نحو صرف گفتگو

نحو  صرف گفتگو 🌹🌹 نحو صرف گفتگو 🌹🌹




۔

18/07/2026

أُتْرُكْ اور ذَرْ
یہ دونوں صیغے امر حاضر معروف کے ہیں ۔ یعنی کسی چیز کو بالقصد چھوڑ نا
لیکن دونوں میں یہ فرق بیان کیا جاتا ہے کہ أُتْرُكْ کا معنی ہے کہ مطلقاً کسی چیز چھوڑ دینا چاہے ناراضگی سے ہو یا نہ ہو یا کسی اور وجہ سے ہو
جبکہ ذَرْ کا معنی ہے کہ کسی چیز سے ناراض ہو کر اس کو چھوڑ دینا ۔ خلاصہ یہ ہے کہ دونوں کے درمیان عام و خاص مطلق کی نسبت ہے
أُتْرُكْ اعم مطلق اور ذَرْ خاص مطلق ۔۔

18/07/2026
09/06/2026

کچھ طلبہ ایسے ہوتے ہیں کہ کتاب کے ساتھ متصل تو ہوتے ہیں، مگر عمل سے منفصل۔

07/06/2026

مدارس کے ماحول میں ایک مشہور مزاحیہ جملہ بھی بولا جاتا ہے:
"نحو پڑھی تو معلوم ہوا کہ غلطی میری نہیں، اعراب کی تھی!" 😄📚

06/06/2026

ترکیب
َنَوْمُ الصُّبْحِ يَمْنَعُ الرِّزْق

نَوْمُ " مضاف "الصُّبْحِ" مضاف الیہ مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر جملہ اسمیہ ہو کر مبتدأ"يَمْنَعُ" فعل مضارع معروف صیغہ واحد مذکر غائب اس میں‌ هو ضمیر فاعل "الرِّزْق"مفعول بہ
فعل مضارع اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر خبر
مبتدأ اپنے خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا

04/06/2026

مصدر کی اقسام
مصدر سماعی اور قیاسی
مصدر حقیقی اور صناعی
مصدر صریح اور مؤول
مصدر بمعنی فاعل مصدر بمعنی مفعول

01/06/2026

حال کی حالت ہر حال میں نصبی ہے

31/05/2026

نظم برائے نحو
عربی گرامر
..................................................................................................................................................

اسم فعل, حرف لفظ کی اقسام ہیں
تینوں سے مل کر بنتے کلام ہیں

مركب مفيد سے ہے ہر کوئی مستفید
مركب ناقص کو سمجھنے میں ناکام ہیں

نہ بدل سکا کوئی مبنی کے آخر کو
معرب پر آتی حرکتیں تمام ہیں

معرفہ نے خاص کر دیا ہے ورنہ
نکرہ کی نظر میں تو سب عام ہیں

مؤنث نہ ہوا تو یقینا مذکر ہی ہوگا
تیسری جنس کے انسان یہاں گمنام ہیں

فاعل چھپ بھی جاتا ہے کبھی فعل میں
پر مفاعیل آتے ہمیشہ سر عام ہیں

نعم, حبذا سبب ہیں دل کی تسکین کا
بئس, ساء فقط وجہ درد و آلام ہیں

حال کی حالت ہر حال میں نصبی ہے
مگر ذوالحال کے مختلف احکام ہیں

عندي عشرون کی آئی سمجھ درھما سے
دور تمييز نے کیئے سارے ابہام ہیں

مبتداء تو وہی ہے جو آئے ابتداء میں
خبر پر پہلے آئے کے بھی الزام ہیں

موصوف صفت میں دوری بھی ہے ممکن
مضاف, مضاف الیہ میں فاصلے حرام ہیں
...................................................................................................................................................

مشہور نحاۃ۔      اس علم کے مشہور آئمہ اور ماہرین ۔
31/05/2026

مشہور نحاۃ۔ اس علم کے مشہور آئمہ اور ماہرین ۔

۔                                    علم نحو کا مقصد
30/05/2026

۔ علم نحو کا مقصد

Address

Dalgaon

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نحو صرف گفتگو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category