25/07/2026
*دارالعلوم سبیل الرشاد اور کرکٹ*
مادر علمی دار العلوم سبیل الرشاد بنگلور
جہاں علم وعمل کا سمندر ہے وہی طلبہ کی صحت وچستی کا سیل رواں بھی ہے مدرسہ کا وسیع وعریض میدان طلبہ سے شاداں وفرحاں رہتا ہے رشادی طلبہ کرکٹ سے اپنی چستی اور طاقت و قوت میں اضافہ کرتے رہتے ہیں ہر دل عزیز کرکٹ یہاں راج کرتا ہے سال بھر مختلف سیریز ہوتے ہیں سہ رخی سیریز ملکی سیریز ریاستی سیریز رشادی بمقابلہ طلبہ سیریز کلاس کلاس سیریز ان سب سیریز میں دلچسپ اور پر لطف سیریز سبیل کپ(ورلڈ کپ) سے موسوم سیریز ہے یہ سیریز سنہ 2006 میں شروع کی گئی جو ہر سال بلا ناغہ خوب زور وشور سے جاری ہے اس سیریز میں ہر جماعت (حفظ' فارسی تا افتاء ) ایک ایک ٹیم حصہ لیتی ہے اس طرح کم و پیش آٹھ ٹیموں کا ایک عظیم الشان میلہ لگتا ہے جس کو دیکھنے اور سراہنے اکثر طلبہ میدان کا رخ کرتے ہیں کرکٹ کے شیدائی جھوم جھوم کر اپنی اپنی کلاس کی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں تو وہی جو نامور کھلاڑی کچھ خراب کھیل جائیں تو ساری کلاس انڈین میڈیا کی طرح ان پر پھٹ پڑتی ہے اس سیریز میں ہارنے والے اگلے سال شہسوار بننے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں تو جیتنے والے بے تاج بادشاہ کی طرح ایک سال اپنا سکہ رائج کردیتے ہیں سنہ 2006 سے امسال تک کے فاتحین کے اسماء اور ان کی اس فتح کے وقت کی کلاس تاریخی ابواب میں کچھ اس طرح مرتب ہیں
ہنسی میں کٹتی تھیں راتیں خوشی میں دن گزرتا تھا
کرکٹ ماضی کا افسانہ نہ تم بھولے نہ ہم بھولے
2006 مجیب الرحمان ٹمل ناڈو جماعت پنچم
2007 محمد مظہر مہاراشٹر جماعت دوم
2008 معراج الدین کرناٹک جماعت ششم
2009 عبد الماجد حیدرآباد جماعت ششم
2010 عبد الاحد آندھرا پردیش جماعت سوم
2011 ابوبکر کرناٹک جماعت ششم
2012 نوشاد آندھرا جماعت چہارم
2013 عبد الرزاق کرناٹک جماعت ہفتم
2014 محتشم باللہ کرناٹک جماعت ششم
2015 محمد مزمل کرناٹک جماعت ہفتم
2016 نیاز احمد کرناٹک جماعت ہشتم
2017 اشرف علی آندھراپردیش جماعت سوم
2018 محمد مصعب کرناٹک جماعت دوم
2019 محمد حنیف آندھراپردیش جماعت پنچم
2020 محمد ہاشم کرناٹک جماعت ہفتم
2021 محمد فیض اللہ آندھراپردیش جماعت ششم
2022 دلاور حسین بنگلور جماعت چہارم
2023 محمدسمیع اللہ ایچورکرناٹک جماعت چہارم
2024 محمد رضوان بنگلور کرناٹک جماعت پنجم
2025 محمد سلیمان میسور کرناٹک جماعت چہارم
2026 محمد ہدایت اللہ بنگلور کرناٹک جماعت ششم
کئی نا آشنا چہرے حجابوں سے نکل آئے
نئے کردار ماضی کی کتابوں سے نکل آئے
*نوٹ: کمنٹ باکس میں سب اپنی اپنی یادیں بتاسکتے ہیں آپ کی کون سی کلاس کس کلاس سے فائنل جیتی آپ کتنے بار جیتے ان میچوں میں کس کی کارگردگی کیسی رہی آپ نے گیند یا بلے سے کیا جلوے بکھیرے وغیرہ وغیرہ*
2026 امسال کے فاتح جماعت ششم کی ایک تصویر سے لطف اٹھائیں..*