Al-Qur'an Teaching Circle

Al-Qur'an Teaching Circle

Share

Teacher || Teaching Experience in Quran, Fiqh, Hadith, Islamic Manners and Ethics, Duas and More.

02/01/2026

Last day of Islamic winter camp

02/01/2026

📄 رپورٹ

🌟 Five Day Islamic Winter Camp – Special Programme 🌟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے Bokaro Islamic Center کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والا
اسلامک ونٹر کیمپ 2025-26
کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ یہ کیمپ پانچ دنوں پر مشتمل تھا، جس کا آخری دن بروز جمعرات، یکم جنوری 2026 کو ایک خصوصی، جامع اور بامقصد پروگرام کی صورت میں منعقد کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز

پروگرام کا بابرکت آغاز سورۃ الفاتحہ کی تلاوت سے ہوا، جو کہ نہایت خوش الحانی اور ادب کے ساتھ پیش کی گئی۔

کیمپ کے دوران دی گئی تعلیم و تربیت اور پیشکش

اسلامک ونٹر کیمپ کے دوران بچوں کو دینی، اخلاقی اور سماجی تربیت دی گئی، جس کا عملی مظاہرہ آخری دن کے پروگرام میں کیا گیا۔ بچوں نے درج ذیل سرگرمیوں میں حصہ لیا:

سورۃ الفاتحہ
سورۃ الاخلاص
حمد و نعت
تعوذ و تسمیہ
اسلامی نظمیں
سنہری اقوال
دعا

اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات کی تقسیم (Prize Distribution) کا اہتمام کیا گیا،

والدین کی شمولیت

اس پروگرام میں 30 سے زائد بچوں نے بھرپور شرکت کی، اور والدین و سرپرستوں کی قابلِ قدر تعداد بھی موجود رہی۔ والدین کی شرکت نے بچوں کے حوصلے بلند کیے اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔

ریلی (Rally)

پروگرام کا ایک اہم اور قابلِ تحسین حصہ ریلی تھا، جو
Bokaro Islamic Center کے مین گیٹ سے شروع ہو کر
شہنائی پلازہ،
وہاں سے مین روڈ،
اور پھر جناب نیر صاحب کے گھر تک نکالی گئی۔

یہ ریلی صفائی اور پاکیزگی نیز سڑک کے حقوق (Rights of Road) کے موضوع پر تھی، جس میں بچوں نے نہایت نظم و ضبط اور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور عوام میں مثبت پیغام پہنچایا۔

پول لنچ

پروگرام کے اختتام پر پول لنچ (Share & Care) کا اہتمام کیا گیا،

انعقاد

یہ مکمل پروگرام CIO کی جانب سے منعقد کیا گیا، جس میں تمام منتظمین، اساتذہ، رضاکاروں اور ارکان و کارکنان نے بھرپور تعاون کیا۔

اختتامیہ

آخر میں ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار فرمایا۔ ہم تمام اساتذہ، والدین، بچوں، منتظمین اور ارکان و کرکنان کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کی محنت اور تعاون سے اسلامک ونٹر کیمپ 2025-26 ایک کامیاب اور یادگار پروگرام ثابت ہوا۔

والسلام
انتظامیہ

Bokaro Islamic Center

31/12/2025
31/12/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اس سردیوں کی چھٹیوں میں آپ کے بچوں کے لیے ایک خصوصی پیشکش! ❄️📚

"دین کی بنیادی تعلیمات" اسلامی ونٹر کیمپ

🌷 سکھیں گے:
· وضو اور غسل کا صحیح طریقہ اور اہم مسائل
· نماز کا مکمل عملی طریقہ، فرائض، واجبات اور سنتیں
· نماز میں پڑھی جانے والی سورتیں، دعائیں اور اذکار
· روزمرہ کے اسلامی آداب اور اخلاقی تربیت
· بنیادی انگلش بولنے اور پڑھنے کی مشق

🎯 خاص بات:
کلاس 1 سے 10 تک کے تمام طالب علم، کسی بھی اسکول سے ہوں، شرکت کر سکتے ہیں۔

🕌 کورس کے اہم حصے:
1️⃣ وضو و غسل کے احکام
2️⃣ نماز کی عملی مشق
3️⃣ دعاؤں اور سورتوں کی یاددہانی
4️⃣ اسلامی آداب اور اخلاقی تربیت
5️⃣ بنیادی انگلش مشق

آؤ محبت عام کریں
چھٹیوں کے دنوں کو قیمتی بنائیں! آپ کے بچے نہ صرف دین کی بنیادی باتیں سیکھیں گے بلکہ عملی مشق کے ذریعے انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنا سکیں گے۔

31/12/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اس سردیوں کی چھٹیوں میں آپ کے بچوں کے لیے ایک خصوصی پیشکش! ❄️📚

"دین کی بنیادی تعلیمات" اسلامی ونٹر کیمپ

🌷 سکھیں گے:
· وضو اور غسل کا صحیح طریقہ اور اہم مسائل
· نماز کا مکمل عملی طریقہ، فرائض، واجبات اور سنتیں
· نماز میں پڑھی جانے والی سورتیں، دعائیں اور اذکار
· روزمرہ کے اسلامی آداب اور اخلاقی تربیت
· بنیادی انگلش بولنے اور پڑھنے کی مشق

🎯 خاص بات:
کلاس 1 سے 10 تک کے تمام طالب علم، کسی بھی اسکول سے ہوں، شرکت کر سکتے ہیں۔

🕌 کورس کے اہم حصے:
1️⃣ وضو و غسل کے احکام
2️⃣ نماز کی عملی مشق
3️⃣ دعاؤں اور سورتوں کی یاددہانی
4️⃣ اسلامی آداب اور اخلاقی تربیت
5️⃣ بنیادی انگلش مشق

چھٹیوں کے دنوں کو قیمتی بنائیں! آپ کے بچے نہ صرف دین کی بنیادی باتیں سیکھیں گے بلکہ عملی مشق کے ذریعے انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنا سکیں گے۔

30/12/2025

Second Day of Islamic Winter Camp

Want your school to be the top-listed School/college in Bokaro Steel City?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Street 15
Bokaro Steel City
827008