Al-Balagh Publications

Call Directions Contact the school

Al-Balagh Publications Most welcome to the one & only official fb page of Al-Balagh Publications.

امام ابو حنیفہ اور عمل بالحدیث (امام ابوبکر ابن ابی شیبہؒ کے 125 اعتراضات کی علمی تحقیق) از حافظ محمد عمار خان ناصر ابوح...
25/09/2026

امام ابو حنیفہ اور عمل بالحدیث (امام ابوبکر ابن ابی شیبہؒ کے 125 اعتراضات کی علمی تحقیق)
از حافظ محمد عمار خان ناصر

ابوحنیفہؒ کے فقہی اصولوں اور اجتہادی مکتبِ فکر کو امتِ مسلمہ میں بہت پذیرائی ملی۔ چنانچہ آج بھی امت کی سب سے بڑی تعداد فقہ حنفی کی پیروکار ہے۔ اس کی وجہ عام طور پر یہ بیان کی جاتی ہے کہ امام ابوحنیفہؒ کے شاگرد امام ابویوسفؒ کے عباسی خلافت میں قاضی القضاۃ کے منصب پر فائز ہونے سے فقہ حنفی کو اقتدار کا سایہ حاصل ہو گیا اور اس کے ذریعے اسے دنیا کے طول و عرض میں تعارف و ترویج کا موقع ملا۔
مختلف مسائل میں امام صاحبؒ سے اختلاف کرنے والوں میں تیسری صدی کے نامور محدث الحافظ ابوبکر ابن ابی شیبہؒ بھی ہیں جو محدثین میں ممتاز حیثیت کے حامل اور امام بخاریؒ، امام مسلمؒ، امام ابوداؤدؒ، اور امام ابن ماجہؒ جیسے جلیل القدر محدثین کے استاذ ہیں۔ ان کی روایت کردہ احادیث کا عظیم الشان ذخیرہ ’’مصنف ابن ابی شیبہ‘‘ کے نام سے معروف ہے جس سے اہلِ علم ہر دور میں استفادہ کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اس کتاب کے ایک مستقل باب میں ایک سو پچیس (125) ایسے مسائل کا ذکر کیا ہے جن میں ان کے بقول امام ابوحنیفہؒ نے احادیثِ رسولؐ کے خلاف فتویٰ دیا ہے۔ ’’مصنف ابن ابی شیبہ‘‘ کے اس باب میں مذکور اعتراضات کے جواب میں ممتاز اہلِ علم نے مختلف ادوار میں قلم اٹھایا ہے اور اس امر کی دلائل کے ساتھ وضاحت کی ہے کہ ان مسائل میں امام ابوحنیفہؒ نے احادیثِ رسولؐ کی مخالفت نہیں کی بلکہ ان کے موقف کی بنیاد بھی بعض دوسری احادیثِ رسولؐ پر ہے جنہیں وہ اپنے اصولِ اجتہاد کے مطابق ترجیح دے رہے ہیں، اور یہ بات قرینِ قیاس ہے کہ اعتراض کرنے والوں کی رسائی ان احادیث تک نہ ہو سکی ہو۔ عام فہم انداز میں ان مسائل پر حضرت امام ابوحنیفہؒ کے موقف اور دلائل کی وضاحت کر دی گئی ہے تاکہ امام صاحبؒ پر حدیثِ رسولؐ کی مخالفت کے بے جا الزام کی صفائی کے ساتھ ساتھ عام پڑھے لکھے حضرات بھی امام صاحبؒ کے اسلوبِ اجتہاد سے آگاہ ہو سکیں۔
محمد عمار خان ناصر نے اس موضوع پر الحافظ ابوبکر ابن ابی شیبہؒ کے ذکر کردہ ایک سو پچیس (125) مسائل کا ترتیب وار ذکر کر کے ان کے بارے میں امام ابوحنیفہؒ کے موقف اور دلائل کو عام فہم انداز میں واضح کر دیا ہے۔ امام ابوحنیفہؒ کے طرزِ اجتہاد اور روایت و درایت کے حوالہ سے فقہ حنفی اور امام ابو حنیفہؒ پر یہ گئے اعتراضات کا مدلل علمی جواب دیا ہے۔

صفحات: 264
قیمت: -/450
حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں 099714 77664

مقالات مولانا ابو الجلال ندوی(جمع المتفرقات)تدوین و تہذیب نو : معظم جاوید بخاری Moazzam Javed Bukhariمولانا ابوالجلال ند...
13/09/2026

مقالات مولانا ابو الجلال ندوی(جمع المتفرقات)
تدوین و تہذیب نو : معظم جاوید بخاری Moazzam Javed Bukhari

