14/12/2025
آج ہمارے سکول سے ہمارے پیارے افغانی بچے رخصت ہو رہے ہیں۔ یہ لمحہ استاد کے لیے فخر اور اداسی دونوں لے کر آیا ہے۔ ان بچوں نے اپنے اخلاق، محنت اور سادگی سے ہمارے دلوں میں خاص جگہ بنائی۔ اسی یادگار موقع پر اساتذہ نے محبت اور اپنائیت کے ساتھ ان کے لیے سرٹیفکیٹس تیار کیے، یہ سرٹیفکیٹس صرف کامیابی کی سند نہیں بلکہ ایک استاد کی دعا، شفقت اور بے لوث محبت کی پہچان ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کے قدم علم اور کامیابی کی راہوں میں ثابت رکھے، جہاں بھی جائیں خیر اور عزت آپ کا مقدر ہو۔