17/05/2026
Imam ahmad raza academy
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Imam ahmad raza academy, Imam Ahmad Raza Academy, Swaleh Nagar, Rampur Road, Bareilly.
17/05/2026
29/08/2024
24/07/2024
”تاریخ اسلام“ نامی کتاب کی اصلاح ...اور...غلط فہمیوں کا ازالہ
”تاریخ اسلام“ کے مترجم ظفر اقبال کلیار کا نام مترجمین کی صف میں ایک معتبر نام ہے۔ انھوں نے ”تاریخ اسلام“ نامی کتاب کا عربی سے اردو ترجمہ کیا ہے۔ان کے اعتماد پر کتاب اکیڈمی سے شائع کی گئی۔
اصل کتاب میں بعض مقامات پر بعض صحابۂ کرام کی سیاسی زندگی کے تعلق سے کچھ غلط تعبیرات کتاب میں در آئی ہیں، بعض اہل علم نے ادارہ امام احمد رضا اکیڈمی کو اس طرف متوجہ کیا تو ان عبارات کے پیش نظر کتاب کی اشاعت کو وقتی طور پر روک دیا گیا ...یہاں تک کہ ان غلطیوں کی اصلاح کی گئی۔ اور جن حضرات نےان غلطیوں کی نشان دہی کی تھی ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ آپ کی نظر میں اگر اور غلطیاں ہوں تو ان کو بھی واضح کرکے ہمیں بھیجیں ہم ان کی اصلاح کر دیں گے۔لہٰذا ان کی طرف سے چند صفحات کی نشاندہی اکیڈمی کو موصول ہوئی۔ چنانچہ اس کے مطابق تمام مقامات کی اصلاح کردی گئی ہے۔ یعض جگہ عبارات حذف کی گئی ہیں اور بعض جگہ عبارات بدل کر اسٹیکر چسپاں کردیے گئے ہیں۔ اکیڈمی کا اسٹاف تقریبًا ایک ماہ اس کام میں مصروف رہا جب کہیں جاکر یہ کام مکمل ہوسکا ہے۔
ہمیں امید ہے کہ جو لوگ ابھی تک غلط فہمی کا شکار ہیں وہ اپنی غلط فہمی کا ازالہ کرلیں گے اور دوسروں کو بھی کسی غلط فہمی میں مبتلا نہیں کریں گے ۔ بلکہ ایسے لوگوں کو چاہیے تھا کہ جس طرح پہلے بعض مخلصین اورہمدردوں نے غلطیوں کو وائرل کیے بغیر بلا واسطہ اکیڈمی سے رابطہ کیا اسی طرح ان حضرت کو بھی چاہیے تھا جو سنیت کے نہایت ذمہ دار ہونے کے دعویدار ہیں اور اہل سنت کو اکیڈمی کے خلاف احتجاج کی دعوت دے رہے ہیں۔
ہماری جماعت میں یہی ایک بہت بڑی خامی ہے کہ کسی غلطی کے تعلق سے کوئی اعتراض کرنے والا اہل معاملہ سے رابطہ نہیں کرتا اور کسی بھی شخص اور ادارے کو بدنام کرنے کے لیے بلا تحقیق الزام لگاتے ہوئے خلاف واقعہ پوسٹ وائرل کر دیتا ہے۔ یہ نہ اصلاح کا طریقہ ہے اور نہ ہی آپسی ہمدردی کا تقاضہ۔
واضح رہے کہ سیاسی تاریخ پر لکھی گئی تاریخ اسلام کی ایک نہایت معتبر اور اہم کتاب ”تاریخ طبری“ ہے جس کے مصنف مفسر قرآن علامہ محمد بن جریر طبری شافعی ہیں، ہماری شائع کردہ اس ”تاریخ اسلام“ کا اصل ماخذ ”تاریخ طبری“ ہے اور اس کے بہت سے حوالے کتاب میں حاشیہ پر موجود ہیں۔ ساتھ ہی مترجم ظفر اقبال کلیار نے بہت سے ان مقامات پر حاشیہ بھی لگا دیا ہے جہاں اہل سنت کے موقف پر کسی طرح کی زد پڑتی ہے، ان تصریحات کی موجودگی میں کتاب کو اور ساتھ ہی ادارہ امام احمد رضا اکیڈمی کو بدنام کرنے سے مہربانوں کو کیا حاصل ہوا۔ ایسے لوگ پہلے بغور ”تاریخ طبری“ کا مطالعہ کریں، وہاں حقیقت سامنے آئے گی کہ اسلامی تاریخ کے حقائق کیا ہیں۔
آخر میں الزام عائد کرنے والوں سے گزارش ہے کہ اکیڈمی کی دینی خدمات اور اشاعتی کارناموں کو سامنے رکھتے ہوئے اس بات کو ضرور ملحوظ رکھیں کہ ان کاموں کی بھیڑ میں اگر کسی کتاب کو اشاعت سے پہلے دیکھنے کا موقع نہ ملے اور کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی اصلاح کرنا چاہیے، بدنام کرنا اور احتجاج کے لیے لوگوں کو ابھارنا تعمیری کام نہیں۔
منجانب: محمد حنیف خاں رضوی بریلوی
ناظم اعلیٰ امام احمد رضا اکیڈمی، بریلی شریف
یہاں ان بعض صفحات کو ملاحظہ کریں جن کی تصحیح و اصلاح کی گئی ہے:
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Website
Address
Imam Ahmad Raza Academy, Swaleh Nagar, Rampur Road
Bareilly
243502