Jamia Ayesha Lilbanat

Jamia Ayesha Lilbanat

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Ayesha Lilbanat, Education, Bansi.

17/04/2026

اعلانِ عظیم الشان افتتاحِ بخاری شریف
نہایت مسرت و انبساط کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ چھٹیوں بار افتتاحِ صحیح بخاری کا روح پرور اور بابرکت اجتماع الجامعۃ السعدیہ للبنات، ہریا مروٹیا بازار، ضلع سدھارتھ نگر میں 19 اپریل بروز اتوار، بعد نمازِ مغرب منعقد ہوگا۔

اس جلیل القدر اور باوقار تقریب میں جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے ممتاز و معتمد علماے کرام اور علاقائی اہلِ علم کی معیت میں پہلی حدیثِ مبارکہ پیش کی جائے گی، جو سامعین کے لیے فیضانِ علم و عرفان کا نادر موقع ہوگا۔
🎙️ بزبانِ فیض ترجمان:
استاذُ الاساتذہ، فقیہِ عصر، محققِ جلیل
حضرت علامہ مفتی بدر عالم مصباحی صاحب
(پرنسپل عربی یونیورسٹی جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ)

🌹 مہمانانِ خصوصی:
حضرت علامہ مفتی محمود علی مشاہدی مصباحی صاحب
(استاذ و مفتی جامعہ اشرفیہ و ناظمِ تعلیمات الجامعۃ السعدیہ)

حضرت علامہ مولانا ساجد علی مصباحی صاحب
(استاذ و مفتی جامعہ اشرفیہ مبارک پور)

🌟 زینتِ اسٹیج:
معزز علاقائی علماے اہلسنت

علماے کرام کے لیے کھانے پینے کا معقول انتظام رہے گا

افتتاحِ صحیح بخاری ایک نہایت بابرکت اور روحانیت سے معمور سعادت ہے، جس کے ذریعے علومِ نبوت کے انوار دلوں میں جلوہ افروز ہوتے ہیں اور ایمان کو تازگی نصیب ہوتی ہے۔
امامِ جلیل امام محمد بن اسماعیل بخاری کی ذاتِ گرامی زہد، تقویٰ، ثقاہت اور حفظِ حدیث میں اپنی نظیر آپ ہے، جنہوں نے احادیثِ صحیحہ کو نہایت احتیاط و دیانت کے ساتھ جمع فرمایا۔
ان کی مایۂ ناز تصنیف صحیح بخاری کو امت میں اصحّ الکتب بعد کتاب اللہ کا درجہ حاصل ہے، جو رہتی دنیا تک ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ بنی رہے گی۔
اس عظیم الشان تقریب میں شرکت کرنا باعثِ اجرِ عظیم، موجبِ نزولِ رحمت اور قربِ الٰہی کا ذریعہ ہے، جہاں اہلِ علم کی صحبت نصیب ہو کر قلب و روح کو جِلا ملتی ہے۔
لہٰذا اہلِ ایمان کے لیے یہ نادر موقع ہے کہ وہ اس بابرکت مجلس میں حاضر ہو کر علم و برکت سمیٹیں اور اپنے دامن کو فیوض و برکات سے مالا مال کریں

📢 اہلِ علم و محبانِ حدیث سے پُرزور گزارش ہے کہ اس عظیم الشان مجلس میں شرکت فرما کر اپنے قلوب کو انوارِ حدیث سے منور کریں اور اس سعادتِ دارین سے بہرہ ور ہوں۔

✍️ الداعیان:
بدرالدین احمد رضوی مصباحی
علم الہدیٰ رضوی مصباحی
ہریا مروٹیا بازار، سدھارتھ نگر
📞 رابطہ نمبر:
8052819052
6386876790

05/03/2026

سلام مسنون
امید ہے کہ آپ بخیر ہوں گے ؟

الجامعۃ السعدیہ للبنات ہریا مروٹیا بازار بلوہا سدھارتھ نگر میں فی الحال بارہ کا اسٹاف موجود ہے،، طالبات کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے اور عصری تعلیم پر مزید فوکس کرتے ہو معلمات کو بڑھانے کی ضرورت پیش آرہی ہے،،
👇👇
1️⃣ قابل چار معلمات امجدی ہوں تو زیادہ مناسب

2️⃣ دو معلمات ایک کمپیوٹر میں ماہر اور ایک انگلش سلائی کڑھائی میں

3️⃣ ایک عالم دین جو علاقے سے تعلق رکھتے ہوں آمد و رفت کا انتظام ہو

4️⃣ ایک ڈرائیور، آمد و رفت کا انتظام ہو

5️⃣ ایک باورچی، اور ایک واچمین قیام و طعام کا انتظام جامعہ کی طرف سے

6️⃣ صرف پچیس طالبات کو ہاسٹل میں رکھا جائے گا اعدادیہ سے خامسہ تک

7️⃣ آمد و رفت کے لیے پانچ سو طالبات رکھنے کا انتظام ہے بہترین تعلیم و تربیت کے لیے داخلہ کرائیں

