15/08/2023
*دارالعلوم علیمیہ، جمدا شاہی میں 77ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد*
(بستی) دارالعلوم علیمیہ، جمدا شاہی، بستی میں آج 77ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔
مولوی شان محمد (متعلم دارالعلوم علیمیہ) نے تلاوتِ قرآن مجید سے محفل کا آغاز کیا۔
پھر مولوی قمر رضا خان (متعلم دارالعلوم علیمیہ) نے اپنے مخصوص انداز میں حمد کے اشعار پیش کیے۔
بعد ازاں مولوی حامد رضا (متعلم دارالعلوم علیمیہ) نے عظیم مجاہد آزادی علامہ سید کفایت علی کافی علیہ الرحمہ کا تختۂ دار پر لکھا ہوا نعتیہ کلام "کوئی گل باقی رہے گا نے چمن رہ جائے گا" پیش کرکے سماں باندھ دیا۔
بعد ازاں محمد سیف (متعلم دارالعلوم علیمیہ) نے یومِ آزادی کی مناسبت سے اردو زبان میں تقریر کی۔
پھر مولوی دلشاد رضا (متعلم دارالعلوم علیمیہ) نے ہندی زبان میں قومی پرچم کے حوالے سے معلوماتی خطاب کیا۔
بعد ازاں مولوی محمد کفیل (متعلم دارالعلوم علیمیہ) نے انگریزی زبان میں مختصر تقریر کی۔
پھر مولوی عبد الرحمٰن (متعلم دارالعلوم علیمیہ) نے اپنے دل نشیں اسلوب میں مشہور انقلابی نظم "سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے" پیش کرکے سامعین کے دل موہ لیے۔
اس کے بعد مولوی محمد آصف (متعلم دارالعلوم علیمیہ) نے انگریزی زبان میں خطاب کیا۔
سوا دس بجے محترم مشاہد رضا صاحب (منیجر دارالعلوم علیمیہ)، علامہ احمد رضا بغدادی (صدر المدرسین دارالعلوم علیمیہ) اور دیگر اساتذہ، طلبہ اور آبادی کے سرکردہ افراد کی موجودگی میں قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی کی گئی۔
پھر مولوی شہاب الدین احمد (متعلم دارالعلوم علیمیہ) نے اپنے سحر آگیں انداز میں "سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا" پیش کیا۔
بعد ازاں مولوی عزیز الرحمٰن ومولوی عبد الرحیم (طلبۂ دارالعلوم علیمیہ) نے انگریزی زبان میں دل چسپ اور معلومات افزا مکالمہ پیش کیا۔
پھر مشاعرے کا آغاز ہوا۔ مولوی غلام محی الدین وافی اور مولوی غلام محی الدین جیلانی عرشی (طلبۂ دارالعلوم علیمیہ) نے اپنے اپنے لکھے ہوئے منظوم کلام پیش کیے۔
اس موقع پر مولانا مفتی محمد طیب علیمی (استاذ دارالعلوم علیمیہ) نے یومِ آزادی کی مناسبت سے حالات حاضرہ کے تناظر میں اپنا تحریر کردہ ایک شان دار منظوم کلام پیش کیا جس پر حاضرین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔
پھر مولوی محمد ارشد (متعلم دارالعلوم علیمیہ) نے انگریزی زبان میں تقریر کی۔
بعد ازاں عالی جناب ماسٹر محمد احمد (استاذ دارالعلوم علیمیہ) نے ایک مختصر خطاب کیا جس سے سامعین کے معلوماتی ذخیرے میں اضافہ ہوا، انھوں نے اپنی عادت کے مطابق خطاب کے شروع میں ترنم ریزی کرکے محفل کو لالہ زار بنا دیا۔
صلوٰۃ وسلام اور مولانا مفتی محمد طیب علیمی (استاذ دارالعلوم علیمیہ) کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔ نظامت کے فرائض بھی انھوں نے ہی بحسن وخوبی انجام دیے۔
اس موقع پر طلبہ کے درمیان شیرینی بھی تقسیم کی گئی۔
واضح رہے کہ اس پروگرام میں علامہ مفتی محمد نظام الدین قادری (نائب صدر المدرسین دارالعلوم علیمیہ)، علامہ محمد شفیق الرحمٰن مصباحی، علامہ امید علی صدیقی مصباحی، علامہ محب احمد علیمی سمیت دیگر اساتذہ، ارکان، طلبہ اور علاقائی سطح کی سربرآوردہ شخصیات نے بطور خاص شرکت کی۔
رپورٹ: غلام غوث علیمی
دارالعلوم علیمیہ، جمدا شاہی، بستی
15-08-2023
08/07/2023
29/10/2022
18/08/2022
18/08/2022
23/07/2022
23/07/2022
23/07/2022
23/07/2022
23/07/2022