Darul Uloom Razvia Misbahul Islam Educational Trust

Directions

Darul Uloom Razvia Misbahul Islam Educational Trust Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Darul Uloom Razvia Misbahul Islam Educational Trust, Educational consultant, Karah Nemat tola, Chhapra.

26/08/2026

دارالعلوم رضویہ مصباح الاسلام ایجوکیشنل ٹرسٹ نعمت ٹولہ بنیاپور چھپرہ

دارالعلوم رضویہ مصباح الاسلام ایجوکیشنل ٹرسٹ نعمت ٹولہ بنیاپور چھپرہ بہار ،،میں،، ۔ جشن یوم آزادی ۔
15/08/2026

دارالعلوم رضویہ مصباح الاسلام ایجوکیشنل ٹرسٹ نعمت ٹولہ بنیاپور چھپرہ بہار ،،میں،، ۔ جشن یوم آزادی ۔

10/08/2026

*دارالعلوم رضویہ مصباح الاسلام، ایجوکیشنل ٹرسٹ ،نعمت ٹولہ، بنیاپور، چھپرہ،میں ،طلبائے بزم رضائے مصطفی، کی طرف سے عرسِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃ اللہ علیہ* *کا اہتمام*

الحمد للہ آج
*25* *صفر المظفر 1448ھ*
9 */اگست ،2026* ء*
کی وہ مبارک تاریخ ہے جس دن عالمِ اسلام بالخصوص اہلِ سنت و جماعت ایک عظیم عاشقِ رسول ﷺ، بلند پایہ عالم، فقیہ، محدث، مفسر اور محبِ مصطفیٰ ﷺ، یعنی امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کے وصال کی یاد میں آپ کا عرسِ مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں
، اسی سلسلہ کو بر قرار رکھتے ہوئے *دارالعلوم رضویہ مصباح الاسلام* کے اساتذہ و طلباء نے
بھی عرسِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کرنے کی سعادت حاصل کیا
۔ اس موقع پر *دارالعلوم* کے اساتذہ و طلباء نے
اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی علمی خدمات
یعنی وہ علوم جو اللہ تعالیٰ نے سیدی امام احمد رضا خان قادری بریلوی علیہ الرحمۃ کونوازا تھا۔،، فقہ، حدیث، تفسیر، اصولِ فقہ، عقائد، منطق، فلسفہ، ریاضی، فلکیات،جفر ،اور دیگر علوم ۔ بالخصوص فتاویٰ رضویہ جوآج علماء و طلبہ کے لیے ایک گراں قدر علمی خزانہ ہے،:، پیش کرنے کی کوشش کی ۔پھر خصوصی خطاب کے لئے *باہر سے آئے ہوئے مہمان، خطیب ذی وقار حضرت حافظ و قاری فیضان رضا صاحب خطیب و امام جامع مسجد میر شکاری* *ٹولہ* ،، نے اعلیٰ حضرت کے علم کے کچھ پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ
آپ نے مشکل سے مشکل مسائل کو قرآن و سنت اور فقہِ اسلامی کی روشنی میں حل فرمایا اور ہر دور کے مسلمانوں کی رہنمائی فرمائی، پھر *دارالعلوم کے مؤقر اساتذہ حضرت مولانا حافظ تبریز عالم صاحب وحضرت حافظ و قاری محمد عاقل اظہر صاحب نے*

*عشقِ رسول ﷺ ،*

اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت کا سب سے روشن پہلو عشقِ رسول ﷺ ہے۔ آپ کی زندگی کا ہر گوشہ محبتِ مصطفیٰ ﷺ اور ادبِ رسول ﷺ سے معمور تھا،،:

کو سامعین کے رو برو پیش کئے،
*پھر*
آپ کا نعتیہ مجموعہ۔ *حدائقِ بخشش* ۔
عشقِ رسول ﷺ کا ایک عظیم شاہکار ہے، جس نے برصغیر کے مسلمانوں کے دلوں میں محبتِ مصطفیٰ ﷺ کی شمع روشن کی، اور لوگوں کے قلوب و اذہان کو آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا مسکن بنادیا ۔۔
یہ باتیں، *دارالعلوم ھذا کے روح رواں نباض قوم و ملت ناشر مسلک اعلیٰ حضرت، حضرت مولانا محمد شکیل احمد قادری مصباحی نے* فرمائی

