جامعة محمود للبحوث والدراسات الإسلامية - Jamia Mahmood Deoband

  • Home
  • India
  • Deoband
  • جامعة محمود للبحوث والدراسات الإسلامية - Jamia Mahmood Deoband

جامعة محمود للبحوث والدراسات الإسلامية - Jamia Mahmood Deoband A registered charitable organization working in disaster and conflict relief, education & skill development, food security and affordable healthcare.

Jamia Mahmood (Trust) has 80G, 12A and it has partnered important projects with many organizations.

24/08/2026

حضور
اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کی وفات 13 ربیع الاول
11ھ مطابق 8 جون 632 ء بروز پیر
بنتی ہے۔ کیونکہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے 9 ذی الحجہ بروز جمعہ کو حج فرمایا۔ اب
ذی الحجہ، محرم اور صفر تینوں مہینوں کو 30 کا کریں تب بھی 12 ربیع الاول کو اتوار پڑ جاتا ہے۔اس لئے اس کو پیر کے دن لانے کے لئے 13 ربیع الاول ہی کرنا پڑے گا۔اس کے لئے یہ کیلنڈر دیکھیں: (مولانا) ثمیرالدین قاسمی (انگلینڈ) ( )

اس کیلنڈر میں ہے کہ 8 جون 632ء کوپیر کا دن ہے لیکن اس وقت 13 ربیع الاول بنتی ہے 12 ربیع الاول نہیں:(مولانا) ثمیرالدین قا...
24/08/2026

اس
کیلنڈر میں ہے
کہ 8 جون 632ء کو
پیر کا دن ہے لیکن اس وقت 13
ربیع الاول بنتی ہے 12 ربیع الاول نہیں:
(مولانا) ثمیرالدین قاسمی (انگلینڈ) ( )

مورخہ12 ربیع الاول کو آخر کیا ہوا تھا؟"یاد کیجئے وہ 12 ربیع الاول، 11 ہجری - بروز پیر - دوپہر کے وقت رسول اللہ صلی اللہ ...
24/08/2026

مورخہ
12 ربیع الاول
کو آخر کیا ہوا تھا؟"
یاد کیجئے وہ 12 ربیع الاول،
11 ہجری - بروز پیر - دوپہر کے وقت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا۔ [بخاری 4446] اس دن عشرہ مبشرہ اور سارے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کیوں پریشان تھے؟
تاریخ کی کتابیں پڑھیں تو اس دن کا منظر یہ تھا:
1. حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے تلوار نکال لی، فرمایا: "جو کہے گا محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) فوت ہوگئے میں، اس کی گردن اڑا دوں گا۔" [بخاری 3668] - غم سے ہوش کھو بیٹھے۔
2. حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ تو گھر میں ہی بیٹھ گئے، کسی سے بات نہیں کرتے تھے۔
3. حضرت علی کرم اللہ وجہہ بستر پر گرگئے، اٹھا نہیں جارہا تھا۔
4. حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سب سے زیادہ صبر والے۔ آئے، چہرہ مبارک سے چادر ہٹائی، بوسہ دیا اور فرمایا: "بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، طِبْتَ حَيًّا وَمَيِّتًا" اور پھر منبر پر فرمایا: "مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ، وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ" [بخاری 1241]
5. حضرت بلال رضی اللہ عنہ اذان نہ دے سکے، مدینہ چھوڑکر چلے گئے۔
6. حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: "جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ آئے تو ہر چیز روشن ہوگئی، اور جب فوت ہوئے تو ہر چیز تاریک ہوگئی۔" [ترمذی 3618]
7. سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے رو کر فرمایا: "يَا أَبَتَاهُ، أَجَابَ رَبًّا دَعَاهُ" [بخاری 4462]
تو سوال یہ ہے کہ اگر 12 ربیع الاول کو:
- حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ رو رہے ہیں
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ پریشان ہیں
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ خاموش ہیں
- حضرت علی کرم اللہ وجہہ غم سے نڈھال ہیں
- حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا رو رہی ہیں
- پورا مدینہ تاریک ہے تو خوشی کون منا رہا تھا؟
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے ایک نے بھی اس دن جھنڈی نہیں لہرائی، کیک نہیں کاٹا، جلوس نہیں نکالا۔ کیونکہ ان کے لئے 12 ربیع الاول خوشی کا دن نہیں، جدائی کا دن تھا۔
پیدائش کا دن کب ہے؟
علماء میں اختلاف ہے:
- 8 ربیع الاول
- 9 ربیع الاول
- 12 ربیع الاول
- بعض نے رمضان کہا
لیکن وفات پر سب کا اتفاق ہے: 12 ربیع الاول۔
اسی لئے علامہ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: "ولادت میں اختلاف ہے، وفات میں نہیں۔"
خلاصہ: عشرہ مبشرہ رضوان اللہ علیہم اجمعین پریشان تھے، کیونکہ ان کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم ان سے جدا ہوگئے تھے! (منقول) ( )

"سنت نبوی ﷺ کی روشنی میں بیت الخلا عرف ٹوائلٹ Toilet میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعائیں کیا ہیں؟" اس کارخیر کو دوسروں کیس...
23/08/2026

"سنت نبوی
ﷺ کی روشنی میں
بیت الخلا عرف ٹوائلٹ Toilet
میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعائیں کیا ہیں؟"
اس کارخیر کو دوسروں کیساتھ بھی مشترک کریں تاکہ
سنت نبوی ﷺ پر عمل کرنے کی فضا قائم ہوسکے، جزاک اللہ خیرا (منقول) ( )