مولانا ابوالجلال ندوی کی پیدائش 22اپریل 1894ء میں چریا کوٹ، اعظم گڑھ میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم گاؤں کے مولوی الیاس اور اپنے والد سے حاصل کی ، اس کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو میں داخل ہوئے۔ فراغت کے بعد شبلی نیشنل کالج میں مدرس ہوئے ۔ 1923ء میں مولانا سید سلیمان ندوی نے ان کی صلاحیت دیکھ کر دارالمصنفین میں رفیق کے منصب پر فائز کیا۔ پانچ چھ برس دارالمصنفین کے قیام کے بعد مدرسہ جمالیہ کے پرنسپل ہو کر مدراس چلے گئے ۔ 1927ء میں ابو الجلال ندوی نے سید سلطان بہمنی اور نذیر احمد شاکر کے ساتھ مل کر مدر اس سے روزنامہ ’’مسلمان ‘‘جاری کیا۔ لسانیات اور دوسرے تحقیقی موضوعات پر جب ان کے مضامین معارف اور دیگر جرائد میں شائع ہوئے تو ملک کے علمی حلقوں میں ان کی شہرت بڑھی، اہم کتابوں پر تبصرے بڑی عرق ریزی اور توجہ سے کرتے۔ لسانیات ، علم الاشتقاق اور تقابل ادیان ان کا خاص موضوع تھا۔ وہ اردو کے علاوہ عربی، فارسی ، عبرانی اور انگریزی زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔ انھوں نے وادی سندھ خصوصاً موہن جو دڑو سے برآمد ہونے والی قدیم مہروں کی تشریح و توضیح اور ان مہروں کی روشنی میں وادی سندھ کے قدیم رسم الخط پر تحقیق کی اور اس حوالے سے ان کے متعدد مقالات بھی شائع ہوئے۔
پیش نظر کتاب مولانا کے متفرق مضامین کا مجموعہ ہے جو مختلف رسائل و جرائد میں شائع ہوتے رہے ہیں۔بعض اہم عناوین اس طرح ہیں: مسلمانوں کے پہلی صدی کے طبی کارنامے، سلاطین مغلیہ کے عہد میں پولیس کا نظام، دروزیوں کا مذہب، خواتین اسلام کی سیاسی بصیرت وغیرہ۔
صفحات: 342
قمیت: -/600
حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں 099714 77664

مقالات سیرت (فخر موجودات ﷺ)تدوین و تہذیب نو : معظم جاوید بخاری Moazzam Javed Bukhariمولانا ابوالجلال ندوی کی پیدائش 22 ا...
06/09/2026

مقالات سیرت (فخر موجودات ﷺ)
تدوین و تہذیب نو : معظم جاوید بخاری Moazzam Javed Bukhari

مولانا ابوالجلال ندوی کی پیدائش 22 اپریل 1894ء میں چریا کوٹ، اعظم گڑھ میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم گاؤں کے مولوی الیاس اور اپنے والد سے حاصل کی ، اس کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو میں داخل ہوئے۔ فراغت کے بعد شبلی نیشنل کالج میں مدرس ہوئے ۔ 1923ء میں مولانا سید سلیمان ندوی نے ان کی صلاحیت دیکھ کر دارالمصنفین میں رفیق کے منصب پر فائز کیا۔ پانچ چھ برس دارالمصنفین کے قیام کے بعد مدرسہ جمالیہ کے پرنسپل ہو کر مدراس چلے گئے ۔ 1927ء میں ابو الجلال ندوی نے سید سلطان بہمنی اور نذیر احمد شاکر کے ساتھ مل کر مدر اس سے روزنامہ ’’مسلمان ‘‘جاری کیا۔ لسانیات اور دوسرے تحقیقی موضوعات پر جب ان کے مضامین معارف اور دیگر جرائد میں شائع ہوئے تو ملک کے علمی حلقوں میں ان کی شہرت بڑھی، اہم کتابوں پر تبصرے بڑی عرق ریزی اور توجہ سے کرتے۔ لسانیات ، علم الاشتقاق اور تقابل ادیان ان کا خاص موضوع تھا۔ وہ اردو کے علاوہ عربی، فارسی ، عبرانی اور انگریزی زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔ انھوں نے وادی سندھ خصوصاً موہن جو دڑو سے برآمد ہونے والی قدیم مہروں کی تشریح و توضیح اور ان مہروں کی روشنی میں وادی سندھ کے قدیم رسم الخط پر تحقیق کی اور اس حوالے سے ان کے متعدد مقالات بھی شائع ہوئے۔
اس کتاب میں مولانا کے قلم سے نکلے ہوئے سیرت نبویؐ پر گراں قدر مضامین کو جمع کیا گیا ہے۔ تدوین و ترتیب کے لئے معظم جاوید بخاری صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں۔
صفحات: 288
قیمت: -/500

حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں 099714 77664

01/09/2026

بروز جمعرات بوقت صبحِ جناب ابو طلحہ أیوب اصلاحی جامعی مالک ومینیجر البلاغ پبلیکیشنز نئ دہلی مادر علمی مدرسہ الاصلاح سراے میر تشریف لائے اسی ضمن میں موصوف نے دائرہ حمیدیہ مدرسہ الاصلاح کے لئے آپ نے خصوصی طور پر وقت نکالا اور موصوف نے دائرہ حمیدیہ میں کافی وقت گزارا- دائرہ حمیدیہ کے دفتر کے مستقل کھلنے پر بہت ہی مسرت کا اظہار کیا نیز آپ نے دائرہ حمیدیہ کے محتویات کو بڑی دلچسپی اور غور سے دیکھنے کے ساتھ حوصلے افزائی بھی کیا اور موصوف نے یہ توقع ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں دائرہ حمیدیہ اور اس کے دائرہ کار میں وسعت اور اضافہ ہوگا اور ان شاءاللہ امام حمید الدین فراہی رح کے مخطوطات اور کتابوں کی نشر واشاعت مزید ہونگی اور ان پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے گی
اس موقع پر ہم نے أمام فراہی رح کی بعض اردو تحریروں کی جانب توجہ دلائ

پیشکش -اختر عالم اصلاحی
دائرہ حمیدیہ مدرسہ الاصلاح سراے میر

رسول اکرم ﷺ اور خلفائے راشدینمحمد رئیس پیش نظر کتاب میں رحمت عالم ﷺ اور خلفائے راشدین کی عملی زندگی کو جامعہ ملیہ اسلامی...
30/08/2026

رسول اکرم ﷺ اور خلفائے راشدین
محمد رئیس
پیش نظر کتاب میں رحمت عالم ﷺ اور خلفائے راشدین کی عملی زندگی کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکول کے نصاب کے مطابق پیش کی گئی ہے۔ اس کتاب میں رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرامؓ کی زندگی کے داخل نصاب پہلوؤں کو ہی شامل کیا گیا ہے۔ کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے باب میں عرب کا تعارف اور اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی کے ظہور قدسی سے لے کر رحلت تک کے اہم موضوعات کو شامل گیا ہے ، اس کے بعد کے بقیہ چاروں ابواب میں خلفائے راشدینؓ کی حالات زندگی اور دور خلافت سے متعلق اہم موضوعات کو سلیس اور جامع طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، بعض جگہوں پر طلبہ کی سہولت اور مزید وضاحت کے لیے انگریزی الفاظ کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں 099714 77664

سیرت نبویﷺ پر دنیا بھر میں اول انعام یافتہ کتابالرحیق المختوممولانا صفی الرحمن مبارکپوریالرحيق المختوم عصرِ حاضر میں فن ...
25/08/2026

سیرت نبویﷺ پر دنیا بھر میں اول انعام یافتہ کتاب
الرحیق المختوم
مولانا صفی الرحمن مبارکپوری
الرحيق المختوم عصرِ حاضر میں فن سیرت نگاری کا ایک معیاری نمونہ ہے۔ کتاب اصلاً عربی زبان میں لکھی گئی اور اسے رابطہ عالم اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلہ سیرت نگاری میں اول انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔ اس کتاب کا ترجمہ بھی فاضل مصنف کے اپنے ہی قلم سے ہوا ہے۔
اس کتاب میں:
-عرب ادیان و مذاہب۔
-عرب قبل ولادت نبوی و بوقت ظہور اسلام ۔
-آنحضرت ﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلو۔
-آپ ﷺ کے اخلاق و اوصاف، خانگی و معاشرتی زندگی کے اہم امور ۔
- آپﷺ کا مختلف جنگی مہمات میں سپہ سالاری کا ایک عظیم کردار۔
- مکی اور مدنی دور کے ساتھ ساتھ اسلام کی دو عظیم جنگیں غزوہ بدر اور غزوہ اُحد کاتحقیقی جائزہ وغیرہ۔
صفحات: 720
قیمت: -/450
حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں 099714 77664

سیرت نبوی پر آج بھی اردو زبان میں سب سے اہم کتاب علامہ شبلی نعمانی اور مولانا سلیمان ندوی کی سیرت النبی ہے۔یہ کتاب محسن...
23/08/2026

