09/04/2026
اعلانِ داخلہ برائے تعلیمی سال 2026-27
تمام والدین اور سرپرستوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ
رابعہ گرلس ایجوکیئر میں نئے تعلیمی سال 2026-27
کے لیے داخلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ ہمارا ادارہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین اخلاقی تربیت فراہم کرتا ہے، تاکہ طلبہ اور طالبات ایک کامیاب اور بااعتماد مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔
اسکول میں تجربہ کار اساتذہ، جدید تعلیمی سہولیات اور محفوظ ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ اور طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
داخلے نرسری سے آٹھویں جماعت تک محدود نشستوں پر دستیاب ہیں، اس لیے جلد از جلد رجسٹریشن کروائیں۔ داخلہ فارم اسکول آفس سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے اسکول انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
ڈاریکٹر جناب محمد راحل اختر
رابعہ گرلس ایجوکیئر