8️⃣ ہر ہفتے علاقے کے علما کے ذریعے طالبات کے تعلیم و تربیت کا ٹیسٹ
اور ہر مہینے جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے علما کے ذریعے ٹیسٹ ہوگا

9️⃣ سی سی ڈی وی کیمرہ کی نگرانی، کمپیوٹر، سلائی کڑھائی ، ہفتہ وار اجتماع ، فنگر پرنٹ حاضری و انٹر طالبات و معلمات، آمد و رفت کے لیے اسکول بسیں ، جنریٹر ، انوائٹر ، کولر، فریج، واشنگ مشین، اور ہاسٹل کی بچیوں کے لیے قیام و طعام کا بہترین انتظام رہے گا،،
نقاب، شوز، بیگ، دوپٹہ ، جامعہ کی طرف سے

⚠️ *معقول تنخواہ دی جائے گی*
*بہترین انتظام و انصرام ہے*

*نوٹ:* وہی معلمات رابطہ کریں گیں جن کو ہاسٹل میں رہنا ہو

*الجامعۃ السعدیہ للبنات ہریا مروٹیا بازار بلوہا سدھارتھ نگر*
`بدرالدین احمد رضوی مصباحی`
`علم الہدیٰ رضوی مصباحی`
8052819052
6386876790

Photos from Jamia Ayesha Lilbanat's post 26/02/2026

*چندہ برائے جامعہ عائشہ للبنات*

الحمدللہ آپ کا یہ پیارا ادارہ تقریباً 6 سالوں سے اسلامی بہنوں کی تعلیم و تربیت کا انتظام کر رہا ہے، اور یہ جامعہ انڈیا یوپی کے ضلع سدھارتھ نگر میں واقع ہے،، اور ہم لوگوں نے اسلامی بہنوں کو علم دین سے روشناس کرانے کے لیے جامعہ عائشہ للبنات کا قیام کیا ہے جہاں پر 200 اسلامی بہنیں تعلیم حاصل کرتی ہیں اور درجہ چہارم، سے دورہ حدیث یعنی فضیلت تک کی تعلیم ہوتی ہے، اور تخصص فی الفقہ تک پڑھائی ہونے جارہی ہے، مدرسہ کی عمارت بہت پرانی ہے اور اس کو ایک بڑی زمین تقریباً 80,000 اسکائر فٹ زمین خرید کر اس پر بنانے کا پلان چل رہا ہے، اور الحمدللہ کام بھی چالو ہے آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ آپ بھرپور تعاون کریں تاکہ مزید اور زمین خرید کر نئی مختلف عمارت بنائی جائے،،
آپ تمامی حضرات سے گزارش ہے آپ بھرپور تعاون کریں، آپ اپنے والدین یا اہل خانہ کے ایصال ثواب کے لیے، آپ چاہیں تو گاڑی میں حصہ لے سکتے ہیں، یا زمین میں، یا عمارت کے میٹیریل میں، یا کتابوں میں، جس طرح چاہیں آپ حصہ لے سکتے ہیں، آپ اپنے صدقہ، زکاۃ، خیرات، فطرہ، للہ ،سے جامعہ کا بھرپور تعاون کریں اور مزید معلومات کے لیے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں،
اللہ تعالی آپ سب کا حامی و ناصر ہو،،آمین یا رب العالمین
منجانب: جامعہ عائشہ للبنات ہریا مروٹیا بلوہا بازار سدھارتھ نگر یوپی انڈیا
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں
+918052819052 +916386876790

