Abubkr Siddique College Shrikund Jharkhand

Abubkr Siddique College Shrikund Jharkhand من دعا إلى هدى كان له من الأجر مثل أجور من تبعه لا ينقص ذلك من أجورهم شيئا... الحديث.

23/08/2026

A beautiful and delightful scene of students happily receiving laddus on the occasion of Independence Day

22/08/2026

کلیہ میں کتب بینی کا آغاز
الحمدللہ کلیہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میں آج بتاریخ 22 اگست 2026ء، بروز سنیچر سے طلبہ کی امتحانی تیاری کے پیش نظر کتب بینی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ یہ سلسلہ 25 اگست 2026ء، بروز منگل تک جاری رہے گا، جبکہ 26 اگست 2026ء، بروز بدھ سے ششماہی امتحان کا باقاعدہ آغاز ہوگا، ان شاء اللہ۔
کتب بینی کے اس خصوصی اہتمام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ طلبہ ان چند قیمتی ایام سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی درسی کتابوں کا مکمل مطالعہ و مراجعت کریں، گزشتہ اسباق کو اچھی طرح دہرائیں اور امتحان کے لیے اپنے آپ کو بھرپور طور پر تیار کریں۔
الحمدللہ! ان دنوں طلبہ نہایت انہماک اور سنجیدگی کے ساتھ اپنی درسی کتابوں کی مراجعت میں مصروف ہیں۔ امید ہے کہ یہ کتب بینی ان کے علمی استعداد کو مزید مضبوط کرنے اور ششماہی امتحان میں بہتر کارکردگی پیش کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
ادارے کی جانب سے طلبہ کو یہ موقع فراہم کرنے کا مقصد یہی ہے کہ وہ امتحان سے قبل اپنی تیاری کو حتمی شکل دیں، اپنی کمزوریوں کی نشاندہی کریں اور ان کی تلافی کے لیے بھرپور محنت کریں۔ بلاشبہ محنت، وقت کی پابندی اور اللہ تعالی پر توکل ہی کامیابی کی بنیادی کنجیاں ہیں۔
اللہ تعالی طلبہ کی محنتوں کو شرف قبولیت بخشے، ان کے لیے ششماہی امتحان کو آسان فرمائے اور انہیں اعلی نمبرات کے ساتھ کامیابی عطا فرمائے ۔ آمین۔
تمام احباب سے خصوصی درخواست ہے کہ وہ اپنے قیمتی اوقات میں ہمارے طلبہ کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔
خیرالاسلام بحرالحق چاندپوری

22/08/2026

Students diligently engaged in reading their textbooks

21/08/2026

Neebu Race funny video Independence day

20/08/2026

Memorable moment beautiful scene Abubakar Siddique college Gumani #

19/08/2026

Funny video Independence day

18/08/2026

Taranaye hind in the melodious voices of Muhammad Anwar and Asghar Ali

کلیہ ابوبکر صدیق میں مختلف کھیلوں کا انعقاد اور انعامات کی تقسیمالحمدللہ! کلیہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، شریکنڈ، صاحب گن...
17/08/2026

