Mufti Ajaz ahmad amjadi

Mufti Ajaz ahmad amjadi islamic schooler

06/03/2024

*آج دنیا کو امام احمد رضا کی تعلیمات پر عمل کی ضرورت ہے*

نحمده و نصلي و نسلم على حبيبه الكريم
حالات حاضرہ کو جب ہم دیکھتے ہیں تو ہمیں ایسا منظر نظر آتا ہے جس سے قوم مسلم کے غیور کو فرحت و مسرت نہیں اضطراب و وحشت ہوتی ہے کیوں کہ حالات کے تناظر میں عوام اہل سنت میں جس شدت و تیزی سے تغیر و تبدیلی اور دین و شریعت سے دوری آ رہی ہے وہ ناقابل تسلیم ہے۔
ان حالات سے متاثر ہو کر ہمارے بعض علماء نے اپنا نشان منزل ہی بدل دیا جو دنیا دار اور دنیا کی رنگینیوں میں گرفتار و مبتلا ہیں اس پر ستم یہ کہ ان میں سراسر حصول دنیا اور حب مال و جاہ ہے مگر نام دین و شریعت کا دیا جاتا ہے ایسا لگتا ہے کہ جو کچھ ہے نام ہی نام ہے حقیقت سے اس کا تعلق کم ہے ہر چہار جانب بد اعمالیاں اور اعتقادات میں فساد طاری ہے
شاید اسے لۓ عالم ما کان و ما یکون صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا *"يأتي على الناس زمان أن لا يبقي من الإسلام إلا اسمه و لا يبقي من القرآن إلا رسمه"*(مشكورة شريف)
لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ اسلام کا صرف نام رہ جائے گا اور قرآن پاک کے صرف حروف رہ جائیں گے۔
یعنی قرب قیامت صرف اسلام و شریعت کا نام لیں گے عمل سے غافل و بے پرواہ ہوں گے اسی طرح قران مقدس کی تلاوت ہوگی مگر اس کے احکام و ہدایات پر عمل پیرا نہ ہوں گے۔
اس لۓ آج زمانے کو امام احمد رضا کی ضرورت ہے، اصلاح فکر و اعتقاد کے لۓ پیغام امام احمد رضا کی ضرورت ہے، آج دنیا کو امام احمد رضا کے پیغام سے آشنا و آگاہ کرانے کی ضرورت ہے، وقت کی آواز ہیں امام احمد رضا حالات کی ضرورت ہیں امام احمد رضا.
کیوں کہ مجدد اعظم اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری برکاتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک عظیم الشان اعلیٰ درجے کے سچے عاشق رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) تھے ان کی پوری زندگی اور زندگی کا ہر لمحہ عشق و محبت خدا و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سانچے میں ڈھلا ہوا تھا، آپ عمر بھر مسلمانوں کے دلوں میں اپنے کردار و گفتار سے محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی آگ سے گرماتے رہے، آپ نگار خانہ عشق و محبت کے ایسے مصور ہیں کہ دلوں سے انکی ثبت کردہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویریں کبھی مٹتی ہی نہیں، آپ علیہ الرحمہ نے ایمان و اعتقاد اور اعمال کے بارے میں وہی فرمایا جو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے، جو احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں موجود ہیں۔
منکرات و بدعات کی تردید فرمائی جس پر کسی کو لب کشائی کی جرأت نہ ہو سکی اور دین و سنیت کا صحیح و حقیقی مفہوم واضح فرمایا شریعت کی بے لوث بے انتہا خدمات انجام دی کہ عالم میں یہ صدا گونج اٹھی۔

وادی رضا کی کوہ ہمالیہ رضا کا ہے
جس سمت دیکھیے وہ علاقہ رضا کا ہے
اگلوں نے تو بہت کچھ لکھا ہے علم دین پر
لیکن جوکچھ ہےاس صدی میں وہ تنہا رضا کا ہے
آئیے ہم اور آپ مسلک اعلیٰ حضرت کے سچے مبلغ بنیں انکی تعلیمات پر مکمل طور پر عمل کریں، اور پیغام رضا کو دنیا میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا و خوشنودی کے لیے عام کریں۔ فکر رضا سے ہر سینے کو گرما دیں۔
صرف مسلک اعلیٰ حضرت کا نعرہ لگانے تک محدود نہ رہیں بلکہ کچھ کام بھی کریں، مسلک اعلیٰ حضرت کو مال ودولت جمع کرنے کا ذریعہ نہ بنائیں خود کچھ نہیں کرسکتے تو کم از کم رضویات پر کام کرنے والوں کا ساتھ دیں۔ ان کا تعاون کریں، انکی حوصلہ افزائی کریں، مسلک اعلیٰ حضرت کی ترویج و اشاعت میں حتی المقدور کوشش کریں،
امام احمد رضا اور ان کے تعلیمات و پیغام کی تشہیر و اشاعت سے اہل سنت و جماعت کو فروغ و استحکام ملے گا۔ اس لۓ ان کے پیغامات کو گھر گھر پہنچائیں اور تجدید وفا کر لیں
جہاں میں عام پیغام شہ احمد رضا کر دیں
پلٹ کر پیچھے دیکھیں پھر سے تجدید وفا کر دیں

✍️ *اعجاز احمد رضوی امجدی*

Address

Katiliya Chauraha
Bahraich

Telephone

+919161045811

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Ajaz ahmad amjadi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Mufti Ajaz ahmad amjadi:

Shortcuts

Share