25/06/2025
معروف عالم دین مبلغ اسلام حضرت مولانا مستقیم احمد صاحب بستوی رحمۃ اللہ علیہ آج دُنیائے فانی کو الوداع کہہ کر اپنے مالکِ حقیقی سے جاملے ۔ اِنَّا للہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
حضرت کا تعلق یوپی کے ضلع سنت کبیر نگر سے تھا ، آپ تبلیغی مرکز نظام الدین دھلی کے اکابرین میں سے تھے ۔ آخری سانس تک دین کی دعوت وتبلیغ کا فریضہ انجام دیتے رھے ۔
تمام احباب سے گزارش ھے کہ دعا فرمائیں کہ اللہ رب العالمین حضرت مولانا کی مغفرت فرمائے اور اُمتِ مُسلمہ کو نعم البدل عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین یاربّ العالمین