جامعہ نور الفلاح للبنات نورنگر مٹیاری لہٹورہ ارریہ بہار الہند

  • Home
  • India
  • Araria
  • جامعہ نور الفلاح للبنات نورنگر مٹیاری لہٹورہ ارریہ بہار الہند

جامعہ نور الفلاح للبنات نورنگر مٹیاری لہٹورہ ارریہ بہار الہند جامعہ نورالفلاح للبنات نورنگر مٹیاری لہٹورا ارریہ بہار
کا مقصد عوام الناس تک دین اسلام کے آفاقی اور

اعلان عام
11/01/2026

اعلان عام

جامعہ نورالفلاح للبنات میں نوآموز بچیوں کا قرآنی پروگرام منعقدبتاریخ 10 جنوری 2026ء جامعہ نورالفلاح للبنات میں ایک روح پ...
10/01/2026

جامعہ نورالفلاح للبنات میں نوآموز بچیوں کا قرآنی پروگرام منعقد

بتاریخ 10 جنوری 2026ء جامعہ نورالفلاح للبنات میں ایک روح پرور اور بابرکت قرآنی پروگرام منعقد ہوا، جو اُن بچیوں کے لیے رکھا گیا تھا جو نیا نیا قرآنِ شریف شروع کرتی ہیں۔ پروگرام کا آغاز قرآنِ کریم کی تلاوت سے کیا گیا، جس میں جامعہ کی چھوٹی چھوٹی معصوم بچیوں نے نہایت خوش الحانی کے ساتھ کلامِ الٰہی پیش کر کے محفل کو نورِ قرآن سے منور کر دیا۔

اس پروگرام کی صدارت جامعہ کے بانی و مہتمم حضرت الحاج مولانا زبیر احمد المظاہری صاحب نے فرمائی، جبکہ ڈگروا سے تشریف لائے ہوئے جناب عتیق الرحمن صاحب بطور مہمانِ خصوصی شریک رہے۔ اس کے علاوہ بوجگاؤں مجگواں کے جناب منتصر صاحب اور ہاٹ گاچھی کے جناب روہیت صاحب بھی بطور معزز مہمان تقریب میں موجود رہے۔ جامعہ کے معزز اساتذہ و معلمات کی موجودگی نے پروگرام کو مزید وقار بخشا۔

پروگرام کے دوران نوآموز بچیوں کی قرآنی پیشکش کو حاضرین نے بے حد سراہا۔ اختتام پر بچیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں مٹھائی اور انعامات سے نوازا گیا۔ آخر میں جامعہ کے بانی و مہتمم حضرت الحاج مولانا زبیر احمد المظاہری صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

جامعہ نورالفلاح للبنات نورنگرمٹیاری ضلع ارریہ کے دارالاقامہ کا دلکش منظر
30/12/2025

جامعہ نورالفلاح للبنات نورنگرمٹیاری ضلع ارریہ کے دارالاقامہ کا دلکش منظر

ضروری اعلان جامعہ نورالفلاح للبنات کی جانب سے تمام سرپرست حضرات اور طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تمام طرح کی چھٹیاں بند...
24/12/2025

ضروری اعلان
جامعہ نورالفلاح للبنات کی جانب سے تمام سرپرست حضرات اور طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تمام طرح کی چھٹیاں بند کرکے جامعہ میں سالانہ جلسہ اور سالانہ امتحان کی تیاریوں میں لگا دیا گیا ہے۔

براہِ کرم اس اعلان کو سنجیدگی سے لیں،اور جامعہ کے نظم و ضبط میں تعاون کریں۔
مزید معلومات اور آئندہ ہدایات کے لیے جامعہ کے آفیشل پیج سے جڑے رہیں۔

جزاکم اللہ خیراً
انتظامیہ جامعہ نورالفلاح للبنات

27/11/2025

جامعہ نورالفلاح للبنات نورنگر مٹیاری، ضلع ارریہ، بہارکے دلکش مناظر

#

الحمدللہ علیٰ کل حال!جامعہ نورالفلاح للبنات کی تعمیراتی پیش رفت اللہ تعالیٰ کے فضل اور احبابِ خیر کی دعاؤں سے جاری ہے۔ ا...
09/11/2025

الحمدللہ علیٰ کل حال!
جامعہ نورالفلاح للبنات کی تعمیراتی پیش رفت اللہ تعالیٰ کے فضل اور احبابِ خیر کی دعاؤں سے جاری ہے۔ البتہ موجودہ مرحلے میں ڈھلائی کے لیے ضروری اسباب اور مطلوبہ وسائل بروقت مہیا نہ ہونے کے سبب مجبوراً الویسٹر ڈالنا پڑا۔ یہ فیصلہ حالات کے تقاضے اور وقت کی ضرورت کے پیش نظر کیا گیا تاکہ کام کی رفتار متاثر نہ ہو۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس عمل میں بھی برکت عطا فرمائے، کمی و کوتاہی کو اپنی رحمت سے پورا کرے، اور اس تعمیر کو جامعہ و طالبات کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے۔
مزید دعا ہے کہ آئندہ مراحل میں بہتر وسائل و انتظام کے ساتھ تعمیر بخیر و خوبی تکمیل کو پہنچے۔

