Jamia Islamia, Bhatkal

Jamia Islamia, Bhatkal An Islamic educational institute in Bhatkal, affilated to Nadwatul Ulama, Lucknow. Patron: Moulana Syed Rabey Hasani Nadwi.

20/08/2026
Student ResultName: Abu Bakr Siddique Naite Level: Master’sDepartment: Tafsir and Qur’anic SciencesEnrollment Status: Ne...
20/08/2026

Student Result
Name: Abu Bakr Siddique Naite
Level: Master’s
Department: Tafsir and Qur’anic Sciences
Enrollment Status: New Student
Seat Number: 104
Result: Passed
Total Marks: 829 (92.11%)
Grade: Excellent ⭐
📍Jamia Azhar University Egypt 🇪🇬

🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳*”جنگِ آزادی میں مسلمانوں کا کردار” کے عنوان سے مکتب جامعہ اسلامیہ نوائط کالونی میں بچوں کے لیے خوبصور...
15/08/2026

🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳
*”جنگِ آزادی میں مسلمانوں کا کردار” کے عنوان سے مکتب جامعہ اسلامیہ نوائط کالونی میں بچوں کے لیے خوبصورت جلسے کا انعقاد*

https://youtu.be/dWKTCE-YbOg?si=KRdiIJ05drKffP_P

بچوں کو ہندوستان کی تاریخ سے واقف کرانے اور ہندوستان کی آزادی کے لیے مسلمانوں کی جدوجہد اور قربانیوں سے طلبہ کو آگاہ کرنے کے لیے 15 اگست 2026 کے موقع پر مکتب جامعہ اسلامیہ نوائط کالونی بھٹکل کے وسیع ہال میں طلبہ کے لیے ایک خوب صورت اور دلکش پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں تقریباً پچاس طلبہ نے حصہ لیا اور بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ مختلف پروگرامات پیش کیے۔

اس اجلاس میں مجاہدینِ آزادی پر بچوں نے بے باکانہ انداز میں تقاریر پیش کیں، ان کی خدمات کو سب کے سامنے بیان کیا اور تحریکِ آزادی میں ان کی نمایاں خدمات، مجاہدانہ جدوجہد اور تاریخ ساز کردار کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ چند طلبہ نے مجاہدینِ آزادی کی تمثیل بھی پیش کی، جس سے پروگرام کی دلچسپی مزید بڑھ گئی۔ ’’جنگِ آزادی میں بچوں کا کردار‘‘ کے عنوان سے بچوں نے ایک مکالمہ بھی پیش کیا گیا جو کہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام تھا۔

اس اجلاس کی ایک خاص بات یہ تھی کہ دو طلبہ نے 15 اگست کے عنوان پر عربی زبان میں بہترین انداز میں تقریر پیش کیں اور سامعین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

مزید یہ کہ آزادی کے موضوع پر ایک انقلابی نظم بھی طالب علم نے پیش کی اور وطن عزیز ہندوستان اور حب الوطنی سے متعلق اشعار بھی طلبہ نے پیش کیے۔ علامہ اقبال کی معروف نظم پیش کی گئی، جس سے ایک خوب صورت ادبی سماں بندھ گیا۔ اس کے علاوہ آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی مشہور غزل ’’لگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میں‘‘ بھی بہترین انداز میں پیش کی گئی۔
واضح رہے کہ اس اجلاس کی نظامت کی ذمہ داری طلبہ نے ہی سنبھالی تھی۔

اس اجلاس کا اہم ترین حصہ پی پی ٹی کے ذریعے اسکرین پر ہندوستان کی تاریخ بچوں کو سمجھانا تھا۔ جس میں آزادی کی مکمل تاریخ بچوں کے معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے سمجھائی گئی خاص طور پر اس میں مجاہدینِ آزادی کی تصاویر، مسلمانوں کی طرف سے ہندوستان کو دیے گئے فنِ تعمیر کے شاہکار، جیسے تاج محل اور لال قلعہ قطب مینار وغیرہ دکھائے گئے۔ اسی طرح انگریزوں کے ظلم و ستم اور مالٹا اور کالا پانی جیلوں کی تصاویر وغیرہ بھی دکھائی گئیں۔ اس سے بچوں کی دلچسپی مزید بڑھ گئی اور پروگرام کی دلچسپی آخر تک برقرار رہی۔

آخر میں طلبہ سے پروگرام میں پیش کی گئی باتوں کے بارے میں سوالات کیے گئے۔ بچوں نے جو کچھ سنا تھا، اس کے بہترین جوابات دے کر اپنی معلومات اور حاضر دماغی کا ثبوت دیا۔ اور اجلاس میں حصہ لینے والے طلبہ کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ اسی طرح یہ خوب صورت نشست اختتام پذیر ہوئی۔

