Darul Uloom Qasmia Asraha

Darul Uloom Qasmia Asraha

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Darul Uloom Qasmia Asraha, Educational Research Center, Villag+P. O-Asraha, Ps-keoti, Dist-Darbhanga, Darbhanga.

Photos from Darul Uloom Qasmia Asraha's post 26/02/2026
Photos from Darul Uloom Qasmia Asraha's post 23/02/2026

دردمندان قوم وملت اور اہل خیر حضرات سے مخلصانہ اپیل
دارالعلوم قاسمیہ اسراہا دربھنگہ بہار تعلیم نسواں کے تعلق سے الحمدللہ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے
یہاں نورانی قاعدہ سے لیکر دورہ حدیث شریف تک تعلیم اور عمدہ تربیت کے ذریعے قوم کی بچیوں کو زیور علم وادب سے آراستہ کیا جاتا ہے ساتھ ہی مدرسہ ھذا میں روز اول سے ہی شعبہ مطبخ قائم ہے جس کے تحت تقریباً دو سو بچیوں کو ایک وقت دن میں طعام کا باضابطہ نظم ہے
ابھی گذشتہ 28 جنوری 2026 کو ختم بخاری شریف اور تکمیل حفظ قرآن کریم کے موقع پر ایک کامیاب پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں پانچ بچیاں دورہ حدیث شریف میں فارغات ہوئیں اور دو بچیاں تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت سے سرفراز ہوئیں ان بچیوں کو سند فضیلت اور رداۓ فضیلت کے علاوہ گراں قدر انعامات سے نوازا گیا
تمام اہلِ خیر اور صاحب ثروت حضرات سے مخلصانہ گذارش ہے کہ رمضان المبارک کے موقع پر اپنے زکوٰۃ و عطیات کی رقم سے مدرسہ ھذا کا تعاون فرمائیں
فجزاھم اللہ خیر الجزاء
مدرسہ کے اکاؤنٹ کی تفصیل اور کیو آر کوڈ درج ذیل ہے
رقم ارسال فرماکر بذریعہ واٹس ایپ مطلع کرکے رسید حاصل کرلیں
محمد اشرف قاسمی بانی و مہتمم مدرسہ ھذا
واٹس ایپ نمبر 9852747454

15/02/2026

دارالعلوم قاسمیہ اسراہا دربھنگہ بہار میں ختم بخاری شریف کے روح پرور اجلاس میں ماہر فقہ وفتاویٰ مشہور عالم دین حضرت مولانا ومفتی ابوذر صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ استاذ حدیث مدرسہ فلاح المسلمین مدھوبنی ونائب قاضی شریعت وصدر جمیعۃ علماء مدھوبنی طالبات کو بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھا کر سند فضیلت عطا فرماتے ہوئے

13/02/2026

دارالعلوم قاسمیہ اسراہا دربھنگہ بہار میں ختم بخاری شریف کے موقع پر مولانا عبد الناصر سبیلی صاحب بانی و ناظم جامعہ دار السلام اجرا مدھوبنی تعلیم نسواں کے تعلق سے اپنا اظہار خیال پیش کرتے ہوئے

10/02/2026

دارالعلوم قاسمیہ اسراہا دربھنگہ بہار میں ختم بخاری شریف کے موقع پر فارغات طالبات میں سے ایک طالبہ حنا پروین بنت عبد القادر اسراہا کے ذریعے الحمدللہ بڑے ہی خوبصورت انداز میں عبارت خوانی کا منظر اور فقیہ النفس حضرت مولانا مفتی ابوذر صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ کا طالبات کو بخاری شریف کا آخری درس

08/02/2026

دارالعلوم قاسمیہ اسراہا دربھنگہ میں اجلاس ختم بخاری شریف کے موقع پر مدرسہ ھذا کے نائب مہتمم مولانا جاراللہ قاسمی کلمات تشکر اور تعلیم نسواں کی ضرورت واہمیت پیش کرتے ہوئے

05/02/2026

دارالعلوم قاسمیہ اسراہا دربھنگہ میں ختم بخاری شریف کے موقع پر مدرسہ ھذا کی شان میں مشہور شاعر ثناء اللہ صاحب نظم پڑھتے ہوئے

04/02/2026
02/02/2026

دارالعلوم قاسمیہ اسراہا دربھنگہ بہار میں ختم بخاری شریف کے موقع پر فارغات طالبات نے اپنے جذبات واحساسات کو الوداعی ترانہ کی شکل میں نہایت عمدگی اور خوبصورت انداز میں اس طرح پیش کیا کہ سامعین وسامعات کی آنکھیں بھی اشکبار ہو گئیں

Photos from Darul Uloom Qasmia Asraha's post 01/02/2026

دارالعلوم قاسمیہ اسراہا دربھنگہ میں ختم بخاری شریف کے موقع پر دورہ حدیث شریف اور تکمیل حفظ قرآن کریم کی فارغات سند فراغت اور مومنٹو کے ساتھ

Want your school to be the top-listed School/college in Darbhanga?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Villag+P. O-Asraha, Ps-keoti, Dist-Darbhanga
Darbhanga
847121