اس ثمیری کیلنڈر میں دیکھیں کہ 12ربیع الاول  مطابق 23 اپریل 571ء کو جمعرات کا دن ہے۔ جبکہ حدیث میں کہ حضور اکرم صلی اللہ ...
23/08/2026

اس
ثمیری کیلنڈر
میں دیکھیں کہ 12ربیع الاول
مطابق 23 اپریل 571ء کو جمعرات کا دن ہے۔
جبکہ حدیث میں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیر کے دن پیدا ہوئے ہیں۔ اس لئے 12 ربیع الاول کو آپ کی پیدائش نہیں ہے۔ البتہ 9 ربیع الاول مطابق 20 اپریل 571 کو پیر کا دن ہے۔ اس لئے قرین قیاس ہے کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش 9 ربیع الاول مطابق 20 اپریل 571 ء کو ہوئی ہوگی۔ و اللہ اعلم: (مولانا) (ثمیرالدین قاسمی) ( )

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلانے والی خواتین(   )   #سیرت
21/08/2026

نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم
کو دودھ پلانے والی خواتین
( )
#سیرت

انتہائی رنج و الم کیساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حضرت مولانا راشد صاحب (میل کھیلڑہ، راجستھان مدرسہ کے ذمہ دار) کے جواں سا...
20/08/2026

انتہائی
رنج و الم کیساتھ
یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ
حضرت مولانا راشد صاحب (میل
کھیلڑہ، راجستھان مدرسہ کے ذمہ دار)
کے جواں سال فرزند دلخراش سڑک حادثے میں
اس دارِفانی سے کوچ کرگئے ہیں۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ اس اچانک اور صدمہ جاں کاہ پر مل کھیڑہ اور گردونواح کے تمام دینی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جوان بیٹے کی جدائی کا یہ صدمہ والدین اور خاندان کے لئے انتہائی شُاق اور ناقابلِ برداشت ہے۔ ہم بارگاہِ الٰہی میں عاجزانہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں کو درگزر فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور حساب و کتاب کو آسان کرے۔ نیز اللہ تعالیٰ والدِ محترم حضرت مولانا راشد صاحب اور تمام سوگوار خاندان کو صبرِجمیل نصیب فرمائے اور اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین) (منقول) ( )

20/08/2026

چونکہ
عید میلاد النبی
صلی اللہ علیہ وسلم
کے منانے کے لئے نہ کوئی حدیث ہے،
نہ کوئی قول صحابی ہے، اس لئے ہم دیوبندی
عید میلاد النبی نہیں مناتے۔ پھر سڑک پر جماعت بناکر نکلنے میں ریا اور نمود بھی ہے، جس سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے، اس لئے بھی نہیں مناتے (مولانا) ثمیرالدین قاسمی (انگلینڈ) ( )

"مسلسل بارش کے دوران دارالعلوم دیوبند کی تاریخی عمارت کو خطرہ لاحق،’باب الظاہر‘ کا ایک حصہ گرگیا، ایک دو دن میں منہدم کر...
20/08/2026

"مسلسل
بارش کے دوران
دارالعلوم دیوبند کی
تاریخی عمارت کو خطرہ لاحق،
’باب الظاہر‘ کا ایک حصہ گرگیا، ایک
دو دن میں منہدم کرنے کا فیصلہ"
دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ کی جانب سے باب الظاہر کی عمارت کے حوالے سے ایک اہم اعلان جاری کیا گیا ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ مسلسل بارش کے باعث عمارت کی حالت خستہ ہوگئی ہے اور چھت کا ایک حصہ گرچکا ہے۔ مزید کسی حادثے کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے اس عمارت کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی طالب علم اس عمارت میں رہائش پذیر ہے تو وہ فوراً اپنا کمرہ خالی کردے۔ جن کمروں پر تالے لگے ہوئے ہیں، ان کے تالے کھول کر سامان نکالنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عمارت کو ایک دو دن کے اندر منہدم کیا جائے گا تاکہ مسلسل بارش کے باعث کسی بڑے حادثے کا خطرہ نہ رہے۔ واضح رہے کہ ’باب الظاہر‘ دارالعلوم دیوبند کی تاریخی عمارتوں میں شمار ہوتی ہے۔ دستیاب تاریخی حوالوں کے مطابق یہ عمارت دارالعلوم کے دورِ اہتمام میں تعمیر ہوئی تھی اور اس میں متعدد کمرے اور بڑی درسگاہیں شامل تھیں۔ یعنی ایک تاریخی عمارت، جس سے برسوں کی تعلیمی یادیں وابستہ ہیں، اب خستہ حالی اور حفاظتی خدشات کے باعث منہدم کئے جانے کے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔نوٹ: بعض ذرائع کے مطابق مذکورہ بیان پچھلے سال کا ہے جو آج ہی کی تاریخ میں پھر سے وائرل ہوا ہے۔ (منقول) ( )

تہجد کی نماز کے وقت کی دعائیں(   )
17/08/2026

تہجد
کی نماز کے
وقت کی دعائیں
( )

Address

جامعة محمود للبحوث والدراسات الاسلامية، Matkota
Deoband
247554

Opening Hours

Monday 8am - 11pm
Tuesday 8am - 11pm
Wednesday 8am - 11pm
Saturday 8am - 11pm
Sunday 8am - 11pm

Telephone

+911336225448

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعة محمود للبحوث والدراسات الإسلامية - Jamia Mahmood Deoband posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to جامعة محمود للبحوث والدراسات الإسلامية - Jamia Mahmood Deoband:

Shortcuts

Share