Refa Public School Bauraha-9, Banailipatti, Supaul BR I مدرستہ الرفاع

  • Home
  • India
  • Birpur
  • Refa Public School Bauraha-9, Banailipatti, Supaul BR I مدرستہ الرفاع

Refa Public School Bauraha-9, Banailipatti, Supaul BR I       مدرستہ الرفاع مدرستہ الرفاع بوراہا پورب۔ وارڈ نمبر 9، بنیلیپٹی سپول بہار ۔
Official page of
Refa Public School Bauraha East ward-09, Banailipatti, Supaul Bihar

07/03/2026
مدرسۃ الرفاع ایک تعارف بسم اللہ الرحمن الرحیم*مدارس اسلامیہ کی تاریخ*دینی مدارس کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی کہ اسلام۔ ...
02/03/2026

مدرسۃ الرفاع ایک تعارف

بسم اللہ الرحمن الرحیم
*مدارس اسلامیہ کی تاریخ*

دینی مدارس کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی کہ اسلام۔ دراصل نبیوں اور رسولوں نے اللہ تعالی کی باتوں کو بندوں تک منتقل کیا اور اسے منتقل کرنے کیلئے انہوں نے قول وعمل کا سہارا لیا، مدارس اسلامیہ کی طرز تعلیم انہی نبوی طرز پہ گامزن ہے۔ مدارس اسلامیہ میں جہاں دین کی بنیادی باتوں کو سمجھنے کیلئے ایک مضبوط نصاب ہے وہیں باعمل علماء کی بڑی تعداد موجود ہے جنہیں دیکھ کر، سن کر اور جن کے سایہ میں پرورش پاکر دین کے علمبردار پروان چڑھتے ہیں۔
اس بات سے کبھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ مسجدوں، عیدگاہوں کے ائمہ، اور جنازہ پڑھانے والے امام یہی مدارس تیار کرتے ہیں، آج بھی نکاح خوانی کیلئے یہیں کے فارغین بلائے جاتے ہیں۔ لہذا مدارس کے وجود اور اس کی اہمیت سے قطعی انکار ناممکن ہے۔
دینی مدارس وہ پاور ہاؤس ہیں جہاں سے مسلمانوں کے محلے کسی نہ کسی صورت میں جڑے رہتے ہیں، اس اعتبار سے مدارس مسلمانوں میں مرکزیت پیدا کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ انہیں مدارس کے دم سے جلسے جلوس وعظ ونصیحت، فتویٰ اور قضاء کے حلقے قائم ہیں۔ یہ غیر سرکاری ادارے مسلمانوں کے عظیم ترین مشن کا حصہ ہیں جو آگے چل کر صفہ سے جڑ جاتے ہیں۔
*مدرسۃ الرفاع* بوراہا، بنیلی پٹی، بسنت پور بیرپور سپول بہار انہیں مدارس کے خاندان سے وابسطہ ایک ادارہ ہے جو اپنے اسلاف کی روایتوں کو برقرار رکھنے میں گامزن ہے۔

*محل وقوع:*
چار چھوڑے بڑے محلوں پہ مشتمل ادارہ جس کی آبادی تقریبا 250 گھروں پہ مشتمل ہے، اس کے ارد گرد کوئی مدرسہ موجود نہیں ہے۔ یہاں سے دو کلومیٹر کے فاصلہ پہ سرحد نیپال کے اندر ایک ادارہ جامعہ ضیاء العلوم کے نام سے قائم ہے۔ ہند ونیپال کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ کا اثر جانبین کے وابستگان پہ بھی پڑتا ہے، ممکن ہے کہ آگے چل کر سرحد سیل کر دی جائے اور یہاں کے بچے جامعہ ضیاء العلوم کی خدمات سے محروم ہوجائیں، اس کے متبادل کے طور پہ محلہ کے چند مخلص نوجوان اور روشن خیال لوگوں نے مل کر 25 اگست 2020ء کو مدرسۃ الرفاع کا قیام عمل میں آیا ہے۔ یوں بھی جامعہ ضیاء العلوم اعلیٰ تعلیم کیلئے معروف ہے جبکہ مدرسۃ الرفاع میں درجہ پنجم تک ہی تعلیم کا نظم ہے یعنی پرائمری لیول تک۔ جامعہ ضیاء العلوم کے علاوہ تقریبا پانچ کلومیٹر کے دائرہ میں کوئی مدرسہ نہیں ہے جہاں پہ مسلمانوں کے بچے دینی تعلیم حاصل کر سکیں۔