الحمدللہ ثم الحمدللہ! جامعہ نورالفلاح للبنات میں وہ تعمیراتی کام، جو بچیوں کے رہائش کی دشواری کو دور کرنے کے لیے کچھ ایا...
17/10/2025

الحمدللہ ثم الحمدللہ! جامعہ نورالفلاح للبنات میں وہ تعمیراتی کام، جو بچیوں کے رہائش کی دشواری کو دور کرنے کے لیے کچھ ایام قبل شروع کیا گیا تھا، اب اپنی تکمیل کے قریب ہے۔ اب یہ کام چھت تک پہنچ چکا ہے۔

یہ سب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، احباب کی دعاؤں سے ممکن ہوا۔ جامعہ کی بچیاں دینی و تعلیمی خدمات میں مصروف ہیں، اور ان کے بہتر رہائشی انتظام کے لیے یہ تعمیر وقت کی ایک اہم ضرورت تھی۔

ہم تمام محبانِ دین، والدین، اہل خیر اور مخلصین سے گزارش کرتے ہیں کہ جامعہ کے اس عظیم مقصد کے لیے خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ اس تعمیر کو بخیر و خوبی مکمل فرمائے، اسے باعثِ برکت بنائے، اور یہاں زیر تعلیم بچیوں کو دین و دنیا کی بہترین کامیابیاں عطا فرمائے

جامعہ نورالفلاح للبنات میں تیسری منزل کی تعمیر کا آغازالحمد للہ، جامعہ نورالفلاح للبنات میں بچیوں کی کثیر تعداد اور رہائ...
01/10/2025

جامعہ نورالفلاح للبنات میں تیسری منزل کی تعمیر کا آغاز

الحمد للہ، جامعہ نورالفلاح للبنات میں بچیوں کی کثیر تعداد اور رہائش کی دشواری کو مدنظر رکھتے ہوئے آج تیسری منزل کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے۔ اس سے طالبات کو بہتر سہولت اور آرام دہ ماحول میسر آئے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کارِ خیر کو قبول فرمائے اور جامعہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے

نتائج ششماہی امتحان  2025 جامعہ نورالفلاح للبنات مٹیاری پوسٹ باغ نگر ارریہ بہار الہند درجہ وار (سال اطفال سے سال پنجم تک...
01/10/2025

نتائج ششماہی امتحان 2025 جامعہ نورالفلاح للبنات مٹیاری پوسٹ باغ نگر ارریہ بہار الہند
درجہ وار (سال اطفال سے سال پنجم تک )

شماہی امتحان جامعہ نورالفلاح للبنات
29/09/2025

شماہی امتحان جامعہ نورالفلاح للبنات

آج بتاریخ 02/09/2025 بروز منگل جامعہ نورالفلاح للبنات میں شجرکاری کا ایک خوبصورت اور بامقصد عمل انجام پایا۔ اس موقع پر ج...
02/09/2025

آج بتاریخ 02/09/2025 بروز منگل جامعہ نورالفلاح للبنات میں شجرکاری کا ایک خوبصورت اور بامقصد عمل انجام پایا۔ اس موقع پر جامعہ کی معزز اساتذہ و معلمات، طالبات اور عملے نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ ایک پودہ جو آج زمین میں لگایا گیا، کل کو تناور درخت بن کر ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

شجرکاری نہ صرف ماحولیاتی ضرورت ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ایک عظیم نیکی بھی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“جو شخص کوئی درخت لگاتا ہے، جب تک اس درخت سے انسان، جانور یا پرندہ فائدہ اٹھاتے رہیں گے، اس کے لیے صدقۂ جاریہ لکھا جاتا رہے گا۔”
(مسند احمد)

جامعہ نورالفلاح للبنات کا یہ قدم نہ صرف ماحولیاتی بہتری کی طرف ایک مثبت اقدام ہے بلکہ یہ طالبات میں فطرت سے محبت، ماحول دوستی، اور ذمہ داری کا شعور بیدار کرنے کی ایک عملی کوشش بھی ہے۔

پودہ لگانا بظاہر ایک چھوٹا سا عمل معلوم ہوتا ہے، لیکن اس کے اثرات نسلوں تک پھیلتے ہیں۔ درخت ہمیں آکسیجن مہیا کرتے ہیں، فضائی آلودگی کم کرتے ہیں، سایہ فراہم کرتے ہیں، اور زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ عمل ہمیں صبر، محنت، اور دیکھ بھال کی اہمیت بھی سکھاتا ہے۔

جامعہ کی اس شجرکاری مہم کا مقصد صرف درخت لگانا نہیں بلکہ ایک سوچ، ایک پیغام اور ایک شعور کو فروغ دینا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس نیکی کو قبول فرمائے اور یہ پودہ ایک بہترین درخت بن کر صدقۂ جاریہ کا ذریعہ بنے۔ آمین۔

Address

Araria
854325

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ نور الفلاح للبنات نورنگر مٹیاری لہٹورہ ارریہ بہار الہند posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category