14/08/2026

تقریب پرچم کشائی

ان شاء اللہ کل 15 اگست 2026ء بروز سنیچر صبح ساڑھے سات بجے جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں یومِ آزادیِ ہند کے موقع پر پرچم کشائی کی جائے گی، جس کے بعد مختصر تقریب بھی منعقد ہوگی۔

آپ حضرات سے اس موقع پر شرکت کی درخواست ہے۔

والسلام
علاقاتِ عامہ
جامعہ اسلامیہ بھٹکل

سال رواں ارمغان جامعہ کے دوسرے شمارہ "غزوات نبوى نمبر" کا اجراء مورخہ 27 صفر المظفر 1448ھ، بروز منگل بعد نمازِ عشاء جامع...
12/08/2026

سال رواں ارمغان جامعہ کے دوسرے شمارہ "غزوات نبوى نمبر" کا اجراء

مورخہ 27 صفر المظفر 1448ھ، بروز منگل بعد نمازِ عشاء جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہمان خانے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب اور جنرل سکریٹری حضرت مولانا فضلِ رحیم مجدّدی صاحب کے دستِ مبارک سے طلبۂ جامعہ اسلاميہ بھٹکل کا اردو ترجمان’’ارمغانِ جامعہ‘‘ کے سالِ رواں كا دوسرا شماره "غزوات نبوى نمبر" كی رونمائی عمل میں آئی جس ​کے لیے ایک مختصر سی نشست منعقد ہوئی۔
اس بابرکت موقع پر مہتممِ جامعہ مولانا مقبول احمد صاحب کوبٹے ندوی، مولانا محمد الیاس صاحب فقیہ احمدا ندوی اور مولانا عبدالمتین صاحب منیری بھی موجود تھے۔
​صدرِ محترم حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے اس موقع پر طلبہ کی علمی و ادبی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے "ارمغانِ جامعہ" کے حوالے سے نہایت قیمتی اور مفید باتیں ارشاد فرمائیں۔ نیز حضرت نے اپنی دستخطوں سے مجلے کے نسخوں کو یادگار بنایا۔
​یہ تقریب طلبہ کے لیے انتہائی حوصلہ افزا ثابت ہوئی اور اسی کے ساتھ "ارمغانِ جامعہ" کا یہ نیا شمارہ منظرِ عام پر آیا۔

مولوی حافظ خالد حسین اسحاقی ندوی کو حفظ قرآن کی سعادت پر مبارکباد۔
30/07/2026

مولوی حافظ خالد حسین اسحاقی ندوی کو حفظ قرآن کی سعادت پر مبارکباد۔

مکتب جامعہ نوائط کالونی بھٹکل میں بچوں کا کارنامہ ✊🏻مکتب جامعہ نوائط کالونی بھٹکل میں عرصے سے طویل نظموں کو سنانے کی روا...
30/07/2026

مکتب جامعہ نوائط کالونی بھٹکل میں بچوں کا کارنامہ ✊🏻

مکتب جامعہ نوائط کالونی بھٹکل میں عرصے سے طویل نظموں کو سنانے کی روایت رہی ہے،خاص طور پر چہارم مکتب اور سوم مکتب کے بے شمار طلبہ نے اقبال اور دوسرے شعراء کی طویل نظموں کو یاد کرکے سب کو حیران کیا ہے۔
الحمدللہ اسی روایت کو جاری رکھتے ہوئے امسال بہت سے طلبہ نے ان طویل نظموں کو یاد کیا ہے۔
آج مؤرخہ 15 صفرالمظفر 1448ھ مطابق 30 جولائی 2026 بروز جمعرات صبح آٹھ بجے مکتب جامعہ نوائط کالونی کے وسیع ھال میں تین بچوں نے علامہ اقبال کی نظم شکوہ اور ساقی نامہ کو بڑے ہی خوب صورت انداز میں سنایا ۔ جن کے نام یہ ہیں

1) محمد زبیر بن محمد ضمیر رکن الدین
2) عبد الباری بن احمد نعیم بیھاٹی
3) سید ریان بن سید عبد الرحیم کریکال

اس موقع پر ان کو خصوصی ایوارڈ بھی دیا گیا اور اساتذہ نے ان کی بھرپور ہمت افزائی بھی کی۔
واضح رہے کہ مکتب جامعہ نوائط کالونی کی انفرادیت میں یہ بھی ہے کہ مکتب کی اسمبلی (دعا) میں ہر دوتین دن میں طلبہ اپنا ہنر پیش کرتے ہیں اور انعامات حاصل کرتے ہیں۔ خاص طور پر تعلیم میں جو مواد معاون بنتا ہے اس کے بہت سے مسابقے مکتب نوائط کالونی میں منعقد کیے جاتے ہیں۔

