Jamia Barkat-E-Fatima For Girls جامعہ برکات فاطمہ للبنات اتر دیناج پور

  • Home
  • India
  • Dalkhola
  • Jamia Barkat-E-Fatima For Girls جامعہ برکات فاطمہ للبنات اتر دیناج پور

Jamia Barkat-E-Fatima For Girls جامعہ برکات فاطمہ للبنات اتر دیناج پور Education is the key to success

07/12/2025
07/12/2025

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
نہایت ادب و احترام کے ساتھ عرض ہے کہ ان شاء اللہ 14 دسمبر 2025 بروز اتوار جامعہ برکاتِ فاطمہ للبنات کونال میں ایک اہم تعلیمی پروگرام منعقد ہونے جا رہا ہے۔
اپنے اکابرین کی بارگاہِ عالیہ میں اس بابرکت پروگرام کی قبولیت اور ادارہ کی ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔
اللہ رب العزت آپ کی دعاؤں کو ہمارے حق میں قبول فرمائے۔ آمین۔
بادب و نیازمند
شوکت نعمانی مصباحی
ڈائریکٹر: جامعہ برکاتِ فاطمہ للبنات
کونال، تھانہ دالکولہ، بنگال

06/12/2025

الحمدللہ!برکاتِ فاطمہ کانفرنس کی تیاریاں پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہیں۔ ہر گوشہ، ہر لمحہ، ہر سانس
آپ کی آمد کے انتظار میں ہے۔
دعاؤں کی خوشبو فضا میں بسی ہے،
بیٹیوں کی تعلیم، عصمت و کردار کا پیغام
دلوں تک پہنچانے کے لیے
یہ قافلہ تیار کھڑا ہے…
بس اب کمی ہے تو
آپ کے قدموں کی آہٹ کی…
آپ آئیں گے تو یہ محفل مزید سنور جائے گی
ہم تیار ہیں۔
آپ کا بے قراری سے انتظار ہے۔
تیاریاں مکمل، دل بے قرار… بس آپ کی آمد کا انتظار ہے۔



02/12/2025
علم دوست حضرات سے نہایت مؤدبانہ التماس ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر  Share کریں۔ممکن ہے کہ آپ کے ایک شیئر سے کسی...
02/12/2025

علم دوست حضرات سے نہایت مؤدبانہ التماس ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر Share کریں۔
ممکن ہے کہ آپ کے ایک شیئر سے کسی بچے کا مستقبل روشن ہو جائے۔
اللہ فضل فرماۓ کہ یہ چھوٹا سا عمل ہم سب کے لیے صدقہ جاریہ بن جائے۔
عرض گزار: شوکت نعمانی مصباحی، کونال، دیناج پور

  ڈاکٹر علامہ غلام جابر شمس مصباحی صاحب بانی مجوزہ امام احمد رضا نالج سیٹی کشن گنج بہارگزشتہ پرسو دوپہر میں ڈاکٹر غلام ج...
26/11/2025


ڈاکٹر علامہ غلام جابر شمس مصباحی صاحب بانی مجوزہ امام احمد رضا نالج سیٹی کشن گنج بہار

گزشتہ پرسو دوپہر میں ڈاکٹر غلام جابر شمس مصباحی صاحب سے ان کی قیام گاہ میں خوشگوار ملاقات کا شرف ملا۔ ساتھ نمازِ ظہر ادا کی، دلوں میں سکون، چہروں پر نور اور ماحول میں محبت کا احساس تھا۔ نماز کے بعد کھانے کے لیے انتہائی محبت سے اصرار فرمایا—میں چونکہ پہلے ہی کھانا کھا چکا تھا، اس لیے ادب کے ساتھ معذرت کی۔ پھر بھی ان کا اخلاق، محبت اور مہمان نوازی دل میں نقش ہو گئی۔
اس سعادت مند نشست میں مولانا اویس رضا صاحب (چکلہ گھاٹ) بھی موجود تھے۔ حیرت کی بات یہ کہ یہ پہلی ملاقات تھی، مگر احساس ایسا جیسے برسوں سے پہچان ہو، دل کی قربت اور روح کی ہم آہنگی مزید بزرگوں کا اخلاق کریمہ اسی کو کہتے ہیں۔

ڈاکٹر صاحب کے چہرے پر سادگی، کلام میں سنجیدگی، اور ملتِ اسلامیہ کا درد نمایاں نظر آیا۔ ان کی گفتگو میں اخلاص کی خوشبو، سوچ میں بصیرت، اور انداز میں عاجزی کی روشنی تھی۔ یوں لگا کہ ایک عالم نہیں، علم و اخلاص کا مینار سامنے کھڑا ہے۔

دعا ہے کہ
اللہ تعالیٰ موصوف کو لمبی عمر عطا فرمائے، ان کی خدمات میں برکت عطا فرمائے، اور نالج سیٹی کو ہمیشہ دین و دانش کی روشنی کا مینار بنائے۔
آمین یا رب العالمین

از قلم شوکت نعمانی مصباحی
ڈائریکٹر: جامعہ برکات فاطمہ للبنات کونال تھانہ دالکولہ بنگال

  کی جھلکیاں تصویروں کی زبانیحضور منانی میاں بریلی شریف،حضور سربراہ اعلیٰ جامعہ اشرفیہ، حضور رفیق ملت نجیب میاں سرکار ما...
24/11/2025

کی جھلکیاں تصویروں کی زبانی
حضور منانی میاں بریلی شریف،حضور سربراہ اعلیٰ جامعہ
اشرفیہ، حضور رفیق ملت نجیب میاں سرکار مارہرہ، حضور اویس میاں بلگرام شریف، حضور نعیم ملت جامعہ اشرفیہ اساتذہ اشرفیہ، طلباء اشرفیہ اور عوام اہلسنت زندہ باد۔۔۔ سلامت رہیں آباد رہیں

اللہ عزوجل بزرگوں سایہ بلند فرمائے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
یکے از گداۓ حافظ ملت
شوکت نعمانی مصباحی
ڈائریکٹر جامعہ برکات فاطمہ للبنات کونال تھانہ دالکولہ ضلع اتر دیناج پور

Address

Dalkhola
733209

Telephone

+917860629669

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Barkat-E-Fatima For Girls جامعہ برکات فاطمہ للبنات اتر دیناج پور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Jamia Barkat-E-Fatima For Girls جامعہ برکات فاطمہ للبنات اتر دیناج پور:

Shortcuts

Share