*चंदा जामिया आयशा लिलबनात के लिए*

अल्हम्दुलिल्लाह आपका यह प्यारा मदरसा तक़रीबन 6/ सालों से इस्लामी बहनों की तालीम व तरबियत का इंतज़ाम कर रहा है, और यह जामिया इंडिया यूपी के जिला सिद्धार्थनगर में हरैर्या मरवटिया बाज़ार में है, और हम लोगों ने इस्लामी बहनों को इल्म ए दीन से रोशनास कराने के लिए जामिया आयशा का क़याम किया है, जहां पर तक़रीबन 200/ बच्चियां तालीम हासिल कर रहीं हैं, और चहारुम से जमाअत ए हदीस यानी: फजी़लत और मुफ्ती तक पढ़ाई होती है, मदरसा की इमारत बहुत पुरानी है, और अब एक बड़ी जमीन तक़रीबन 80000/ स्क्वायर फीट जमीन खरीद कर उस पर बनाने का प्लान चल रहा है, और काम भी चालू है, आप लोगों से गुज़ारिश है कि आप भरपूर मदद करें ताकि मज़ीद ज़मीन खरीद कर नई इमारत बनाई जाए,तो आप तमामी हज़रात से गुजारिश है, आप भरपूर मदद करें और अपने मां बाप के ईसाल ए सवाब के लिए या अहले खाना के ईसाले सवाब के लिए, आप चाहें तो गाड़ी में हिस्सा ले सकते हैं, या जमीन में, या इमारत में, या मटेरियल में,या किताबों में जिस तरह चाहें आप हिस्सा ले सकते हैं, आप अपनी सदक़ात, ज़कात, खैरात, फितरा, से जामिया का भरपूर मदद करें, और मज़ीद मालूमात के लिए दिए गए नंबर पर राब्ता करें,, अल्लाह ताला आप सबका हामीओ नासिर हो,आमीन,

दिए गए नम्बर पर सम्पर्क करें
080528 19052
*A few for Jamia Ayesha for Girls* Alhamdulillah, this beloved institution of yours has been providing education and training to Islamic sisters for about 6 years, and this university is located in Siddharth Nagar district of India UP, and we have established Jamia Ayesha for Girls to enlighten Islamic sisters with religious knowledge, where more than two hundred girls are studying and they are studying from grade IV to Dura Hadith, that is, excellence, and they are going to study up to Fiqh. The building of the madrasa is very old and a plan is being made to buy a large land of about 80,000 square feet and build it on it, and the work is also underway. We request you to cooperate fully so that more land can be purchased and a new building can be built. And the university is in dire need of a vehicle. We need a school van to transport the girls, so we request all of you to cooperate fully. You can participate in the vehicle, or in land, or in building materials, or in books, in any way you want, for the sake of your parents or family members. You can participate in any way you want. You can fully cooperate with the university with your charity, zakat, charity, fitra, and for more information, contact the given number. May Allah Almighty support and assist you all, Amen. From... Jamia Ayesha for Girls Harya Marutia Baloha Bazaar Siddharth Nagar UP India.
For more information contact
+918052819052 +916386876790

AC.42730278804
IFSC code..SBIN 0003621
Bank.. State Bank of India
Contect nambar.. +918052819052
Harryan marwatia bazar Belohan Bansi Siddharth Nagar UP India pin Code 272152
Jamia Ayesha lilbanat Siddharth Nagar up India
Mobile..+918052819052
Ilmul Huda Razvi Misbahi

22/01/2026

जामिया सादिया लिलबनात हरैर्या का
कैलेंडर और सहर व इफ़्तार के टाइम और पूरे साल के टाइम का खूबसूरत नज़ारा
ईद के बाद नए एडमिशन और जामिया की तालीम व तरबियत व सहुलत के बारे में कैलेंडर पर नक्श हैं

13/05/2025

*हुजूर मुफ्ती बदरे आलम मिस्बाही प्रिंसिपल अर्बी यूनिवर्सिटी जामिया अशरफिया मुबारक ने* *जामियातुस्सादिया लिलबनात हरैर्या में सहीह बुखारी शरीफ की पहली हदीस शरीफ़ पढ़ाई*

09/05/2025

الحمدللہ رب العالمین وہ عظیم ساعت پُربہار گھڑی بروز دوشنبہ 12 مئی کو ہم سب کے سامنے پیش ہونے جارہا ہے،،،،
کتاب اللہ کے بعد سب سے عظیم کتاب صحیح البخاری شریف کا افتتاح عالمی شہرت یافتہ فقیہ محقق عصر ماہر فقہ و افتاء استاذ الاساتذہ داعی کبیر حضرت علامہ مفتی بدر عالم مصباحی صاحب پرنسپل عربی یونیورسٹی الجامعتہ الاشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ کے بزبان فیض ترجمان سے ملاحظہ فرمائیں گے،،،
جملہ معلمات و طالبات ضرور شرکت کریں گیں
*منجانب الجامعتہ السعدیہ للبنات ہریا مروٹیا بلوہا بازار بانسی سدھارتھ نگر یوپی*

