07/04/2026
*جو گرتے پتے کی خبر رکھتا ہے*
*وہ تمھارے غمگین دل سےكیسے بےخبر رہ سکتا ہے*
`وَكَفَىٰ بِاللَّـهِ وَلِيًّا وَكَفَىٰ بِاللَّـهِ نَصِيرًا`
*اور کافی ہے اللّٰه دوست اور کافی ہے الله مد دگار*
________♥️🍃
24/03/2026
عید خوشیوں، محبتوں اور بھائی چارے کا خوبصورت تہوار ہے۔ یہ دن ہمیں ایک دوسرے کے قریب آنے، دلوں کی دوریاں مٹانے اور خوشیاں بانٹنے کا درس دیتا ہے۔ عید کا اصل پیغام یہی ہے کہ ہم اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور ضرورت مندوں کو یاد رکھیں اور ان کے ساتھ اپنی خوشیاں شریک کریں۔
اس مبارک موقع پر ہمیں چاہیے کہ دلوں میں محبت، اخوت اور ہمدردی کے جذبات کو فروغ دیں، ایک دوسرے کو معاف کریں اور معاشرے میں امن و سکون قائم کرنے کی کوشش کریں۔ عید ہمیں صبر، شکر اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی قدر کرنے کا سبق بھی دیتی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لیے خوشیوں، کامیابیوں اور برکتوں کا باعث بنے، اور ہمارے دلوں کو محبت اور اتحاد سے بھر دے۔
آمین۔ 🤲🌸
21/03/2026
بِسْــــــــــــــمِﷲِالرَّحْمان الرَّحِيم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال۔
آپ کو آپ کے اہلِ خانہ کو اس عیدِ سعید کی پر مسرت ساعتوں کی دل کی گہرائیوں سے مبارک باد, اللہ آپ کی زندگی کو اس عیدِ سعید کے طفیل خوشیوں سے بھردے ـ غم، آلام و مصیبتیں آپ سے دور رہیں ـ ہر لمحہ کامیابی و کامرانی آپ کے قدم چومے، اس عید کے طفیل اللہ ہم سب کو ہدایت کی دولت سے مالامال کریں، اسلام پر زندگی گزارنے اور محمد ﷺ کے طریقوں پر زندگی گزارنے کی توفیق عطا کریں اور ہر طرح کے شرور وفتن سے ہماری اور ہمارے پیاروں کی حفاظت فرمائے...
آمین یا رب العالمین