08/09/2025
*حسنِ خاتمہ اور خوفِ خدا*
مولانا محمد یعقوب صاحب نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ کے خوفِ خدا کا یہ حال تھا فرماتے ہیں "اور مدار ساری عمر کا خاتمہ پر ہے، دیکھیے اس وقت کیا رنگ ہو...؟ خاتمہ کے ڈر سے جگر آب اور سب حال خوب خراب ہے- ساری عمر کا کیا کرایا ایک آن بھر میں اکارت ہوجاتا ہے- جو اس معرکے سے ایمان سلامت لے گیا اس کو مبارکب اد اور سو مبارک باد- وہ ہمیشہ ہمیشہ کو نجات پاگیا- اس کا کیا کہنا ہے...؟" (مکتوبِ یعقوبی)