17/02/2025

الحمدللہ رب العالمین
سرزمین ہریا مروٹیا بلوہا بازار بانسی سدھارتھ نگر بیداری امت کانفرنس و سنگ بنیاد جامعۃ السعدیہ للبنات و جامعۃ السعدیہ انگلش اسکول میں مرد و خواتین کا جلسہ 27/اپریل بروز اتوار 2025 بعد نمازِ عشاء
اور 28/اپریل بروز دوشنبہ صبح 8 بجے سے 2 بجے تک صرف خواتین کے لئے یہ پروگرام ہورہا ہے
جشن ردائے فضیلت و قرأت جامعۃ السعدیہ للبنات ہریا مروٹیا بازار بلوہا بانسی میں 48 لڑکیاں فارغ ہورہی ہیں
ہمارے علاقے میں اسطرح کا پروگرام پہلی مرتبہ ہورہا ہے جس میں ہندوستان کے عظیم شخصیات کی تشریف آوری ہورہی ہے،،،،،،
آپ تمامی حضرات اس جلسے کو کامیاب بنائیں اور بڑی تعداد میں شرکت کریں

الداعیان ۔۔۔‌ مولانا بدرالدین رضوی مصباحی و علم الہدیٰ رضوی مصباحی صاحبان بانی و مہتمم جامعۃ السعدیہ للبنات ہریا مروٹیا بلوہا بازار بانسی سدھارتھ نگر یوپی زیر اہتمام تحریک دعوت خیر
8052819052
6386876790

01/01/2025
03/12/2024

اراکین جامعہ عائشہ للبنات ہریا کی طرف سے عرس حافظ ملت مبارک ہو

30/04/2024

افتتاح بخاری شریف 02 مئی 2024 بروز جمعرات

15/04/2024

*اعلان داخلہ برائے جدید طالبات,و تنبیہ قدیم طالبات*

*1445 ھ*
*2024*
*جامعه عائشه للبنات هريا*

الحمدللہ ہر سال کی طرح امسال بھی جامعہ عائشہ للبنات میں مکمل آن بان شان کے ساتھ قدیم و جدید تعلیمی نصاب کے ساتھ دینی و عصری علوم و فنون سے مزین ادارہ میں جدید طالبات کو داخلہ لینے کے لیے *7 / شوال المکرم 17/ اپریل 2024 بدھ سے شروع ہورہا ہے،،، اور 15/ شوال المکرم 25/ اپریل تک جدید ایڈمیشن کا سلسلہ جاری رہے گا،* بہترین دینی و عصری تعلیم سے آراستہ ہونے کے لئے جامعہ عائشہ للبنات ہریا مروٹیا بلوہا بازار سدھارتھ نگر میں داخلہ کروائیں،،، الحمدللہ علاقے کا سب سے قدیم ادارہ ہے،،، علاقے کی تعلیمی معیار نصاب کے طرز پر سب سے زیادہ قدیم ہے،،
الحمدللہ ہر سال جامعہ کے تعلیم و تربیت و انتظام و انصرام میں ترقی ہورہی ہے،،،
اور جامعہ کے فارغین کی ایک لمبی لسٹ ہے،، *حالات کو دیکھ کر جلسہ ردائے فضیلت* کا اعلان کردیا جائے گا،،
*مقدار تعلیم و سہولیات* 1_____ابتدائیہ سے تخصص فی الفقہ تک کی مکمل تعلیم کا انتظام ہے،،
2______باصلاحیت معلم و معلمات کی نگرانی میں،،
3______آنے جانے کے لیے سکول وین کا انتظام،،
4______کمپیوٹر،انگلش،ہندی، حساب، کی تعلیم،،
5_______لائٹ، قالین، بہترین سہولیات انوائٹر، کولر فریج وغیرہ کا انتظام،،
*جدید طالبات*
اپنے گارجین کے ساتھ آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی دو عدد فوٹو لیکر آئیں،،، یاد رہے ٹسٹ لینے کے بعد ہی ان کی جماعت تعین کی جائے گی،،،
*قدیم طالبات*
قدیم طالبات بھی مذکورہ تاریخ یعنی 7/شوال المکرم 17 اپریل بدھ سے جامعہ آکر جدید کاروائی کرواکر اپنی حاضری درج کروائیں اور اپنی تعلیم نو کا آغاز کریں ،،
تاخیر کرنے کی صورت میں داخلہ سے روکا جاسکتا ہے اور فائن کے بھی شکار ہوسکتے ہیں
جن کا رزلٹ امتحان صحیح نہیں تھا وہ اپنے گارجین کے ساتھ 17/یا 18/ اپریل کو بدھ یا جمعرات تک جامعہ حاضر ہوں
ورنہ وہ کسی اور ادارہ میں جاسکتے ہیں،،،،
مزید معلومات کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کریں_______
6386876790
8052819052
*منجانب_____جامعہ عائشہ للبنات ہریا مروٹیا بلوہا بازار سدھارتھ نگر یوپی انڈیا*

*بدرالدین رضوی مصباحی*

Want your school to be the top-listed School/college in Bansi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Bansi