Madrasa irfania darul Qerat

Madrasa irfania darul Qerat

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Madrasa irfania darul Qerat, School, Bagi Mauaima, Allahabad (U. P ), Allahabad.

18/08/2022

مدرسہ عرفانیہ دارالقراءت باگی مؤآیٔمہ الہ آباد میں
75 سالہ یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔

Photos from Madrasa irfania darul Qerat's post 15/08/2022

مدرسہ عرفانیہ دارالقراءت باگی مؤآیٔمہ الہ آباد میں
75 سالہ یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔

08/07/2022
Photos from Madrasa irfania darul Qerat's post 15/02/2022

🖋️مدرسہ عربیہ عرفانیہ کے طالب علموں نے ایک نشست میں پورا قرآن مکمل سنایا*
*مھتمم مدرسہ نے بچوں کو انعامات سے نوازا*

مدرسہ عربیہ عرفانیہ باگی مئوآئمہ پریاگ راج کے طالب علموں نے اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک نشست میں پورا قرآن مھتمم مدرسہ قاری رحمت اللہ عرفانی اور قاری محمد ثمامہ حفظہ اللہ کو سنایا اور امتیازی سلسلہ کو قائم رکھا ذالک فضل اللہ
*اس سال مدرسہ عرفانیہ کے دو(٢) باذوق ،محنتی اور ہونہار طالب علم.
*حافظ محمد خالد سلطانپور۔
*حافظ محمد اشہد بانکے جلال پور۔
نے ایک نشست میں پورا قرآن پاک زبانی سنایا۔

۔واضح رہے کہ 9 فروری 2022 ء بروز بدھ صبح کے4بجکے19 منٹ پر۔ *استاذ و ناظم مدرسہ ہذا نےقرآن پاک سننا شروع کیا۔*
اور بیچ میں ضروری وقفے کے ساتھ بحمدہ تعالیٰ شام 6بجکر 25منٹ پر قرآن پاک مکمل ہوا ،
اس موقعہ پر قرب و جوار کے علمائے کرام کے علاوہ *مدرسہ ہٰذا سے منسلک بہت سے باوقار شخصیات نے شرکت کی اور دعاؤں سے نوازا۔*
*ناظم مدرسہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ پاک نے آپ کو دین کے لئے منتخب فرمایا ہے ۔ جس راستے پر آپ کو چلایا ہے اس پر پوری دلجمعی ومحنت کے ساتھ چلتے رہیں اور علم دین حاصل کرنے کے مقصد کو ہمیشہ مد نظر رکھیں یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ ہم سے دین کا کام لے رہا ہے۔*
*اور مزید یہ بھی فرمایا کی علم حاصل کرنا جتنا ضروری ہے ، اتنا ہی ضروری ہے کہ اس پر عمل بھی کریں ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ عمل پوچھے گا۔انہوں نے کہا کہ طلباء اپنے بڑوں کا ادب کریں، ماں باپ کا حکم نہ ٹالیں بلکہ ہمیشہ حکم کی تعمیل کریں اور اچھے اعمال سے اغیار میں اسلام کی اچھائیوں کو پیش کریں.
پروگرام میں مدرسہ ہٰذا کے تمام اساتذہ ،طلباء اور والدین کی کثیر تعداد شریک رہی۔ مدرسہ کےناظم قاری رحمت اللہ حفظہ اللہ نے تینوں طالب علموں کو انعامات سے نوزا۔
اور آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیااورناظم صاحب کی دعاپر پروگرام کا اختتام ہوا۔
اس موقعہ پر ڈاکٹر عبد الحق، عمیر جلال سماج سیوک ، سید واصف حسن واعظی ،ندیم انتخاب ، حاجی شعیب چیرمین ،بھائی کفایت اللہ ،رضوان الحق گڈو پردھان ، ،وغیرہ نے خصوصی طور پر شرکت کی

📜📜📜
👈🏻نوٹ اس ادارہ کے پاس کوئی مستقل ذریعہ آمدنی نہیں ہے ‘ لہذا برادران اسلام و خواتین اسلام سے التماس ہے کہ وہ اپنی زکوٰۃ‘ صدقات و خصوصی اعانتوں سے ادارہ کا مالی تعاون فرماکر عنداللہ ماجور ہوں ۔ آپ اپنی نقد رقومات‘ چیک ‘ ڈرافٹ وغیرہ اس بینک اکاؤنٹ نمبر میں جمع کرواسکتے ہیں ۔ بینک آف بڑودہ برانچ موائمہ