کلیہ ابوبکر صدیق میں مختلف کھیلوں کا انعقاد اور انعامات کی تقسیم
الحمدللہ! کلیہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، شریکنڈ، صاحب گنج، جھارکھنڈ میں یوم آزادی کی مناسبت سے طلبہ کی جسمانی اور ذہنی تفریح کے لیے مختلف النوع کھیلوں اور دلچسپ مقابلوں کا شاندار اہتمام کیا گیا تھا، جن کا مقصد طلبہ میں صحت مند مقابلے کا جذبہ، جسمانی چستی اور خوش گوار ماحول کو فروغ دینا تھا۔ ان کھیلوں میں نمایاں طور پر:
فٹ بال میچ، کرکٹ میچ، سائیکل ریس، میتھ ریس، بورا دوڑ، رسی کشی، کپ چور، بیل گاڑی، چیئر کھینچنا، گولی چمچ، سوئی دھاگا، دوڑ، صورتی مورتی، نیبو پانی، گلاس پانی، بوتل ریس، ہنڈی پھوڑ اور دیگر متعدد دلچسپ کھیل شامل تھے۔
ان کھیلوں کو طلبہ کی عمر، تعلیمی مرحلے اور جسمانی صلاحیتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں تقسیم کیا گیا۔ شعبۂ ابتدائیہ کے طلبہ کے لیے الگ نوعیت کے دلچسپ اور موزوں کھیل رکھے گئے، جبکہ شعبۂ حفظ کے طلبہ کے لیے ان کی مناسبت سے مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ اسی طرح متوسطہ سے فضیلت تک کے طلبہ کے لیے نسبتا بڑے اور مسابقتی کھیل منعقد کیے گئے۔
اس عمدہ تقسیم کی وجہ سے ہر طبقے کے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملا اور تقریب میں ہر عمر کے طلبہ کی شرکت یقینی بنائی گئی۔
الحمدللہ! کلیہ کے تمام شعبہ جات کے طلبہ نے ان کھیلوں میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ طلبہ نے بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
کھیلوں کے دوران طلبہ کے چہروں پر مسرت نمایاں تھی۔ ایک طرف میدان میں مقابلے کی فضا قائم تھی تو دوسری طرف ساتھی طلبہ اور اساتذۂ کرام کی حوصلہ افزائی سے پورا ماحول خوشی سے معمور تھا۔
ان تمام مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے کل صبح ساڑھے دس بجے ایک خصوصی تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
یہ مجلس یتیم خانہ کی عمارت کے سامنے، کلاس رومز کے روبرو واقع میدان میں منعقد ہوئی، جہاں تمام شعبہ جات کے طلبہ جمع ہوئے۔ اساتذۂ کرام کی موجودگی میں مختلف کھیلوں میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو ان کی نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں انعامات پیش کیے گئے۔
انعامات حاصل کرنے والے طلبہ کے چہروں پر خوشی اور مسرت دیدنی تھی۔ کامیاب طلبہ کے لیے یہ انعامات ان کی محنت اور کارکردگی کا اعتراف ہونے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں مزید محنت اور بہتر کارکردگی کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بھی بنے۔
تقریب کے دوران پورے میدان میں خوشیوں اور مسرت کا ماحول تھا۔ طلبہ نہایت خوش نظر آ رہے تھے اور اپنے ساتھیوں کی کامیابی پر بھی خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔ یوں یہ تقریب صرف انعامات کی تقسیم تک محدود نہیں رہی، بلکہ طلبہ کے درمیان محبت، اخوت، حوصلہ افزائی اور صحت مند مسابقت کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کا ذریعہ بن گئی۔
اساتذۂ کرام کی قابل قدر خدمات
ان کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے پس پشت کلیہ کے متعدد اساتذۂ کرام کی محنت، توجہ اور مسلسل تعاون شامل رہا۔ خصوصا ماسٹر محمد مشرف، ماسٹر فرقان عالم ، ماسٹر عبدالرقیب، ماسٹر شفیق الاسلام ، شیخ شعیب اختر فیضی، شیخ اخلاق عالیاوی، قاری محمد اسماعیل فیضی اور قاری نور حفظہم اللہ نے کھیلوں کی ترتیب، طلبہ کی رہنمائی اور مقابلوں کے انتظام میں نمایاں کردار ادا کیا۔
ان حضرات نے طلبہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے کھیلوں کو منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں اہم ذمہ داری نبھائی۔ اس کے علاوہ کلیہ کے بہت سے دیگر اساتذۂ کرام اور ذمہ دار طلبہ نے بھی اپنی اپنی بساط کے مطابق طلبہ کا تعاون کیا اور اس پورے پروگرام کو کامیاب بنانے میں حصہ لیا۔
یقینا کسی بھی بڑے پروگرام کی کامیابی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہوتی ہے، اور اس سلسلے میں کلیہ کے تمام معاون اساتذہ وطلبہ کی خدمات قابل قدر اور لائق تحسین ہیں۔
الحمدللہ، یوم آزادی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی یہ کھیلوں کی سرگرمیاں اور ان کے بعد تقریب تقسیم انعامات کلیہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے طلبہ کے لیے ایک یادگار اور خوش گوار تجربہ ثابت ہوئیں۔ ان مقابلوں کے ذریعے طلبہ کو صحت مند تفریح کے ساتھ ساتھ مثبت مسابقت کا عملی درس بھی ملا۔
اللہ تعالیٰ کلیہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے تمام طلبہ کو علم و عمل، صحت و عافیت اور کامیابیوں سے نوازے، اساتذۂ کرام کی محنتوں کو شرف قبول بخشے، ان کی کاوشوں میں برکت عطا فرمائے اور ادارے کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
خیر الاسلام بحرالحق چاندپوری

17/08/2026

Independence day memorable moment

Address

Barharwa

Opening Hours

Monday 9am - 5pm
Tuesday 9am - 5pm
Wednesday 9am - 5pm
Thursday 9am - 5pm
Saturday 9am - 5pm
Sunday 9am - 5pm

Telephone

+916299686301

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abubkr Siddique College Shrikund Jharkhand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Abubkr Siddique College Shrikund Jharkhand:

Shortcuts

Share

Category