سیرت نبوی پر آج بھی اردو زبان میں سب سے اہم کتاب علامہ شبلی نعمانی اور مولانا سلیمان ندوی کی سیرت النبی ہے۔یہ کتاب محسن انسانیت کی سیرت پر منفرد اسلوب کی حامل ایک جامع کتاب ہے۔
سات جلدوں پر مشتمل یہ شاہکار پیارے نبی محمد ﷺ کے ہر پہلو کا احاطہ کرتا ہے۔ شروع سے آخر تک اس کتاب میں اسلامی تاریخ کے اہم ترین واقعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
یہ کتاب اسلامی معاشرے کے تمام سماجی، سیاسی، مذہبی پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے اور قرآن مجید کے مطابق پیغمبر اسلام ﷺکی تعلیمات اور ان کے اعمال کے بارے میں گہرائی سے معلومات فراہم کرتی ہے۔
جلد اول -از ولادت تا ختم سلسلۂ غزوات مع مقدمہ مشتمل بر نقد فن سيرۃ و تاریخ عرب قبل ظہور و بعثت
جلد دوم از9تا11ہجری -جس میں اقامت امن ، تاسیس خلافت، اشاعت اسلام، انتظامات مذہبی، تکمیل شریعت ، حجۃ الوداع ، وفات ،شمائل واخلاق و عادات کی تفصیل اور ازواج واولاد کا مختصر تذکرہ ہے۔
جلد سوم مشتمل بر دلائل و معجزات -اولاً مقدمہ میں نفس معجزہ کی حقیقت اور اس کے امکان و وقوع پر فلسفہ قدیمہ، فلسفہ جدیدہ، علم کلام اور قرآن کے نقطہ ہائے نظر سے مبسوط بحث و تبصرہ ہے اور اس کے بعد خصائص نبوت یعنی مکالمۂ الہٰی ، وحی ، نزول ملائکہ، عالمر ویا، معراج اور شر حصد رکا بیان ہے، پھر وہ آیات و معجزات مذکور ہیں جن کا ذکر قرآن مجید میں ہے بعد ازیں وہیں جو مستند روایات سے ثابت ہیں ، پھر معجزوں کی نامعتبر روایات کی تنقید کا باب ہے اور اس کے بعد وہ بشارات نبوی ہیں جو صحف سابقہ میں موجود ہیں اور جن کے حوالے قرآن و حدیث میں مذکور ہیں اور آخر میں خصائص محمدی کا باب ہے۔
جلد چہارم مشتمل بر منصب نبوت -اولاً مقدمہ میں منصب نبوت کی حقیقت اور اس کے لوازم و خصائص پر بحث ہے، پھر قبل از اسلام دنیا کے متمدن ممالک اور خصوصاً ملک عرب کی مذہبی و اخلاقی حالت کی تفصیل ہے اور اس کے بعد نبوت محمدی ﷺنے دنیا اور عرب کے لیے جس عظیم الشان اصلاح کا فرض انجام دیا ہے، اس کا اجمالی ذکر ہے، پھر اسلامی عقائد کا تفصیلی بیان ہے۔
جلد پنجم مشتمل بر منصب نبوت حصہ عبادا ت -جس میں پہلے عبادات کا مفہوم بتایا گیا ہے، پھر نماز ، زکوٰۃ ، روزہ ، حج ، جہاد، تقویٰ، اخلاص ، توکل، صبر اور شکر وغیرہ، بدنی و مالی و قلبی عبادات کی تشریح اور ان کے احکام و مصالح کی توضیع کی گئی ہے۔
جلد ششم مشتمل بر تعلیمات اخلاق -اس میں پہلے اسلام میں اخلاق کی اہمیت بتائی گئی ہے اور اسلامی فلسفۂ اخلاق کی تشریح کی گئی ہے اور پھر اسلامی اخلاقی تعلیمات اور فضائل ورذائل اور اسلامی آداب کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے اور دکھایا گیا ہے کہ اخلاقی معلم الله کی حیثیت سے بھی رسولﷺ کا پا یہ کتنا اونچا تھا۔
جلد ہفتم مشتمل بر معاملا ت -سیرت کےچند متفرق مضامین و مباحث کا مجموعہ
صفحات: 3334
قیمت: -/3200
حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں 099714 77664

Address

N-1 Abul Fazal Enclave Jamia Nagar
Delhi
110025

Telephone

9971477664

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Balagh Publications posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al-Balagh Publications:

Shortcuts

Share