31/12/2023
ریاست بنانے کامقصد کیا تھا
ریاست کا تصور سب سے پہلے قدیم یونان سے شروع ہوا۔ جہاں ریاست کیلیۓ "Polls" کا ٹرم استعمال کیا جاتا تھا۔ اس کا باقاعدہ اور مناسب ٹرم "State" اٹلی کے مڈل ایج میں ہوا۔ امریکی صدر Woodrow Wislon کہتے ہے۔ کہ ریاست ایک متعین علاقہ یا ٹکڑا ہوتا ہے۔ جہاں لوگ قانون کے دائرے کے اندر منظم ہوتے ہیں ۔ اسی طرح ارسطو کہتے ہے۔ کہ ریاست خاندانوں اور دیہاتوں پر مشتمل ایک کمیونٹی ہوتی ہیں۔ جس کا مقصد اچھی اور خودکفیل زندگی ہوتی ہیں۔ جس سے مراد خوشخال اور عزت کی زندگی ہیں۔ نزیر احمد اپنے کتاب "Jurisprudence" میں لکھتے ہے۔ کہ ریاست کا مقصد ہوتا ہے۔ کہ وہ اپنے لوگوں کو ایکسٹرنل اینمی سے تحفظ دے۔ اور ریاست کے اندر خود اچھے, پرامن تعلقات کو برقرار رکھے۔ ریاست کا کام ہوتا ہے۔ کہ وہ ایسی قانون سازی کرے۔ کہ انصاف کا بول بالا ہو۔ ریاست لوگوں کو سستا انصاف فراہم کرے۔ ریاست ایسے ٹیکس لگاۓ۔ جس سے ریونیو جنریٹ ہو۔ اور عوام پر بھی بوجھ نہ پڑے۔ ریونیو ریاست کو اس قابل بناتا ہے ۔ کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلیۓ اچھے کام کرسکے۔ عوام کے فائدے کیلیۓ پروجیکٹس شروع کرسکے۔ ریاست کا کام صرف Law and order اور ٹیکس collection نہیں ہوتا۔ بلکہ ان کا کام فلاح و بہبود کا بھی ہوتا ہے۔ ریاست کا کام ہوتاہے۔ کہ وہ لوگوں کیلیۓ ہسپتال , سکول, مسافر خانے, کالجیز, یونیورسٹیز, تفریحی مقامات ,کھیلوں کی سرگرمیاں , لنگر خانے, free health facilities , پانی کے مسائل , سستی بجلی اور سڑکوں کے مسائل حل کریں۔ ریاست کو چاہیے۔ کہ جو پروجیکٹس پچھلی حکومت نے شروع کیے ہو۔ ان میں تسلسل لاۓ۔ ناکہ ان کو بند کرے۔ ریا ست کو چاہیۓ۔ کہ وہ شہروں کے اندر فری ٹرانسپورٹ کا بندوبست عوام کیلیۓ کرے۔ ریاست کو چاہیۓ۔ کہ وہ ریلوے میں جدت لاۓ ۔ اور عوام کیلیۓ اسے سستا اور مفید بنائیں۔ مظہر الحق اپنے کتاب "Political science theory and practice " میں بیان کرتے ہے۔ کہ ہر انسان کو زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔ کیونکہ انسان ہی ریاست کو جنم دیتی ہے۔ اگر انسان نہیں۔ تو ریاست ہی نہیں۔ یہ دونوں لازم و ملزوم ہے۔ انسان کو ازادی اور فری موومنٹ کا حق حاصل ہے۔ اپ کسی انسان کی ازادی اور فری موومنٹ پر پابندی نہیں لگا سکتے۔ ہاں اگر کوئی بندہ کسی مشکوک سرگرمی میں ملوث پایا جاۓ۔ تو وہ الگ بات ہے۔ باقی ہر انسان کو فری موومنٹ کا حق ہے۔