06/08/2025
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی #فتاوی #رضویہ جِلد 29 ص 598
پر علماء کی حالت بیان فرماتے ہوئے لکھتے ہیں
علماء کی یہ حالت ہے کہ رئیسوں سے بڑھ کر آرام طلب ہیں،حمایتِ مذہب کے نام سے گھبراتے ہیں،جو
بندہ خدا اپنی جان اس پر وقف کرے اسے احمق بلکہ مفسد سمجھتے ہیں۔مداہنت ان کے دلوں میں پیری ہوئی ہے۔ایامِ ندوہ میں ہندوستان بھر کا تجربہ ہوا۔عباراتِ ندوہ سُن کر ضلالت ضلالت کی رَٹ لگادیں۔اور جب کہئے حضرت لکھ دیجئے،بھائی لکھواؤ نہیں،ہمارے فلاں دوست برا مانیں گے۔
ہمارے فلاں استاد کو بُرا لگے گا،بہت کو یہ خیال کہ مفت میں اوکھلی میں سردے کر موسل کون کھائے،بدمذہب دشمن ہوجائیں گے،دانتوں پر رکھ لیں گے۔گالیاں،پھبتیاں اخباروں اشتہاروں میں چھاپیں گے،طرح طرح کے بہتان،افتراء اچھالیں گے۔اچھی بچھی جان کو کون جنجال میں ڈالے۔بعض کو یہ کد کہ حمایتِ مذہب کی توصلح کھلی نہ رہے گی۔ہر دل عزیزی جا کر پلاؤ،قورمے،نذرانہ میں
فرق آئے گا۔یا کم از کم آؤ بھگت تو عام نہ رہے گی۔
میں نے جب اس کو پڑھا توــــــــــــــ
ایسا لگا جیسے اعلیٰ حضرت رامپور کی حالت دیکھ کر ارشاد فرما رہے
03/08/2025
31/07/2025
26/06/2025