IFSC CODE BARBOMAUAIM A/C NO:35590100003544

رابطہ نمبر ناظم مدرسہ
📞9936251194

🤲🏻طالب دعا طلحہ اسامہ عفی عنہ

25/03/2020

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پیارے ناظرین..
جیسا کہ آپ حضرات کو معلوم ہے کہ پوری دنیا میں کرونا وائرس کا چرچا ہے۔۔ ہر کوئی خوفزدہ ہے لہذا نہ تو خوف کا ماحول پیدا کیا جائے۔۔ اور نہ ہی اسے مذاق میں لیا جائے۔۔
بلکہ اپنے پروردگار کے سامنے زیادہ سے زیادہ سجدہ ریز ہوا جائے۔ اور کثرت سے توبہ و استغفار کیا۔۔ ساتھ ہی ساتھ احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کیا جائے۔۔
جیسے
گرم پانی پیا جائے۔ اور زیادہ سے زیادہ سویاجائے کچھ بھی کھانے پینے سے پہلےصابن سے ہاتھ ڈھولا جائے۔
اور زیادہ تر اوقات گھر ہی میں رہا جائے اور عبادت میں مشغول ہوا جائے۔۔ بھیڑ بھاڑ کی جگہوں سے بالکل پرہیز کیا جائے۔۔ ڈاکٹر اور حکومت کی طرف سے جو بھی احتیاطی تدابیر ہیں ان پر عمل کیا جائے

طالب دعا محمد طلحہ اسامہ
8127273113

04/06/2019

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ پیارے ناظرین آپ سب کیسے ہیں؟
آپ سب کو تہہ دل سے عید مبارک

پیارے ناظرین!
عید الفطر
وہ عید ہے جو رمضان کے روزوں کے خاتمے پر منائی جاتی ہے۔فطر کے معنی ہیں کھولنا۔اس لئے جب ماہ رمضان کے تیس روزے ختم ہو جاتے ہیں تو ماہ شوال کی پہلی تاریخ کو روزے کھول دیے جاتے ہیں اور عید منائی جاتی ہے۔اس عید پر اہل اسلام اس بات کے لیے اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ان کے روزے بخریت انجام پائے اور انہوں نے عبادت کرکے خدا تعالیٰ کی رضامندی حاصل کی۔رمضان کے آخری دن شام کو
ہر مسلمان ہلال عید دیکھنے کی کوشش کرتا ہے ہے اور جب
ہلالِ عید دکھائی دیتا ہے تو اس کا اعلان کیا جاتا ہے۔اور لوگ اور خاص طور سے بچے خوشی سے پھولے نہیں سماتے ایک دوسرے کو عید مبارک کہتے ہیں۔اگلی صبح عمدہ کھانے خاص طور پر سویاں تیار کی جاتی ہیں۔اس دن ہر کمانے والا بالغ مسلمان اپنی اور اپنے اہل و عیال کی طرف سے صدقہ فطر غریبوں اور محتاجوں کو دیتا ہے۔
روزہ رکھنے سے مسلمان پر یہ بخوبی ظاہر ہوجاتا ہے کہ فاقہ کش کی حالت کیا ہوتی ہے۔اسی لیے وہ عید الفطر پر مسکینوں اور ناداروں میں حسب توفیق نقد و جنس خیرات کے طور پر تقسیم کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کا شکر بجا لاتا ہے کہ یارب تو نے مجھے مفلسی اور فاقہ کشی سے بچایا۔میں تیرا صدق دل سے شکرگزار ہوں۔ روزہ سے روزہ دار کا دل اور جسم دونوں پاک ہو جاتے ہیں۔
عید کے دن مسلمان صاف ستھرے کپڑے پہنتے ہیں اور عید گاہ یا جامع مسجد میں جاکر نماز عید پڑھتے ہیں۔اس کے بعد وہ اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور عزیزوں کی ملاقات کو جاتے ہیں۔خوشی سے ایک دوسرے کے گلے ملتے ہیں، دعوتیں کرتے ہیں،اور صدقہ و خیرات دیتے ہیں۔غریبوں محتاجوں کو کھانا کھلاتے ہیں،احباب کو تحفے بھی پیش کیے جاتے ہیں.