اس کے بعد
*عرسِ اعلیٰ حضرت کا حقیقی پیغام*
*مہمان خصوصی*
*فاضل جلیل حضرت مولانا محمد عزرائیل صاحب قبلہ خطیب و امام جامع مسجد، پیارے پور، نے ، یوں* *بیان کیا*
عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم
قرآنِ کریم سے اپنا تعلق مضبوط کریں
سنتِ رسول ﷺ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں
شریعتِ مطہرہ کی پابندی کریں۔
علمِ دین حاصل کریں اور دوسروں تک پہنچائیں
اپنے اخلاق و کردار کو بہتر بنائیں۔
نئی نسل کو دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ کریں۔
*اختتامیہ*
*بعد صلوٰۃ و سلام 2/بجکر38، منٹ پرقل شریف کا آغاز ہوا*
*پھردارالعلوم رضویہ مصباح الاسلام ایجوکیشنل ٹرسٹ کے خادم خاص* *حضرت مولانا محمد شکیل احمد قادری کے رقت آمیز دعاء* پر محفل اختتام پذیر ہوئ ۔
۔
اللہ تعالیٰ ، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے درجات بلند فرمائے، ان کے فیوض و برکات سے ہمیں مستفیض فرمائے، ہمیں سچا عشقِ رسول ﷺ نصیب فرمائے شریعت و سنت پر ثابت قدم رکھے اور *دارالعلوم رضویہ مصباح الاسلام کو* دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔
آمین بجاہِ سید المرسلین ﷺ
*منعقد کنندگان* : *طلبائے بزم رضائے مصطفى دارالعلوم ھذا*
*العارض ۔۔ (حافظ)محمد محتشم رضا ابن محمد شکیل احمد قادری*

09/08/2026

دارالعلوم رضویہ مصباح الاسلام میں منعقد اس بابرکت پروگرام میں اسی مدرسے کے ایک ہونہار اور قابل فخر طالبِ علم، عزیزم حافظ شہروز رضا اعلٰی حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے

08/08/2026
22/06/2026

Zikr e shohoda e karbala. In Darul uloom razvia misbahul islam educational trust Nemat tola , baniyapur, saran

Darul Uloom Razvia Misbah-ul-Islam Educational Trust Nemat Tola Baniapur Chhapra Biharدارالعلوم رضویہ مصباح الاسلام ایجو...
13/02/2026

Darul Uloom Razvia Misbah-ul-Islam Educational Trust Nemat Tola Baniapur Chhapra Bihar
دارالعلوم رضویہ مصباح الاسلام ایجوکیشنل ٹرسٹ نعمت ٹولہ بنیاپور چھپرہ بہار

آہ، اہل سنت وجماعت کا ایک اور ستارہ ٹوٹ گیا افسوس ناک اور اندوہناک خبر جناب حضرت حافظ صدام حسین مانپوری کے ذریعے معلوم ہ...
26/01/2026

آہ، اہل سنت وجماعت کا ایک اور ستارہ ٹوٹ گیا
افسوس ناک اور اندوہناک خبر جناب حضرت حافظ صدام حسین مانپوری کے ذریعے معلوم ہوئ کہ استاذ الاساتذہ فخر القراء حضرت حافظ سرفراز نعیمی صاحب قبلہ استاذ جامعہ اشرفیہ احسن العلوم مانپور چھپرہ کا انتقال برملا ہو چکا ہے
انا للہ وانا الیہ راجعون
کیا خبر تھی کہ اچانک حادثہ یہ ہو جائے گا ۔۔
حضرت کا یوں اچانک جانا یقینا اہل سنت کا عظیم خسارہ ہے مگر ، اللہ کی مرضی کے آگے ہم سب سرنگوں ہیں
دعاء ہے اللہ سبحانہ وتعالٰی کی بارگاہ میں کہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم اور غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے صدقے حضرت کی مغفرت فرمائے اور لواحقین وجملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق مرحمت فرمائے آمِین

شریک غم ۔۔ محمد شکیل احمد قادری مصباحی، خادم دارالعلوم رضویہ مصباح الاسلام ،نعمت ٹولہ، بنیاپور، چھپرہ، بہار
٦شعبان المعظم ١٤٤٧ھ
26/جنور ی2026ء

'یوم جمہوریہ' دارالعلوم رضویہ مصباح الاسلام نعمت ٹولہ بنیاپور چھپرہ بہار
26/01/2026

'یوم جمہوریہ' دارالعلوم رضویہ مصباح الاسلام نعمت ٹولہ بنیاپور چھپرہ بہار

19/01/2026

Annual exam th 19/01/26 in Darul uloom Razvia Misbahul islam Educational Trust. Nemat tola Baniapur Chhapra Bihar

Address

Karah Nemat Tola
Chhapra
841403

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Uloom Razvia Misbahul Islam Educational Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share