مدرسہ جامعہ نوریہ شیر تالاب آسنسول
Madrasa Jamia Nooria Sher Talab Asansol
> مَدْرَسَہ جَامِعَہ نُوریہ شیر تالاب آسنسول — قرآن و سنت کی روشنی میں دینی، اخلاقی اور تعلیمی رہنمائ
بچے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کو سناتے ہوئے ۔۔۔
اپنے بچوں کو اسلامی تعلیم بچپن سے ہی دیں تاکے وہ بڑے ہوکر اللہ رسول کا وفا دار بنے ۔
یہ مسلمان بچے ہیں… اور یہ ان کا حال ہے
یہ بچے فطرتاً برے نہیں،
یہ ناچنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے تھے،
یہ شور، ہنگامہ اور بے مقصد خوشیوں کے لیے نہیں بنائے گئے تھے۔
یہ وہ بچے ہیں
جن کے ہاتھ میں قرآن ہونا چاہیے تھا،
جن کی زبان پر کلمہ ہونا چاہیے تھا،
جن کی آنکھوں میں مقصدِ زندگی ہونا چاہیے تھا۔
لیکن افسوس!
آج ان کے قدم ڈی جے کی طرف بڑھ رہے ہیں،
کیونکہ ہم بڑوں نے
انہیں مسجد سے دور
اور دُنیا کے شور کے قریب کر دیا ہے۔
یہ بچے نہیں بگڑے،
یہ ہماری غفلت کا نتیجہ ہیں۔
جب تربیت نہیں دی گئی،
جب دین کو بوجھ سمجھا گیا،
تو پھر باطل نے جگہ بنا لی۔
اب بھی وقت ہے…
ان ہاتھوں میں قرآن دو،
ان دلوں میں اللہ کی محبت ڈالو،
ورنہ کل ہم صرف تصویروں پر افسوس کرتے رہ جائیں گے۔
یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں —
اگر آج نہ سنبھلے، تو کل ہم نہیں سنبھلیں گے۔
اوپر والا ۔۔۔۔یہ جملہ کہنا کیسا ہے اللہ کے لیے
اپنے بچوں کو بچپن سے ہی خدا رسول کی معرفت دیں
خدا کے بارے میں کیسا عقیدہ رکھنا چاہیے
محفل معراج مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم شیر تالاب نوری مسجد آسنسول
21/12/2025
چراغ تلے اندھیرا !
مکالمہ اپنی جگہ مگر جو طبقہ دین کے نام پر عقائد و نظریات کے معاملے میں صرفی حیثیت رکھے ایسے سے کیا خیر کی تمنا
کل کے مکالمے میں اگر چہ دیوبندی مفتی شمائل نے دین اسلام کو ریپریسینٹ کرنے کی غرض سے کیا۔
مگر ایک ایسے شخص جو ڈاکٹر اور خدا میں کہے کہ میں ڈاکٹر کی تو مان لوں گا کیوں کی و پڑھا لکھا ہے مگر خدا کی نہیں اب اس پر ملحد نے کس طرح کی بے احتیاطی بات کی مگر مکالہ ہے اور وہ ملحد ہے
مگر مکالمه ختم ہونے کے بعد ایسے بدترین زمانہ شخص کے ہاتھ کو تعظیما سر پر رکھنا کب جائز ہو گیا ۔ آپ وہاں دین اسلام کو ریپریسینٹ کرنے گئے تھے ۔ مگر کیا کسی مرتد ملحد شخص کی تعظیم و تکریم کرنا اسلام ہے؟
آپ کے نظریات کے ذریعہ کیا ان ملحدوں کا رد صرف اسٹیج پر ہوگا کمروں میں انکی تعظیم ہوگی یا اظہار انکاری کی جائے گا انکے سامنے!
