27/04/2026
*الکلام اسلامک اکیڈمی میں تقریبِ تقسیمِ انعامات*
27 اپریل 2026
الکلام اسلامک اکیڈمی میں آج صبح (23 اپریل 2026، جمعرات) "انگلش رائٹنگ کمپٹیشن" کے شرکاء کے لیے تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ مقابلہ 16 اپریل 2026 کو بعد نمازِ ظہر منعقد ہوا تھا، جس میں طلبہ نے درسی کتاب سے دیکھ کر لکھنے کی مشق کی۔ اس کا مقصد خوشخطی، صفائی اور درست طرزِ تحریر کو فروغ دینا تھا۔
مقابلے میں مجموعی طور پر 46 طلبہ نے حصہ لیا۔ اسے تین کیٹیگریز (A، B، C) میں تقسیم کیا گیا تھا۔ کیٹیگری A میں گلشن تبریز اول، رومی یاسین دوم، اور نازیہ راہب سوم رہیں۔ کیٹیگری B میں شادمان عظیم اول، شہزاد صابر دوم، اور عصمت فاطمی سوم رہیں۔ کیٹیگری C میں زینب شمیم اول، عصرانہ عینین دوم، اور گلستاں رئیس سوم رہیں۔
نمایاں طلبہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ کیٹیگری A کے طلبہ کو گاؤں کے حافظ نور صاحب (مہمان)، کیٹیگری B کے طلبہ کو نتیش سر (استاد الکلام)، جبکہ کیٹیگری C کے طلبہ کو رحمت نواز سر (استاد الکلام) نے انعامات پیش کیے۔
اس کے علاوہ جملہ شرکاء کو بھی حوصلہ افزائی کے طور پر انعامات دیے گئے، جو مس گلشانہ (استادہ الکلام) کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر حافظ انور صاحب نے طلبہ سے مختصر خطاب کیا۔ تقریب منظم ماحول میں منعقد ہوئی، اور طلبہ کی دلچسپی نمایاں رہی۔