26/01/2026
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آج مورخہ ٢٦ جنوری ٢٠٢٦ کو دارالعلوم غریب نواز سبھاش پورہ بیکانیر میں
یوم جمہوریہ بڑی شان سے منایا گیا جس میں سب سے پہلے پرچم کشائی کی گئی بعدہ دارالعلوم ہذا کے طلبائے کرام نے قومی ترانے پڑھے، مفتی جمیل احمد نقشبندی اشفاقی مہتمیم دارالعلوم ہذا نے یوم جمہوریہ پر روشنی ڈالتے ہوئے مختصر بیان فرمایا
اس موقع پر خصوصی مہمان شیام سنگھ ہاڈلا، ادارے کے صدر جناب الحاج شمس الدین صاحب بھٹو ،جناب حاجی فضل حق پٹواری صاحب ،جناب حاجی عطاء الرحمن صاحب ،جناب حاجی جہانگیر صاحب اور دارالعلوم ہذا کے اساتذہ کرام حضرت قاری عبد الرحمن صاحب،حضرت مولانا رفیق عالم اشفاقی صاحب موجود رہے
اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ مولی کریم وطن عزیز کو شاد و آباد رکھے
آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
طالب دعا
محمد نظام الدین قادری
خادم دارالعلوم ہذا
25/01/2026
سالانہ امتحان
دار العلوم غریب نواز سبھاش پورہ
بیکانیر راجستھان
28/12/2025
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ بحمد تعالیٰ
بروز ہفتہ ٦ رجب ا لمرجب ١٤٤٧ه کو دارالعلوم غریب نواز سبھاش پورا ،بیکانیر
میں عرس خواجہ غریب نواز رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ کی مناسبت سے ایک مختصر محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں دارالعلوم ہذا کے ہونہار طالب علم نعیم الدین نے تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز کیا بعدہ دیگر طالبان علوم نبویہ نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وسلم و شان خواجۂ بزرگ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادتیں حاصل کی
علمائے کرام کے اصلاحی بیان نے محفل میں چار چاندلگا دیے
آخر میں حضرت علامہ مولانا مفتی جمیل احمد نقشبندی اشفاقی مہتمم دارالعلوم ہذا نے حضور خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی اس موقعے پر
حضرت مولانا دین محمد صاحب خطیب و امام تاج المسجد سبھاش پورا ،حضرت مولانا مقبول صاحب خطیب و امام مسجد بھٹوں کا محلہ، حضرت قاری محمد عارف صاحب خطیب و امام مسجد رنگریزان بیکانیر، حضرت مولانا سراج الدین صاحب،حضرت قاری عبد الرحمن صاحب، حضرت مولانا عرفان صاحب ،حاجی فضل حق پٹواری صاحب سبھاش پورا، منگتو خاں کرمیسر ،کنور نیاز محمد ،نثار بھائی سبھاش پورا دیگر عوام الناس رونق محفل رہے اس کے بعد سلام ودعا کے
ساتھ محفلِ پاک کا اختتام ہوا
فقط والسلام
رپورٹ محمد نظام الدین قادری
خادم دارالعلوم ہذا
06/10/2025
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ
دارالعلوم غریب نواز سبھاش پورا ،بیکانیر راجستھان
یہ ادارہ بیکانیر ڈیویژن کا منفرد اور ممتاز دینی تعلیمی ادارہ ہے جہاں ایک ہی چھت کے نیچے دینی و عصری علوم کا معقول انتظام ہے
اس وقت ادارے میں کوئی دو سو طلبہ زیر تعلیم ہیں جن
میں سو طلبہ مستقل سکونت پذیر ہیں جبکہ سو طلبہ اپ ڈاؤن کرتے ہیں