Darul uloom Ahle sunnat ashrafia & Ashraful banaat

Darul uloom Ahle sunnat ashrafia & Ashraful banaat Darul uloom Ahle sunnat ashrafia & Ashraful banaat Run by -mormugao Sunni federation verna goa

18/10/2025
*دارالعلوم اہلِ سنت اشرفیہ و اشرف البنات، کورتالیم اویرنا گوا میں عظیم الشان پیرنس میٹنگ کا انعقاد* علم و اخلاق کی خوشبو...
05/10/2025

*دارالعلوم اہلِ سنت اشرفیہ و اشرف البنات، کورتالیم اویرنا گوا میں عظیم الشان پیرنس میٹنگ کا انعقاد*

علم و اخلاق کی خوشبو سے مہکی ہوئی سرزمین گوہ پر آج بروز پانچ اکتوبر 2025ء کو دارالعلوم اہلِ سنت اشرفیہ و اشرف البنات ویرنا گوا میں ایک نہایت پُروقار اور بابرکت پیرنس میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا یہ محفل علم، تربیت اور روحانیت کے حسین امتزاج سے آراستہ تھی، جس میں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے والدین اور اساتذۂ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔

اس بابرکت موقع پر جن طلبہ و طالبات نے ششماہی امتحانات میں پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا، انہیں انعامات و تحائف سے نوازا گیا اور ان کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ طلبہ کی کامیابی پر والدین اور اساتذہ کے چہرے خوشی اور فخر سے دمک رہے تھے تقریب میں معزز علمائے کرام و اساتذہ کی شرکت نے پروگرام کو روحانی جِلا عطا کی۔
شرکائے مجلس میں
صدر المدرسین مفتی طارق انور صاحب قبلہ مصباحی،قاری عبدالکلام صاحب
مولانا محبت علی صاحب قبلہ
مولانا نسیم القادری صاحب قبلہ
مولانا ذالفقار القادری صاحب
اور دیگر جید علمائے کرام شامل تھے۔
اسی طرح ادارے کے فعال و مخلص افراد میں حاجی عبدالودود بھائی (سکریٹری) اور عارف بھائی (انچارج) بھی موجود رہے، جنہوں نے اپنے حسنِ انتظام اور علمی ذوق سے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

مقررینِ کرام نے اپنے پُراثر خطابات میں علم کی اہمیت، تربیتِ اولاد، اور دینی ماحول کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے فرمایا کہ دارالعلوم اہلِ سنت اشرفیہ و اشرف البنات گوہ کی سرزمین پر علم و عمل کا وہ مینارِ نور ہے، جو نئی نسل کو قرآن و سنت کی روشنی میں مضبوط ایمان، پاکیزہ کردار اور دینی شعور عطا کر رہا ہے۔

ادارے کی خصوصیات میں یہ بات نمایاں ہے کہ یہاں دینی و عصری تعلیم دونوں کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔
یہ ادارہ بالخصوص طالبات کی تعلیم و تربیت کے لیے نہایت اعلیٰ و منظم نظام کے تحت مصروفِ خدمت ہے۔

یہاں مختلف شعبہ جات قائم ہیں، مثلاً:

شعبۂ تخصص فی العقائد

شعبۂ درسِ نظامی للبنات

شعبۂ دنیات و عصری تعلیم

شعبۂ تحفیظ و تجوید القرآن الکریم
مزید برآں، ایک منسلک اسکول بھی موجود ہے جہاں دینی کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
الحمدللہ، دارالعلوم اہلِ سنت اشرفیہ و اشرف البنات آج اپنی انتھک علمی و تعلیمی خدمات کے باعث گوہ کی شناخت بن چکا ہےیہاں نہ صرف مقامی طلبہ و طالبات علم حاصل کر رہے ہیں بلکہ مختلف معروف مدارس کے فارغین بھی تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں، جو اس ادارے کی علمی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
آخر میں اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ رب العزت اس ادارے کو مزید ترقی، استحکام، اور قبولیت عطا فرمائےاس کے بانیان، اساتذہ، طلبہ و طالبات، اور معاونین کو دین و دنیا کی بھلائیاں نصیب کرے،
اور اس مرکزِ علم و عرفان کو تا قیامت روشنی و رہنمائی کا منبع بناے.

از *قلم مولانا احمد رضا ثقافی*

04/09/2025

"اس بار عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب پندرہ سو سالہ عظیم تاریخ کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگی کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ کے مطابق ڈھالیں۔ ایک حدیث مبارکہ ہے کہ ''تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو دوسروں کے لیے فائدہ مند ہو۔'' آئیے اس عظیم موقع پر ہم سب مل کر ایک دوسرے کے لیے محبت، اخوت اور خدمت کا جذبہ بیدار کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔"

Happy independence day Almadina hige School cortalim verna goa
15/08/2025

Happy independence day Almadina hige School cortalim verna goa

30/07/2025

Students of Darul uloom Ahle Sunnat ashrafia & Ashraful banaat cortalim verna y

Students from Almadina high School cortalim verna goa  online met with the Chief Minister of Goa.
13/07/2025

Students from Almadina high School cortalim verna goa online met with the Chief Minister of Goa.

Congratulations 🎉🎊
21/06/2025

Congratulations 🎉🎊

"We are deeply saddened by the tragic plane crash in Ahmedabad. Our thoughts and prayers are with the victims and their ...
13/06/2025

"We are deeply saddened by the tragic plane crash in Ahmedabad. Our thoughts and prayers are with the victims and their families."

Address

Cortalim

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul uloom Ahle sunnat ashrafia & Ashraful banaat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category