*مکتب جامعہ اسلامیہ چوک بازار بھٹکل میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کا انعقاد*نہایت ہی خوشی و شادمانی کی بات ہے کہ مورخہ 4/صفر ...
19/07/2026

*مکتب جامعہ اسلامیہ چوک بازار بھٹکل میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کا انعقاد*

نہایت ہی خوشی و شادمانی کی بات ہے کہ مورخہ 4/صفر المظفر 1448ھ مطابق 19/ جولائی 2026ء بروز اتوار بعد نماز ظہر مکتب جامعہ اسلامیہ چوک بازار میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مولانا شہنواز صاحب کپتی ندوی کے پاس حفظ کرنے والے طالب علم *محمد اسحاق ابن سعادت شاہ بندری* کا ان کے استاد مولوی شہنواز ندوی کے ذریعہ حفظ مکمل کرایا گیا اور ختم قرآن کی دعا کی گئی، تقریب کے آغاز پر طلبہ نے تلاوت قرآن کے علاوہ نعت پاک اور قرآن کی اہمیت پر تقریر پیش کی، اس بابرکت موقعہ پر بطور مہمان خصوصی مولانا ایمن صاحب قمری ندوی اور ڈاکٹر عبداللہ سکری ندوی رہے ، اجلاس میں حافظ ہونے والے طالب علم کے والدین اور اقارب و رشتہ دار نیز طلبہ کی ایک تعداد شریک رہی، آخر میں *حافظ اسحاق شاہ بندری* کو انعامات سے نوازا گیا ۔
مکتب جامعہ اسلامیہ چوک بازار کے جملہ اساتذہ حافظ اسحاق اور ان کے والدین کو دل گہرائیوں کے ساتھ مبارک بادیاں اور ڈھیر ساری دعائیں پیش کرتے ہیں ۔

*پولیس اسٹیشن کا معلوماتی و تربیتی دورہ؛ طلبۂ مکتب جامعہ کارگدے کا یادگار تجربہ*آج بتاریخ 16 جولائی 2026 بروز جمعرات صب...
16/07/2026

*پولیس اسٹیشن کا معلوماتی و تربیتی دورہ؛ طلبۂ مکتب جامعہ کارگدے کا یادگار تجربہ*

آج بتاریخ 16 جولائی 2026 بروز جمعرات صبح 10 بجے *مکتب جامعہ کارگدے کے طلبہ کو ایک معلوماتی اور تربیتی دورے کے تحت مقامی دیہی پولیس اسٹیشن (Bhatkal rural police station) جالی روڈ لے جایا گیا۔* اس دورے کا مقصد طلبہ کو پولیس کے نظامِ کار، عوامی خدمت اور قانون کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔

پولیس اسٹیشن پہنچنے پر سب انسپکٹر صاحب نے طلبہ کا خیر مقدم کیا اور نہایت خوش اسلوبی سے مختلف اہم موضوعات پر معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے پولیس کی ذمہ داریوں، ہیلپ لائن نمبروں کے صحیح استعمال، ایف آئی آر درج کرانے کے طریقۂ کار، ریوالور اور دیگر حفاظتی آلات کے استعمال، نیز جیل کے نظام اور اس کے مقاصد کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے طلبہ کو قانون کی پابندی، اچھے اخلاق اور ذمہ دار شہری بننے کی بھی تلقین کی۔

طلبہ نے پوری دلچسپی کے ساتھ تمام معلومات سنیں، مختلف سوالات کیے جن کے اطمینان بخش جوابات دیے گئے۔ اس تعلیمی دورے نے بچوں کی معلومات میں اضافہ کیا اور ان کے دلوں میں پولیس کے تئیں قدر دانی اور اعتماد کا جذبہ مزید مضبوط ہوا۔

دورے کے اختتام پر طلبہ نے محکمہ پولیس کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا اور اس منفرد تجربے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ مکتب جامعہ کارگدے کے اساتذہ پولیس محکمہ، خصوصاً سب انسپکٹر صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہے کہ انہوں نے طلبہ کے لیے نہایت مفید، معلوماتی اور یادگار نشست کا اور تواضع کا بھی اہتمام کیا ۔

نبی کے پیغام سے محبت کا جذبہ پیدا کرنا نعتیہ مجلس کے انعقاد کا اہم مقصد: سید احمد سالک ندویجامعہ اسلامیہ بھٹکل کے شعبہ ث...
16/07/2026

