07/12/2018
حجامہ میں شفا ہے اور یہ ایک بہترین طریقہ علاج ہے ۔ نبی ﷺ کا فرمان ہے :
إن أمثَلَ ما تَداوَيتُم به الحِجامَةُ(صحيح البخاري:5696)
ترجمہ: بہترین علاج جو تم کرتے ہو وہ پچھنا لگوانا ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ معراج کی رات فرشتوں نے اس طریقہ علاج کو اختیار کرنے کی گزارش کی تھی۔ ابن ماجہ میں نبی ﷺ کا فرمان ہے :
ما مررتُ ليلةَ أُسري بي بملإٍ من الملائكةِ إلا كلُّهم يقولُ لي عليك يا محمدُ بالحجامةِ(صحيح ابن ماجه:2818)
ترجمہ: معراج کی رات میرا گزر فرشتوں کی جس جماعت پر بھی ہوا اس نے یہی کہا : محمدصلی اللہ علیہ وسلم آپ پچھنے کو ضرور اختیار فرمائیں ۔
*حجامہ کی سنت تاریخیں*
رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے :
مَن احتجمَ لسَبعَ عشرةَ ، وتِسعَ عشرةَ ، وإحدى وعِشرينَ ، كانَ شفاءً مِن كلِّ داءٍ(صحيح أبي داود:3861)
ترجمہ: جو (چاند کی) سترہویں ، انیسویں، اوراکیسویں تاریخ کو پچھنا لگوائے تو اسے ہر بیماری سے شفا ہوگی.
اس ماہ کی سنت تاریخیں یہ ہیں.
*