طالب دعا محمد طلحہ اسامہ
8127273113

05/04/2019

پیارے ناظرین۔۔۔
السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔
ہمیں یہ خبر دیتے ہوئے انتہائ خوشی ہو رہی ہے کہ بتاریخ 3 اپریل کئی بچوں نے پورا قرآن شروع تا آخر ایک نشست میں سنایا ۔ان بچوں میں ماشاء اللہ باگی کے دو بچے محمد مزمل اور محمد اجمل نے بھی اپنے استاذ حافظ عدنان کے پاس پورا قرآن ایک نشست میں سنایا ۔اس موقع پر حضرت ناظم صاحب عفا اللہ عنہ نے ان خوشنصیب بچوں کو دعاؤں سے نوازا۔اور اُنہیں مبارک باد دیتے ہوئے دیگر تمام طالب علموں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ مدرسہ کا قائم ہونا عام طور پر تمام کے لئے اور خاص طور سے باگی کے لیے اللہ کی طرف سے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔اور مزید بتلایا کی مدرسہ کے قائم ہونے سے پہلے یہاں حفاظ کرام گنے چنے ہی تھے۔۔رمضان المبارک میں حافظ قرآن کو باہر سے بلایا جاتا تھا۔مگر اللہ کا کرم ہے کہ آج یہاں کثیر تعداد میں حفاظ اکرام ہیں۔انشاء اللہ عنقریب ہی ہر ہر گھر میں ایک حافظ قرآن ہوگا ۔اور اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں کے خوش فہم اور تجربہ کار لوگ مدرسہ کی افادیت و اہمیت کو خوب سمجھتے ہیں۔اسی لیے وہ ہر مرحلے میں مدرسہ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں یہ بات بھی غور رہے کہ انکے استاذ حافظ عدنان نے بھی دورِ طالب علمی میں پورا قرآن ایک نشست میں حضرت ناظم صاحب کے پاس سنایا تھا ۔۔اللہ تعالی ان تمام بچوں اور انکے استاذ کی حفاظت فرمائے اور ہمیشہ قرآن کی تلاوت کرتے رہنے کی توفیق دے ۔۔۔آمین

طالب دعا۔۔۔محمد طلحہ اسامہ

Photos from Madrasa irfania darul Qerat's post 14/03/2019

السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
پیارے ناظرین !
ہمیں یہ خبر دیتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے. کہ آپ کے محبوب ادارہ (مدرسہ عرفانیہ دارالقرأت) کی ایک خطۂ زمین میں تحفیظ القرآن کی بنیاد حضرت مولانا قمرالزماں مدظلہ اور دیگر اکابرین کے ہاتھوں عمل میں آئی....
جیسا کہ آپ حضرات بخوبی جانتے ہیں کہ مدرسہ کی ابتدائی بنیاد شیخ طریقت حضرت مولانا قمرالزماں صاحب اور ریئس القراء استاذ الاساتذہ حضرت مولانا قاری مشتاق احمد صاحب
و دیگر اکابرین کے ہاتھوں عمل میں آئی تھی.
اس کے بعد مدرسہ میں تعلیمی و تعمیری سلسلہ بحسن خوبی چلتا رہا. اور تھوڑی ہی مدت میں الحمدللہ مدرسہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کی وجہ سے لوگوں کی نگاہِ خیر کا مرکز بن گیا.
کچھ سالوں سے اسباب و وسائل کی کمی کی وجہ سے تعمیری کام روکنا پڑا اور داخلہ کی تعداد بھی 300 پر محدود کرنی پڑی.
لیکن مدرسہ میں تعلیمی سلسلہ عمدگی اور تیزرفتاری کے ساتھ جاری رہا.
مورخہ 12 مارچ سن 2019 بروز سہ شنبہ حضرت اقدس مولانا قمرالزماں صاحب مدظلہ خلیفہ اجل حضرت مولانا شاہ وصی اللہ نور اللہ مرقدہ
اور دیگر اکابرین کے ہاتھوں تحفیظ القرآن کی
سنگِ بنیاد رکھی گئی.
اس موقع پر حضرت مولانا فاروق صاحب خلیفہ حضرت مولانا قمرالزماں مدظلہ
و مولانا اسرار صاحب مہتمم مدرسہ ڈروا
مولانا عبداللہ صاحب جنرل سکریٹری پرتاپگڑھ
مولانا ابوعبیدہ صاحب قاسمی مدینہ نرسنگ ہوم اور دیگر علمائے کرام بھی موجود رہے.
حضرت ناظم صاحب مدظلہ مدرسہ ہٰذا
و مولانا حفیظ الرحمن صاحب اور تمام اساتذہ کرام نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا
لہذا اہل خیر حضرات سے درخواست ہے کہ اس صدقہ جاریہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.
اللہ پاک اہل مال کو اپنا مال صحیح مصرف میں خرچ کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے آمین

طالبِ دعا محمد طلحہ اسامہ ابن قاری رحمت اللہ مدظلہ ناظم مدرسہ ہٰذا

Photos from Madrasa irfania darul Qerat's post 28/04/2018
Want your school to be the top-listed School/college in Allahabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Bagi Mauaima, Allahabad (U. P )
Allahabad