اس سے ماقبل ایک مولانا ارشد مدنی نے صرف کفار و مشرکین کو راضی کرنے کی عرض سے ( اور اللہ ) کو ایک کر دیا یے منافقت ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے زندگی کا ایک اہم حصہ ہے
سوچا جائے تو بات طول پکڑ سکتی ہے مگر بس اعلی حضرت نے صحیح کہا تھا۔
سونا جنگل رات اندھیری چھائی بدلی کالی ہے سونے والوں جاگتے رہیو چورو کی رکھوالی ہے
22/11/2025
🌿 مدرسہ جامعہ نوریہ شیر تالاب، آسنسول میں درجہ قراءت کا امتحان 🌿
آج بروز _سنیچر22.11.2025، مدرسہ جامعہ نوریہ شیر تالاب، آسنسول میں ایک روح پرور اور علمی ماحول میں درجۂ قراءت کے طلباء کا امتحان منعقد ہوا۔
اس امتحان کی نگرانی اور سرپرستی کے لیے خصوصی طور پر تشریف لائے:
حضرت قاری نثار احمد رضوی صاحب
خطیب و امام، مصدی محلہ مسجد، آسنسول
حضرت قاری صاحب نے طلباء سے ان کی قراءت، تجوید، مخارج، وقف و ابتدا اور صحیح تلفظ کے مطابق قرآن کریم کی قراءت کا جائزہ لیا۔ بچوں نے بڑے ادب اور ترتیب کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت پیش کی، جسے سن کر حضرت قاری صاحب نے طلباء کی محنت اور اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔
قاری صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ:
> "قرآن کریم صحیح تلفظ اور تجوید کے ساتھ پڑھنا ہر مسلمان پر ضروری ہے اور مدارسِ اسلامیہ اس عظیم فریضے کو پوری امانت و محنت کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ طلباء قرآن کی خدمت کے وارث ہیں اور اس ذمہ داری کو اخلاص کے ساتھ نبھانا ان کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔"
امتحان کے اختتام پر حضرت نے بچوں کو ضروری علمی ہدایات، اصلاحات اور مزید محنت کی تلقین کی۔ اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ بھی موجود تھے
20/11/2025
الحمدللہ! آج ہمارے ادارے میں ردجۂ قراءت کے تحت منعقد ہونے والا تحریری امتحان نہایت عمدگی اور منظم انداز میں مکمل ہوا۔ اس امتحان میں طلبہ کی علمی صلاحیتوں اور مہارتی کیفیت کو پرکھنے کے لیے وہ تمام اہم علوم شامل کیے گئے جو ایک قاری کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔
امتحان کے نصاب میں خاص طور پر یہ مضامین شامل کیے گئے:
علمِ تجوید — مخارج، صفات اور قواعدِ تجوید کی علمی و عملی پہچان
علمِ وقف و ابتداء — قرآنِ کریم کی صحیح قراءت کے لیے رکنے اور شروع کرنے کے اصول
علمِ رسمِ عثمانی — قرآنِ کریم کے رسم الخط کے بنیادی قواعد
اس کے علاوہ متعلقہ کتابوں کے منتخب اسباق بھی شامل تھے۔
طلبہ نہایت خاموشی، یکسوئی اور ادب کے ساتھ فرش نشین ہو کر اپنے اپنے مکتبوں میں بیٹھے امتحانی پرچے حل کر رہے تھے۔ یہ منظر نہ صرف علمی ماحول کی خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس بات کی گواہی بھی ہے کہ ہمارے نوجوان قرآنِ کریم کی خدمت کے لیے پوری دلجمعی سے محنت کر رہے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کے علم میں برکت عطا فرمائے، انہیں قرآن کا سچا خادم بنائے، اور ان کی محنتوں کو قبول فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
یہ وہ خوش نصیب بچے ہیں جو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآنِ مجید کو اپنے سینوں میں محفوظ کر رہے ہیں۔ اللہ ان کے علم میں برکت دے اور ہمیں بھی قرآن سے محبت عطا فرمائے۔" 💚📖
"مدرسہ جامعہ نوریہ شیر تالاب کے ہونہار طالبِ علم کی دل کو سکون دینے والی تلاوتِ قرآنِ پاک۔
اللہ تعالیٰ ان کی آواز میں مزید برکت عطا فرمائے۔ ماشاءاللہ 🌙📖"
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Sher Talab
Asansol
713302
Opening Hours
| Monday | 6am - 9am |
| 2pm - 4pm | |
| Tuesday | 6am - 9am |
| 2pm - 4pm | |
| Wednesday | 6am - 9am |
| 2pm - 4pm | |
| Thursday | 6am - 9am |
| 2pm - 4pm | |
| Saturday | 6am - 9am |
| 2pm - 4pm | |
| Sunday | 6am - 9am |
| 2pm - 4pm |