*مدرسۃ الرفاع کا قیام:*
یہ محلہ سو سال قبل سے ہی علاقہ ٹاپو میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے، چوراسی کے مرڑ بھٹائی مرڑ کی زمین پہ یہ ادارہ قائم ہے۔ بھٹائی مرڑ کے بیٹے حاجی عبداللہ رحمۃ اللہ علیہ بھیروگنج عیدگاہ اور جامع مسجد خان ٹولہ کے تاحیات امام رہے، ان کے صاحبزادے حاجی الیاس صاحب نے مدرسہ کیلئے زمین وقف کی جس پہ یہ ادارہ اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

*آمدنی کے ذرائع:*
ادارہ کے پاس آمدنی کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں ہے لوگوں کے ماہانہ تعاون اور معمولی فیس جات سے اخراجات مکمل ہوتے ہیں۔ ان محلوں سے کچھ نوجوان قطر میں مزدوری کرتے ہیں جو ادارہ کی ترقی کیلئے اپنے خون پسینے کی کمائی سے ماہانہ تعاون کرتے ہیں جس سے ادارہ پھل پھول رہا ہے۔ اللھم زد فزد، اللھم تقبل جھدم ۔
ان نوجوانوں کی کوششوں سے اور علاقہ کے مخیر حضرات کی محنت اور تعاون سے 10 کمروں پہ مشتمل ایک دومنزلہ پختہ مکان کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جو ان کے خلوص اور محنت کو ظاہر کرتی ہے۔
کل تعداد طلباء طالبات: 315
کل معلمین: 11
ماہانہ اخراجات بذریعہ تعاون : -/96000
ماہانہ اعانت بذریعہ فیس جات: -/55000

*اپیل*
محترم خواتین وحضرات !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
*مدرسۃ الرفاع* بوراہا بنیلی پٹی سپول بہار اب آپ کیلئے محتاج تعارف نہیں رہا، آپ اس ادارہ سے اب واقف ہوگئے، سوشل میڈیا کے اس دور میں آپ کسی جگہ سے بھی بیٹھ کر اس ادارہ کی کارکردگی اور اخراجات سے متعلق واقفیت حاصل کرسکتے ہیں۔ لہذا ادارہ آپ کی توجہ اپنی جانب مبزول کرنا چاہتاہے۔
آپ حضرات میں سے جو لوگ صاحب ثروت ہیں، ادارہ کو گود لینے کی کوشش کریں، ہمارے ایک استاد کی تنخواہ، آدھی تنخواہ، غیرمستطیع طلباء کی فیس، ماہانہ مستقل اعانت الغرض بہت سارے طریقے ہیں جس سے آپ ادارہ کو مستحکم کر سکتے ہیں ۔
میں آپ حضرات سے مؤدبانہ التماس کرتا ہوں کہ صدقات وخیرات کرتے وقت ہمارے ادارہ کو بھی یاد رکھیں گے اور اگر ہمارا کوئی محصل آپ کے دروازے پہ دستک دے تو ہماری ہمت افزائی فرمائیں گے۔
اِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَۙ ( التوبہ:۱۲۰)۔ بیشک اللہ نیکی کرنے والوں کے اجر کوضائع نہیں فرماتا۔(بلکہ اس کا بہترین بدلہ دیتا ہے)
جزاکم اللہ سبحانہ وتعالی الجنہ۔

آپ کا خادم
محمد اسرافیل رشادی
موبائل نمبر : 917463954685+

Run & Managed by;

*REFA EDUCATIONAL & WELFARE TRUST*

BANK: HDFC BANK
BRANCH: BIRPUR
A/C No. 50200082106287
IFSC CODE: HDFC0005833

02/03/2026
15/02/2026

Address

Bauraha East Ward/09
Birpur
854340

Opening Hours

Monday 7am - 1pm
Tuesday 7am - 1pm
Wednesday 7am - 1pm
Thursday 7am - 11:30pm
Saturday 7am - 1pm
Sunday 7am - 1pm

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Refa Public School Bauraha-9, Banailipatti, Supaul BR I مدرستہ الرفاع posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category