نبی کے پیغام سے محبت کا جذبہ پیدا کرنا نعتیہ مجلس کے انعقاد کا اہم مقصد: سید احمد سالک ندوی
جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے شعبہ ثانویہ میں خوبصورت نعتیہ مجلس کا انعقاد۔۔ طلباء کی سحر آفریں آواز سے سماں بندھ گیا۔

نعت دلوں کی تسکین کا ذریعہ ہے، نعت روح کو سکون پہنچاتی ہے،اخلاص کے ساتھ اگر نعت گوئی کی جاتی ہے تو نعت کہنا نعت پڑھنا دونوں کار ثواب ہوجاتاہے اور اللہ کے یہاں ایسی نعت گوئی کو بڑی قبولیت حاصل ہوتی ہے۔ آج یکم صفر المظفر 1448ھ مطابق 16 جولائی بروز جمعرات کو جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے شعبہ ثانویہ میں اللجنۃ العربیہ کی طرف سے منعقد نعتیہ مسابقے میں افتتاحی گفتگو کرتے ہوئے نائب مشرف لجنۃ استاد جامعہ سید احمد سالک ندوی نے ان‌خیالات کا اظہار کیا۔۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں نعت کی مختصر تاریخ اور فن نعت میں مسلم اور غیر مسلم شعراء کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے مختلف مثالیں بھی پیش کیں۔ انہوں نے اس محفل کے انعقاد کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت پیدا کرنا اور آپ ﷺ کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے کا جذبہ اپنے اندر پیدا کرنا اس طرح کی نعتیہ مجلسوں کے قیام کا اہم مقصد ہوتا ہے‌۔ تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ کے شعبہ ثانویہ کے طلباء میں کم و بیش ڈیڑھ سو طلباء نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا، ان میں سے دو جانچ کے بعد 32 طلباء کو منتخب کیا گیا، اور حتمی جانچ کے بعد 16 طلبہ کو مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا۔اس سلسلے میں جامعہ اسلامیہ کے شعبہ ثانویہ کے بالائی ہال میں ایک خوبصورت نعتیہ مجلس منعقد کی گئی جس میں 15 طلباء نے بہترین انداز میں نعتیں پیش کیں۔
اس مسابقہ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ اس مرتبہ مسابقے کی تمام نعتیں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے فارغین یعنی مقامی علماء کی کہی ہوئی تھیں، جو غلو اور فکری بے احتیاطی سے پوری طرح پاک تھیں۔ مسابقہ کے لیے شہر بھٹکل کے معروف ادیب اور نعت گو نعت حافظ ابو الحسن جوباپو ندوی اور حافظ مولانا زفیف شینگیری کو حکم مقرر کیا گیا تھا دونوں نے اپنی فنی مہارت اور فکری بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ دیا۔
مشرف لجنۃ جناب مولانا ابراہیم رکن الدین ندوی نے مسابقے کے نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے حاضرین اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔اس میں اول آنے والے طالب علم سلمان ابن عمران محتشم تھے (سوم عربی )جبکہ دوم آنے والے طالب علم اسعد بن عدنان قاضی ،البتہ شایان کمال اور رائف شیخ دو طلبہ سوم‌ نمبر پر تھے۔
ثانویہ خامسہ (چہارم عربی) کے طلباء نے پروگرام کی نظامت کی ۔مسابقے کے بعد حاضرین کے اصرار پر جامعہ اسلامیہ کے استاد مولانا زفیف شینگیری ندوی نے اور استاد ثانویہ سید احمد سالک ندوی نے بھی نعتیہ کلام پیش کیا۔ اس سے پہلے اجلاس کا آغاز درجہ اعدادیہ کے طالب علم حافظ اسماعیل رکن الدین کی تلاوت سے ہوا تھا۔ اجلاس میں ثانویہ کے تمام طلبہ اور اساتذہ موجود تھے۔ صبح 11 بجے خاطر تواضع کے ساتھ یہ مسابقہ اختتام کو پہنچا تمام ممتاز مساہمین کو انعامات سے نوازا گیا۔

Address

JAMIA ISLAMIA JAMIA ABAD. P. O BOX 10
Bhatkal
581320

Opening Hours

Monday 9am - 4:30pm
Tuesday 9am - 4:30pm
Wednesday 9am - 4:30pm
Thursday 9am - 12:30pm
Saturday 9am - 4:30pm
Sunday 9am - 4:30pm

Telephone

8884251319

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Islamia, Bhatkal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Jamia Islamia, Bhatkal:

Shortcuts

Share