التعليمی والخیری دیوریا(یوپی)*
+919792284430/8896509055/
AC/6329808376=
Indian bank Deoria
IFSC. Code:IDIB000D061
Branch name: Deoria up
*بذریعہ اپیل کنندہ:
مركز الهدى التعليمي والخيري ديوريا يوبي الهند