17/12/2025
دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤکےاستاذ تفسیر و ادب ڈاکٹر مولانا محمد وثیق ندوی صاحب کی الامین نیشنل اسکول آمد طلبا و طالبات سے خطاب۔
آج الامین نیشنل اسکول کے لیے نہایت مسرت و شادمانی کا موقع تھا کہ دارالعلوم ندوۃ العلماء کے موقر استاذ تفسیر و ادب جناب مولانا ڈاکٹر محمد وثیق ندوی صاحب نے ہمارے ادارے کو اپنی تشریف آوری سے سرفراز فرمایا آپ کی آمد نہ صرف ہمارے لیے باعثِ افتخار رہی بلکہ علمی و فکری اعتبار سے بھی نہایت بابرکت ثابت ہوئی۔
مہمان گرامی کا پرتپاک استقبال اسکول کے ڈائریکٹر جناب احمد ریحان فلاحی علیگ صاحب نے کیا اور مومنٹو پیش کرکے ادارے کی جانب سے محبت و احترام کا اظہار کیا اس موقع پر باہمی تعلیمی و فکری امور پر مفصل تبادلۂ خیال ہوا خصوصا مسلم نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے اور ان کی ہمہ جہت تربیت کے موضوع پر آپ نے نہایت بصیرت افروز گفتگو فرمائی
ڈاکٹر محمد وثیق ندوی صاحب نے الامین نیشنل اسکول کے بانی کی تعلیمی کاوشوں اور انتھک محنتوں کو سراہتے ہوئے ادارے کے تعلیمی وژن کی بھرپور تحسین کی نیز قیمتی مشوروں سے نوازا جو ادارے کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔
دورے کے دوران اسکول کے طلبا و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی نشست بھی منعقد کی گئی جس میں مہمانِ محترم نے بالخصوص بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے اپنی نہایت مفید اور دور رس آراء پیش کیں آپ نے ہندوستانی سماجی حالات کے تناظر میں مسلم بچیوں کی تعلیم کی اہمیت پر مدلل روشنی ڈالی اور انہیں باوقار باعلم اور خوداعتماد بنانے پر زور دیا
آخر میں اسکول کے ڈائریکٹر جناب احمد ریحان فلاحی علیگ صاحب نے مہمان گرامی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی علمی و فکری نشستیں مستقبل میں بھی منعقد ہوتی رہیں گی
اس موقع پر جناب عطا الرحمن ندوی صاحب،محمد آصف ندوی صاحب، محمد اویس ندوی، محمد تہذیب ندوی، اسکول کے مینیجنگ ڈائریکٹر نعیم احمدسمیت اسکول کے تمام اساتذہ و ذمہ داران موجود رہے۔
@ایڈمن